نہم میں یمنی فوج کی پیش قدمی - الشرق الاوسط اردوالشرق الاوسط اردو
الشرق اردو
به قلم:
کو: منگل, 27 دسمبر, 2016
0

نہم میں یمنی فوج کی پیش قدمی

majalla-thumbnail-001

تعز: "الشرق الاوسط”

     کل یمنی فوج دارالحکومت صنعا کے مشرقی جانب نہم کے محاذ میں نئے علاقے آزاد کرانے میں کامیاب رہی۔ مسلح افواج کے ذرائع ابلاغ کے مرکز نے بیان دیا کہ صنعا کے مشرق میں نہم کے محاذ پر مسلح افواج کی پیش قدمی جاری ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ حوثی وصالح کی انقلابی ملیشیاؤں کو کئی ایک مقامات سے بھگا کر قرن، دعہ اور سرحان نامی دیہاتوں کو آزاد کرا لیا گیا ہے۔

     عرب اتحادی لڑاکا طیاروں نے دو فضائی حملوں میں ملیشیاؤں کی کمک کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں تین ٹھانے تباہ اور کئی ایک ہلاک وزخمی ہوئے۔

      فوج کی یہ پیش قدمی پرسوں جبلِ نہدین، سد العقران اور اس کے نواح میں واقع پہاڑوں کو آزاد کرانے کی خاطر شدید جھڑپوں کے بعد ہے، جس کے دوران باغی ملیشیاؤں کے 24 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے جب کہ 9 کو قیدی بنا لیا گیا تھا۔

      اسی طرح کل عرب اتحادی لڑاکا طیاروں نے (صنعا سے 50 کلومیٹر دور) یمنی گورنریٹ عمران میں حوثی اور سابق صدر علی عبداللہ صالح کی ہم نوا فوج کے ٹھکانوں پر فضائی حملے کئے۔

     جرمن خبر رساں ادارے نے یمنی ذرائع کے بیان کو نقل کرتے ہوئے کہا کہ اتحادی جنگی طیاروں نےچھٹے ملٹری ریجن کے ہیڈ کوارٹر "310 برگیڈ” اور جبل المرحہ کو کئی فضائی حملوں کے داران نشانہ بنایا۔

     ذرائع کے مطابق، عمران شہر زبردست دھماکوں سے لرز اٹھا اور ان علاقوں میں فوری طور پر بغیر کسی واضح نقصان کے دھوئیں کی بڑی مقدار کو اٹھتے ہوئے دیکھا گیا۔

الشرق اردو

الشرق اردو

«الشرق الاوسط» چار براعظموں کے 12 شہروں میں بیک وقت شائع ہونے والا دنیا کا نمایاں ترین روزنامہ عربی اخبار ہے، 1978ء میں لندن كي سرزميں پر میں شروع ہونے والا الشرق الاوسط آج عرب اور بین الاقوامی امور ميں نمایاں مقام حاصل كر چکا ہے جو اپنے پڑھنے والوں کے لئے تفصیلی تجزیے اور اداریے کے ساتھ ساتھ پوری عرب دنیا کی جامع ترین معلومات پیش کرتا ہے- «الشرق الاوسط» دنیا کے کئی بڑے شہروں میں بیک وقت سیٹلائٹ کے ذریعہ منتقل ہونے والا عربی زبان کا پہلا روزنامہ اخبار ہے، جیسا کہ اس وقت یہ واحد اخبار ہے جسے عظیم الشان بین الاقوامی اداروں کے لئے عربی زبان میں شائع ہونے کے حقوق حاصل ہیں جہاں سے «واشنگٹن پوسٹ»،

More Posts - Website - Twitter - Facebook

متعلقہ عنوانات‬:, , ,
شيئر

تبصرہ کریں

XHTML/HTML <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>