ترکی: تنازعے، اختیارات اور ایمرجنسی - الشرق الاوسط اردوالشرق الاوسط اردو
کو: منگل, 18 اپریل, 2017
0

ترکی: تنازعے، اختیارات اور ایمرجنسی

اردگان کی ریفرنڈم میں کامیابی پر شاہ سلمان کی مبارکباد
1492447335375375700

ترکی کے صدر رجب طیب اردگان انقرہ ایئر پورٹ پر اپنے حامیوں کو خطاب کرنے کے لئے آتے ہوئے (رویٹرز)

 

انقرہ: سعيد عبد الرازق

      ترکی میں پارلیمانی نظام کو صدارتی نظام حکومت سے تبدیل کرنے کے لئے آئینی ترامیم کی منظوری کی خاطر ریفرنڈم کے بعد، ترکی کے صدر رجب طیب اردگان نے کل قومی سلامتی اور وزراء کمیٹی کے دونوں اجلاسوں کے کاروائی کی صدارت کی۔ اس دوران ترک صدر کے ایجنڈہ میں جو دو مسائل ابھر کر سامنے آئے وہ سزائے موت کی بحالی اور ایمرجنسی کی مدت میں تین ماہ کا اضافہ کرنا ہے۔ یاد رہے کہ یہ سب ایسے وقت میں ہو رہا ہے کہ جب اپوزیشن ریفرنڈم کے نتائج کی مذمت کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔

      خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز نے کل ٹیلی فونک رابطے کے دوران ترکی کے صدر رجب طیب اردگان کو ریفرینڈم کے نتائج پر مبارکباد دیتے ہوئے یقین دہانی کی کہ "ترک عوام ان کی قیادت پر اعتماد کرتی ہے”۔

      شاہ سلمان نے امید ظاہر کی کہ آئینی تبدیلی سے ملک میں مزید استحکام اور ترقی ہوگی۔ انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب نئے سیاسی مرحلے میں ترکی کے ساتھ مزید تعاون کا منتظر ہے۔

      اخباری ایجنسی "اناطولیہ” کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے بھی ریفرنڈم میں اردگان کی کامیابی پر مبارکباد دی۔

منگل 21 رجب 1438 ہجری ­ 18 اپریل 2017ء  شمارہ: (14021)
شيئر

تبصرہ کریں

XHTML/HTML <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>