واشنگٹن کے شام کے بارے میں ماسکو سے مستحکم مذاکرات - الشرق الاوسط اردوالشرق الاوسط اردو
الشرق الاوسط
کو: منگل, 18 اپریل, 2017
0

واشنگٹن کے شام کے بارے میں ماسکو سے مستحکم مذاکرات

e67dplr678pore68opr78

   ایچ آر میک ماسٹر

 

لندن: "الشرق الاوسط”

       واشنگٹن نے کل ماسکو کے بارے اپنی بیان بازی کو ہوا دی، جب وائٹ ہاؤس کے قومی سلامتی کے مشیر ہربرٹ میک ماسٹر نے پر زور انداز میں کہا کہ وقت آگیا ہے کہ شام کی حکومت کی حمایت کرنے اور یورپ میں "تخریب کاری” کے عمل پر روس کے ساتھ مستحکم انداز میں مذاکرات کئے جائیں۔

      میک ماسٹر نے "اے بی سی” چینل سے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ روس کی طرف سے بشار الاسد حکومت کی حمایت خانہ جنگی کو مسلسل جاری رکھے ہوئے ہے اور اس کی وجہ سے ہمسایہ ممالک، عراق اور یورپ میں بحران شدید ہوتا جا رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ "روس کی طرف سے اس قسم کے خوفناک نظام کی حمایت اسے تنازعہ کا فریق بنا رہی ہے، چنانچہ لازم ہے کہ اس پر سوال اٹھائے جائیں جبکہ روس کی طرف سے یورپ میں تخریب کاری اس کے علاوہ ہے”۔

 منگل 21 رجب 1438 ہجری ­ 18 اپریل 2017ء  شمارہ: (14021)
شيئر

تبصرہ کریں

XHTML/HTML <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>