عرب کرد سربراہی میں الرقہ کی سیول کونسل کا اجلاس - الشرق الاوسط اردوالشرق الاوسط اردو
به قلم:
کو: بدھ, 19 اپریل, 2017
0

عرب کرد سربراہی میں الرقہ کی سیول کونسل کا اجلاس

1492536264973809000

کل الرقہ کے علاقے عین عیسی میں "الرقہ سیول کونسل” کے قیام کا اعلان (امریکہ کی مرکزی کمان)

 

بيروت: بولا اسطيح – واشنگٹن: "الشرق الاوسط”

      کل شامی ڈیموکریٹک فورسز نے ملک کے شمالی گورنریٹ الرقہ کو تنظیم داعش سے مکمل آزاد کرائے جانے کے بعد عرب اور کرد مشترکہ صدارت میں الرقہ سیول کونسل کے قیام کا اعلان کیا ہے۔

      یہ اجلاس الرقہ شہر سے 65 کلومیٹر دور عین عیسی علاقے میں "شامی ڈیموکریٹک فورسز” اور الرقہ کے رہنماؤں کے نمائندوں  کی موجودگی میں منعقد کیا گیا، جس کے دوران کونسل کے قیام، مشترکہ سربراہی انتخاب اور گورنریٹ کے امور میں آسانی کی خاطر 14 کمیٹیوں کی تشکیل کا اعلان  کیا گیا۔

      شامی مخالف جماعتوں نے زیادہ گرم جوشی سے اس اقدام کا خیر مقدم نہیں کیا ہے۔ جبکہ ایک سے زائد ذرائع نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ نئی کونسل کے ذریعے کرد عوام کو گورنریٹ پر کنٹرول کرنے کے لئے عرب تحفظ فراہم کیا جا رہا ہے۔

بدھ 22 رجب 1438 ہجری­ 19 اپریل 2017ء  شمارہ: (14022)
شيئر

تبصرہ کریں

XHTML/HTML <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>