طالبان کو چاہیئے کہ وہ اپنے آپ کو دہشت گردوں سے الگ رکھیں: غنی - الشرق الاوسط اردوالشرق الاوسط اردو
کو: پیر, 9 جنوری, 2017
0

طالبان کو چاہیئے کہ وہ اپنے آپ کو دہشت گردوں سے الگ رکھیں: غنی

افغان صدر نے "الشرق الاوسط” کو یقین دہانی کی کہ وہ نہیں جانتے کہ حکمت یار کہاں ہے
w5j6u56jke567k467k4e67k_0

افغان صدر اشرف غنی

کابل: ناصر الحقبانی

       افغانی صدر اشرف غنی نے تحریک طالبان کو؛ جس کے ساتھ حکومت کے مذاکرات ایک بند راستے پر آ چکے ہیں، دعوت دی ہے کہ وہ اپنے آپ کو دہشت گرد جماعتوں سے الگ رکھیں۔ غنی نے "الشرق الاوسط” سے بات کرتے ہوئے کہا کہ "پوری افغان عوام قومی مفاہمت چاہتی ہے اور اس لئے (طالبان) کو چاہیئے کہ وہ اپنے آپ کو تمام متشدد دہشت گرد جماعتوں سے الگ رہیں جو تمام اسلامی ممالک اور پھر پوری دنیا کے لئے خطرے کا باعث ہیں۔

        غنی نے بات کرتے ہوئے گل بدین حکمت یار؛ جو کہ شاید ابھی بھی ایران میں ہیں اور جن کے ساتھ حکومت نے ایک معاہدے پر دستخط بھی کئے ہیں، کے بارے میں کہا کہ "میں نہیں جانتا کہ وہ کہاں ہیں اور صرف وہ خود ہی جانتے ہیں کہ وہ کہاں پر ہیں” انہوں نے مزید بات کرتے ہوئے کہا کہ "معاہدے کے حوالے سے ہم اپنے کردار کو نارمل دیکھتے ہیں اور فوری طور پر لاگو کرنے کے لئے اس پر کام کر رہے ہیں۔ لیکن اس معاہدے کا ایک بین الاقوامی پہلو بھی ہے اور وہ یہ کہ سلامتی کونسل اور اقوام متحدہ حکمت یار کا نام بلیک لسٹ سے نکال دے، جس کی ہم نے درخواست دی ہوئی ہے اور یہ آخری مراحل میں ہے۔

شيئر

تبصرہ کریں

XHTML/HTML <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>