جنبلاط اپنے بیٹے کو "قیادتی رومال (کوفیہ)" پہنا رہے ہیں - الشرق الاوسط اردوالشرق الاوسط اردو
الشرق الاوسط
کو: پیر, 20 مارچ, 2017
0

جنبلاط اپنے بیٹے کو "قیادتی رومال (کوفیہ)” پہنا رہے ہیں

news-190317-3

کل لبنان کے علاقے المختارہ میں ولید جنبلاط اپنے بیٹے تیمور کو "قیادتی رومال” پہناتے ہوئے (ا.ب.ا)

 

بيروت: "الشرق الاوسط”

      لبنان  میں ترقی پسند سوشلسٹ پارٹی کے سرابراہ ولید جنبلاط نے لبنان میں جبل کے علاقے المختارہ میں اپنے والد کمال جنبلاط کے قتل کی چالیسویں برسی کے موقع پر منعقدہ  ایک پروقار تقریب میں اپنے بیٹے تیمور کو "جنبلاطی قیادتی رومال” پہنایا۔ اس دوران حکومتی سربراہ سعد الحریری اور سعودی بزنس مین ولید البخاری سمیت کئی سیاسی، دینی اور سماجی شخصیات کے علاوہ جبل علاقے کے ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ جنبلاط نے عوام سے خطاب کیا اور اپنے بیٹے تیمور کو مخاطب کرتے ہوئے اسے اپنے دادا کی وراثت کو سنبھالنے کی نصیحت کی اور کہا چالیس سال پہلے ایک سانحہ پیش آیا اور ملکی وحدت کے ساتھ ایک بہت بڑا جرم واقع ہوا۔۔۔یہ میری قسمت تھی کہ مجھے اپنے کندھوں پر خون آلود پوشاک پہننا پڑی اور یہ خون استاد کمال جنبلاط کا تھا”۔

      انہوں نے اپنے بیٹے سے مخاطب ہو کر مزید کہا کہ یہ مشہور ترین رومال (کوفیہ) مقبوضہ عرب فلسطین کی، قدیم لبنان کی، آزاد اور انقلابیوں کی، چاہے وہ کوئی بھی ہو اسرائیل کے خلاف ہر مزاحمت کرنے والے کی، صلح اور مذاکرات کی، عاجزی وسخاوت کی، اہل المختارہ کی علامت و پہچان ہے، یہ دائیں اور بائیں جانب سے تم سے گلے ملتا ہے، قضا کے وقت تم اس میں اپنے مردے دفناتے ہو، اٹھو! اور آگے بڑھو”۔

 

پیر 21 جمادى الثانی 1438 ہجری­ 20 مارچ 2017ء  شمارہ: (13992)
شيئر

تبصرہ کریں

XHTML/HTML <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>