"آستانہ" کے بارے میں فیصلہ انقرہ میں - الشرق الاوسط اردوالشرق الاوسط اردو
کو: بدھ, 11 جنوری, 2017
0

"آستانہ” کے بارے میں فیصلہ انقرہ میں

روس اور ترکی کی موجودگی میں شامی حزب اختلاف کی مشاورت
1484070103033913900

تفتیش کار کل ترکی کے جنوبی شہر غازینتپ میں پولیس تھانے کے سامنے فائرنگ سے ہلاک ہونے والے ایک مسلح شخص کی لاش کا معائینہ کر رہے ہیں (ا۔ب۔ا)

انقرہ: سعيد عبد الرازق – بيروت: كارولين عاكوم

       آج انقرہ میں روس اور ترکی نمائندوں کی موجودگی میں شامی فوجی اور سیاسی حزب اختلاف کے نمائندوں کے مابین ملاقاتوں کا آغاز ہو رہا ہے جس کے ذریعے ماہ رواں کے آخر میں آستانہ میں منعقدہ کانفرنس میں شرکت کے بارے میں فیصلہ کی امید ہے۔

      یہ اجلاس ترکی کی کوششوں کے باعث اس کی میزبانی میں منعقد ہو رہے ہیں۔ ان دو یا تین روز تک جاری رہنے والے اجلاسوں کے دوران آستانہ کانفرنس میں شرکت کرنے والے نمائندگان کے بارے میں فیصلہ ہونے کی امید ہے، کیونکہ اس سے قبل کئی ایک اطراف نے مذاکرات کے سپریم کمیشن کو خارج کرنے کی کوشش اور روس کی پسندیدہ جماعتوں کی اس میں شرکت کے باعث اس میں شامل ہونے سے انکار کر دیا تھا۔ ذرائع کے مطابق حزب اختلاف کے دھڑوں نے آپس میں ملاقاتیں کیں جن میں آستانہ کانفرنس میں شرکت کا امر بھی شامل تھا۔ اب وہ انقرہ میں جاری حالیہ مذاکرات کے ختم ہونے کا انتظار کر رہے ہیں جس میں ان دھڑوں کا تعین کیا جائے گا جو کانفرنس میں شرکت کریں گے۔

      ذرائع نے کہا کہ حالیہ طور پر جاری مذاکرات میں شامی حزب اختلاف ماسکو کی طرف سے جنگ بندی کے نظام کی خلاف ورزی کے باعث اس سے باہر نکلنا چاہتے ہیں، جبکہ روس نے اس متفقہ سمجھوتہ کی مکمل پاسداری کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

      ذرائع کو یقین ہے کہ انقرہ مذاکرات خلاف ورزیوں کے نظام پر اتفاق ہونے کے بعد اختتام پذیر ہونگے جبکہ اس سلسلہ میں تہران کے ساتھ بھی رابطہ جاری ہے۔

شيئر

تبصرہ کریں

XHTML/HTML <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>