شمالی كوريا گمنام صلاحیتوں کے حامل میزائل کے ذریعے دنیا کو مشکل سے دوچار کر رہا ہے - الشرق الاوسط اردوالشرق الاوسط اردو
الشرق اردو
به قلم:
کو: پیر, 15 مئی, 2017
شمالی كوريا گمنام صلاحیتوں کے حامل میزائل کے ذریعے دنیا کو مشکل سے دوچار کر رہا ہےپر تبصرے بند ہیں

شمالی كوريا گمنام صلاحیتوں کے حامل میزائل کے ذریعے دنیا کو مشکل سے دوچار کر رہا ہے

1494782946690830300

جنوبی کوریا کا ایک شہری ٹیلی ویژن پر بیلسٹک میزائل کے تجربے کی تفصیلات کو دیکھ رہا ہے (ا.ب.ا)

سيول ـ واشنگٹن: "الشرق الاوسط”

     کل شمالی کوریا نے جوہری پروگرام کو بند کرنے کے بین الاقوامی مطالبات کو چیلنج کرتے ہوئے نامعلوم صفات کے حامل میزائل کا تجربہ کیا ہے، جبکہ اس کے جنوبی ہمسائے ملک میں ابھی نئے صدر نے بات چیت کے عزم کے ساتھ اپنا صدارتی عہدہ سنبھالا ہے۔ سفارت کاروں کا کہنا ہے کہ کل سلامتی کونسل کے اجلاس کے دوران میزائل تجربہ پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

     میزائل کو شمالی صوبے بیونگان کے کوسونگ سے چھوڑا گیا، جس نے جاپانی سمندر میں گرنے سے قبل تقریبا 700 کلومیٹر کا فاصلہ طے کیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ یہ میزائل دو ہزار کلومیٹر سے زیادہ بلند تھا، جو کہ گذشتہ فروری میں پیانگ یانگ کی جانب سے درمیانی صلاحیتوں کے حامل میزائل کے کئے گئے تجربے کی بہ نسبت اعلی صلاحیتوں کا حامل تھا۔

پیر 18 شعبان 1438 ہجری ­ 15 مئی 2017ء  شمارہ: (14048)
الشرق اردو

الشرق اردو

«الشرق الاوسط» چار براعظموں کے 12 شہروں میں بیک وقت شائع ہونے والا دنیا کا نمایاں ترین روزنامہ عربی اخبار ہے، 1978ء میں لندن كي سرزميں پر میں شروع ہونے والا الشرق الاوسط آج عرب اور بین الاقوامی امور ميں نمایاں مقام حاصل كر چکا ہے جو اپنے پڑھنے والوں کے لئے تفصیلی تجزیے اور اداریے کے ساتھ ساتھ پوری عرب دنیا کی جامع ترین معلومات پیش کرتا ہے- «الشرق الاوسط» دنیا کے کئی بڑے شہروں میں بیک وقت سیٹلائٹ کے ذریعہ منتقل ہونے والا عربی زبان کا پہلا روزنامہ اخبار ہے، جیسا کہ اس وقت یہ واحد اخبار ہے جسے عظیم الشان بین الاقوامی اداروں کے لئے عربی زبان میں شائع ہونے کے حقوق حاصل ہیں جہاں سے «واشنگٹن پوسٹ»،

More Posts - Website - Twitter - Facebook

شيئر

تبصرہ بند ہے۔