اسد حکومت کی جانب سے "کیمیکل" کے استعمال پر فرانس کے ثبوت - الشرق الاوسط اردوالشرق الاوسط اردو
به قلم:
کو: جمعرات, 20 اپریل, 2017
0

اسد حکومت کی جانب سے "کیمیکل” کے استعمال پر فرانس کے ثبوت

w54j6kis56ejks56j

اقوام متحدہ کی طرف سے کیمیائی اسلحہ کے انسپیکٹر کی فائل فوٹو

 

بيروت: بولا اسطيح – لندن: "الشرق الاوسط”

      فرانس نے انکشاف کیا ہے کہ رواں ماہ اپریل کی چار تاریخ خان شیخون پر کیمیائی حملے کے بارے میں وہ چند روز میں ثبوت پیش کرے گا کہ واقعی شامی حکومت نے اس حملے میں کیمیکل کا استعمال کیا تھا جس سے 87 افراد جان بحق ہو گئے تھے۔ فرانسیسی وزیر خارجہ جان مارک ایرولٹ نے کل فرانسیسی پارلیمانی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا: "ہمارے پاس کچھ عناصر ایسے ہیں جو ہمیں یقین دلاتے ہین کہ "شامی حکومت” نے جان بوجھ کر کیمیائی ہتھیار کا استعمال کیا ہے”۔

      دریں اثناء برطانوی " کیمیائی ہتھیاروں کی ممانعت کی تنظیم” کے وفد نے اپنے ڈائریکٹر جنرل احمد اوزومیجو کے بیان کو نقل کرتے ہوئے وضاحت کی کہ خان شیخون پر سیرین گیس یا اسی طرح کا ممنوعہ زہریلا مادہ استعمال کیا گیا ہے۔ یہ نتیجہ ترک اور برطانوی لیبارٹریز کی طرف سے منعقدہ گزشتہ ٹیسٹ کے موافق ہے۔

جمعرات 23 رجب 1438 ہجری­ 20 اپریل 2017ء  شمارہ: (14023 )
شيئر

تبصرہ کریں

XHTML/HTML <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>