وائٹ ہاؤس میں امریکی اور سعودی مذاکرات - الشرق الاوسط اردوالشرق الاوسط اردو
الشرق اردو
به قلم:
کو: بدھ, 15 مارچ, 2017
0

وائٹ ہاؤس میں امریکی اور سعودی مذاکرات

2

کل صدر ٹرمپ وائٹ ہاؤس میں شہزادہ محمد بن سلمان کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے

واشنگٹن: ہبہ قدسی

        کل امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے سعودی کے ولی ولی عہد شہزاہ محمد بن سلمان سے ملاقات کی اور دونوں رہنماؤں کے درمیان وائٹ ہاؤس کے تاریخی عائلی کمرے میں دوپہر کے کھانے وقت بند اور طویل گفتگو ہوئی ہے۔

        وائٹ ہاؤس کے ذرائع نے بتایا ہے کہ گفتگو کے دوران عراق، لبنان، یمن، شام میں سے ہر ایک کے سیاسی حالات اور دو طرفہ تعلقات، داعش کے خلاف جنگ کرنے کے لئے بین الاقوامی معاہدہ اور شام میں پناہ گزینوں کے لئے پر امن علاقے کے قیام کے سلسلہ میں امریکی انتظامیہ کی پالیسی موضوع بحث رہی ہے۔

        شہزادہ محمد بن سلمان کا یہ دورہ بہت ہی اہمیت کا حامل ہے کیونکہ یہ پہلے خلیجی اور دوسرے عربی ذمہ دار ہیں جنہوں نے صدر کے زمام حکومت سنبھالنے کے بعد ان سے ملاقات کی ہے۔

       ایرانی فائل کے سلسلہ میں امریکی انتظامیہ نے سعودی کے موقف اور  دوسرے ممالک کے معاملات میں تہران کی مداخلت اور علاقہ میں ایرانی رویے کے خلاف طاقت وقوت کے ساتھ کھڑے ہونے کو سراہا ہے اور اس ملاقات میں علاقہ کے سلسلہ میں مختلف موضوعات پر بھی گفتگو ہوئی ہے۔ دونوں ملکوں نے اس بات پر زور دیا ہے کہ وہ دونوں مملکت بحرین، مصر اور سوڈان کے پیش آمدہ مسائل میں ان کی مدد کریں گے۔

بدھ 16 جمادی الثانی 1438ہجری – 15مارچ 2017ء شمارہ نمبر {13987}

الشرق اردو

الشرق اردو

«الشرق الاوسط» چار براعظموں کے 12 شہروں میں بیک وقت شائع ہونے والا دنیا کا نمایاں ترین روزنامہ عربی اخبار ہے، 1978ء میں لندن كي سرزميں پر میں شروع ہونے والا الشرق الاوسط آج عرب اور بین الاقوامی امور ميں نمایاں مقام حاصل كر چکا ہے جو اپنے پڑھنے والوں کے لئے تفصیلی تجزیے اور اداریے کے ساتھ ساتھ پوری عرب دنیا کی جامع ترین معلومات پیش کرتا ہے- «الشرق الاوسط» دنیا کے کئی بڑے شہروں میں بیک وقت سیٹلائٹ کے ذریعہ منتقل ہونے والا عربی زبان کا پہلا روزنامہ اخبار ہے، جیسا کہ اس وقت یہ واحد اخبار ہے جسے عظیم الشان بین الاقوامی اداروں کے لئے عربی زبان میں شائع ہونے کے حقوق حاصل ہیں جہاں سے «واشنگٹن پوسٹ»،

More Posts - Website - Twitter - Facebook

شيئر

تبصرہ کریں

XHTML/HTML <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>