امریکہ اور سعودیہ کے دمیان 200 ارب ڈالر کی شراکت - الشرق الاوسط اردوالشرق الاوسط اردو
الشرق اردو
به قلم:
کو: جمعرات, 16 مارچ, 2017
0

امریکہ اور سعودیہ کے دمیان 200 ارب ڈالر کی شراکت

1

کل دار الحکومت واشنگٹن میں وائٹ ہاؤس کے اندر امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ ولی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے گفتگو کرتے ہوئے

واشنگٹن: خاطر الخاطر

        کل وائٹ ہاؤس نے اس بات کا اعلان کیا کہ امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ اور سعودی کے ولی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے وائٹ ہاؤس میں اپنے ملاقات کے دوران علاقہ کے استحکام کو نشانہ بنانے والی ایران کی سرگرمیوں کے خلاف بر سر پیکار ہونے کی اہمیت کے سلسلہ میں گفتگو کی ہے اور اسی طرح دونوں رہنماؤں نے دونوں ملکوں کے درمیان سرمایہ کاری اور نئے اقتصادی پروجکٹ کی ترقی کے مواقع کے سلسلہ میں بھی غور وفکر کی ہے۔

        کل وائٹ ہاؤس نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ٹرمپ نے شہزادہ محمد بن سلمان کےساتھ ملاقت کے دوران یہ اعلان کیا ہے کہ وہ ایک نئے سعودی اور امریکی پروجکٹ کو ترقی دینے میں سعودی کا تعاون کریں گے اور اس پروجکٹ میں بجلی، صنعت، انفراسٹرکچر اور ٹیکنالوجی شامل ہیں جن کی سرمایہ کاری کی  قیمت اگلے چار سالوں میں  200  ارب ڈالر ہوگی۔ صدر ٹرمپ اور شہزادہ محمد نے عالمی اقتصاد کی ترقی کے تعاون کے لئے بجلی کے میدان میں مسلسل مشورہ کرنے پر معاہدہ کیا ہے۔

        اسی سلسلہ میں شہزادہ محمد بن سلمان کے ایک بڑے مستشار نے "بلومبیرگ” سے کہا ہے کہ صدر ٹرمپ اور شہزادہ محمد بن سمان کی ملاقات بہت زیادہ کامیاب تھی اور انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا ہے کہ اس ملاقات کی وجہ سے سارے امور درست ہو گئے ہیں اور اقتصادی، سیکورٹی، فوجی اور سیاسی جیسے تمام میدانوں میں دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کافی مضبوط ہوئے ہیں اور یہ سب اس وجہ ہوا کہ صدر ٹرمپ نے دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کی اہمیت کو سمجھ کر علاقہ کی مشکلات کا اندازہ لگایا ہے۔

جمعرات 17 جمادی الثانی 1438ہجری – 16مارچ 2017ء شمارہ نمبر {13988}

الشرق اردو

الشرق اردو

«الشرق الاوسط» چار براعظموں کے 12 شہروں میں بیک وقت شائع ہونے والا دنیا کا نمایاں ترین روزنامہ عربی اخبار ہے، 1978ء میں لندن كي سرزميں پر میں شروع ہونے والا الشرق الاوسط آج عرب اور بین الاقوامی امور ميں نمایاں مقام حاصل كر چکا ہے جو اپنے پڑھنے والوں کے لئے تفصیلی تجزیے اور اداریے کے ساتھ ساتھ پوری عرب دنیا کی جامع ترین معلومات پیش کرتا ہے- «الشرق الاوسط» دنیا کے کئی بڑے شہروں میں بیک وقت سیٹلائٹ کے ذریعہ منتقل ہونے والا عربی زبان کا پہلا روزنامہ اخبار ہے، جیسا کہ اس وقت یہ واحد اخبار ہے جسے عظیم الشان بین الاقوامی اداروں کے لئے عربی زبان میں شائع ہونے کے حقوق حاصل ہیں جہاں سے «واشنگٹن پوسٹ»،

More Posts - Website - Twitter - Facebook

شيئر

تبصرہ کریں

XHTML/HTML <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>