اسرائیل پہلی بار شام میں حملوں کی ذمہ داری قبول کر رہا ہے - الشرق الاوسط اردوالشرق الاوسط اردو
به قلم:
کو: ہفتہ, 18 مارچ, 2017
0

اسرائیل پہلی بار شام میں حملوں کی ذمہ داری قبول کر رہا ہے

حزب الله” نشانے پر – واشنگٹن کی  حلب کے گاؤں پر "اتحادیوں” کے حملے کی تردید
1489769072301250600

اسرائیل کی جانب سے نصب کردہ اینٹی میزائل نظام آئرن ڈوم جو کم رینج کے میزائلوں کو اپنے ہدف سے پہلے تباہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے (ا.ف.ب)

 

يروت: نذير رضا – تل ابيب: نظير مجلی

      اسرائیل نے اپنی سابقہ عادت کے خلاف کل پہلی بار شام میں معینہ اہداف کو نشانہ بنانے کا اعلان کیا ہے جبکہ ہدف کے بارے میں متضاد معلومات مل رہی ہیں۔ شامی حکومت کے مطابق اسرائیلی فضائی حملوں میں (شام کے وسطی علاقے) تدمر کو نشانہ بنایا گیا، جبکہ مخالف جماعتوں کے مطابق لبنان کی سرحد کے قریبی علاقے القلمون اور "حزب اللہ” کے لئے ہتھیار لانے والے ایک قافلے کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

      دریں اثناء اسرائیلی ذرائع نے یقین دہانی کی کہ فضائی حملوں میں "سکوڈ 700” کے قافلے کو لبنان کے قریبی علاقے میں نشانہ بنایا۔ یہ قافلہ حلب کے مضافات میں واقع ہتھیاروں کے فیکٹری سے "حزب اللہ” کے لئے ہتھیار لے جا رہا تھا، یہ وہ علاقہ ہے کہ جہاں روسی فوج موجود ہے۔ حالات کی پیچیدگی میں اضافہ اس وقت ہوا جب شام کی حکومت نے اعلان کیا کہ اس نے اسرائیل کی جانب سے فضائی حدود کی خلاف ورزیوں پر زمین سے فضا میں میزائل فائر کیا۔ عبرانی ذرائع ابلاغ نے بتایا کہ فضائی دفاعی نظام "ایس 200” نے پہلی بار اسرائیلی طیاروں کے خلاف میزائل فائر کئے ہیں۔

      دریں اثناء "پینٹاگون” نے شمالی شام میں حلب کے ایک گاؤں کی مسجد پر فضائی حملے سے انکار کرتے ہوئے فضا سے لی گئی ایک تصویر پیش کی ہے جس میں امریکی بمباری سے مسجد کا ایک حصہ تباہ ہونے کے باوجود مسجد ابھی تک قائم دکھائی گئی ہے۔ جبکہ شامی مخالف جماعتوں نے الزام عائد کیا تھا کہ بین الاقوامی اتحادیوں نے مسجد پر بمباری کی جس سے 46 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ "پینٹاگون” کے ترجمان نے کہا کہ بمباری میں "شام میں تنظیم القاعدہ کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا گیا تھا جو مسجد سے 15 میٹر کے فاصلے پر تھا جبکہ مسجد ابھی تک قائم ہے”۔ ترجمان نے مزید کہا کہ "ہم نے القاعدہ کے اہم دہشت گردوں کے ایک اجلاس کو نشانہ بنایا اور یہ ایک اہم ہدف شمار کیا جاتا ہے”۔ انہوں نے مزید کہا کہ "ہم نے ان اہداف کو نشانہ بنایا جن کو ہم نشانہ بنانا چاہتے تھے۔

ہفتہ 19 جمادى الثانی 1438 ہجری­ 18 مارچ 2017ء  شمارہ: (13990)
شيئر

تبصرہ کریں

XHTML/HTML <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>