واشنگٹن کا "جینوا" مذاکرات کے موقع پر "شام میں انسانی بھٹی" پر بات - الشرق الاوسط اردوالشرق الاوسط اردو
به قلم:
کو: منگل, 16 مئی, 2017
0

واشنگٹن کا "جینوا” مذاکرات کے موقع پر "شام میں انسانی بھٹی” پر بات

اسد کے "مظالم” سے استحکام اور قومی سلامتی کے مفادات کو "حقیقی خطرہ”
s5t7yl6d78lde68le68l

کل امریکی وزارت خارجہ کی طرف سے نشر کی گئی تصویر جس میں دمشق کے قریب صیدنایا جیل میں "جلائے جانے” کی جگہ دکھائی گئی ہے – اور فریم میں جونز پریس کانفرنس کے دوران (ا۔ب)

 

واشنگٹن: ہبہ قدسی

      کل شام جب جنیوا میں شامی مذاکرات کے آج چھٹے دور کے آغاز کے لئے حتمی انتظامات کا انتظار کیا جا رہا تھا تو اسی اثناء میں امریکی وزارت خارجہ نے رپورٹوں اور تصاویر کے ذریعے کئی ایک جیلوں میں "مظالم” کا انکشاف اور ان میں شامی حکومت کے ملوث ہونے کی تصدیق کی۔ جن میں اجتماعی پھانسی، تشدد اور زیادتی سمیت سنہ 2013 سے "اپنے جرائم کی پردہ پوشی کے لئے دمشق کے مضافات میں صیدنایا جیل میں متاثرین کی لاشوں کو جلانے کے لئے "بھٹی” بنائی گئی ہے”۔

      مشرق وسطی کے امور میں نائب وزیر خارجہ نے واشنگٹن میں وزارت کے ہیڈ کوارٹرز میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ "آج ہم ان رپورٹس اور تصاویر کے ذریعے تازہ ترین رازوں سے پردہ اٹھائیں گے، جس سے شامی حکومت کی جانب سے ان (مظالم) کی تصدیق ہوتی ہے جو اس نے روس اور ایران کی مسلسل حمایت میں کئے ہیں”۔ انہوں نے مزید کہا کہ بشار الاسد کی حکومت بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مخالف جماعتوں اور غیر مسلح شہریوں پر مسلسل مقدمات بنا رہی ہے اور انہیں گرفتار کر رہی ہے”، انہوں نے نشاندہی کی کہ "اسد حکومت کی طرف سے جاری مظالم ریاست ہائے متحدہ امریکہ اور اس کے اتحادیوں کے لئے علاقائی استحکام اور قومی سلامتی کے مفادات کے لئے حقیقی خطرہ ہے”۔

منگل 19 شعبان 1438 ہجری­ 16 مئی 2017ء  شمارہ: (14049)
شيئر

تبصرہ کریں

XHTML/HTML <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>