شاہ سلمان: سعودی اور چین کے درمیان اقتصادی تبدیلیوں کی وجہ سے آپسی تعاون میں استحکام - الشرق الاوسط اردوالشرق الاوسط اردو
الشرق اردو
به قلم:
کو: ہفتہ, 18 مارچ, 2017
0

شاہ سلمان: سعودی اور چین کے درمیان اقتصادی تبدیلیوں کی وجہ سے آپسی تعاون میں استحکام

1

کل خادم حرمین شریفین بجین میں چین کے پارلیمانی صدر سے ملاقت کرتے ہوئے

بجین: "الشرق الاوسط”

        کل بجین میں خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز نے چین کے پارلیمانی صدر "لی کیٹشی کانگ” کے ساتھ گفتگو کے دوران دونوں ملکوں کے درمیان اسٹریٹجک تعاون کو موضوع گفتگو بنایا۔ شاہ سلمان نے اپنی گفتگو میں اس بات پر زور دیا ہے کہ سعودی اور چین کے اندر ہونے والی بہت ہی اہم اقتصادی تبدیلیوں نے دونوں ملکوں کے درمیان گہرے روابط کو استحکام فراہم کیا ہے اور انہوں نے اس موقعہ پر جوائنٹ اعلی سطحی کمیشن کی جانب سے تعلقات کو مضبوط اور مستحکم کرنے کے لیے کیجانے والی کوششوں کو سراہا بھی ہے۔

       خادم حرمین شریفین نے امید کی ہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان اسٹریٹجک تعاون امن وامان قائم کرنے اور دہشت گردی کے خلاف مقابلہ کرنے کی بین الاقوامی کوششوں کو تقویت فراہم کرے گا اور یہ مذاکرات دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کو مختلف میدانوں میں بڑھاوا دیں گے خاص کر اقتصادی میدانوں میں۔

       اسی طرح شاہ سلمان نے نیشنل پپلز کانگریس کی کمیٹی کے چیئرمین تشانگ دیجیانگ سے ملاقات کی اور دونوں رہنماؤں نے آپس میں مذاکرات بھی کیے اور اس موقعہ سے شاہ سلمان نے امن وسلامتی کے سلسلہ میں چین کے مثبت نقطہائے نظر کو سراہا خاص طور پر فلسطین کے مسئلہ میں اس کے نقطئہ نظر کی بڑی تعریف کی ہے اور اسی طرح انہوں نے دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کو مستحکم کرنے میں پارلیمنٹ کے کردار کو نہیں بھولا ہے۔

ہفتہ 19 جمادی الثانی  1438 ہجری  – 18 مارچ 2017ء شمارہ نمبر {13990}

الشرق اردو

الشرق اردو

«الشرق الاوسط» چار براعظموں کے 12 شہروں میں بیک وقت شائع ہونے والا دنیا کا نمایاں ترین روزنامہ عربی اخبار ہے، 1978ء میں لندن كي سرزميں پر میں شروع ہونے والا الشرق الاوسط آج عرب اور بین الاقوامی امور ميں نمایاں مقام حاصل كر چکا ہے جو اپنے پڑھنے والوں کے لئے تفصیلی تجزیے اور اداریے کے ساتھ ساتھ پوری عرب دنیا کی جامع ترین معلومات پیش کرتا ہے- «الشرق الاوسط» دنیا کے کئی بڑے شہروں میں بیک وقت سیٹلائٹ کے ذریعہ منتقل ہونے والا عربی زبان کا پہلا روزنامہ اخبار ہے، جیسا کہ اس وقت یہ واحد اخبار ہے جسے عظیم الشان بین الاقوامی اداروں کے لئے عربی زبان میں شائع ہونے کے حقوق حاصل ہیں جہاں سے «واشنگٹن پوسٹ»،

More Posts - Website - Twitter - Facebook

شيئر

تبصرہ کریں

XHTML/HTML <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>