شرایط استفاده - الشرق الاوسط اردوالشرق الاوسط اردو
aligator
به قلم:
کو: جمعہ, 25 نومبر, 2011
0

شرایط استفاده


استعمال كے ضوابط

یہ ویب سائٹ سعودى برطانوى كمپنى برائے تحقيق واشاعت کی جانب سے شائع ہونے والے الشرق الاوسط کى انتظامیہ کے ماتحت ہے (اور اسے بعد ازاں ” الشرق الاوسط” کی ویب سائٹ یا محض "ویب سائٹ” کا نام دیا جائے گا)، یہ سائٹ آپ کے ذاتی استعمال کے لئے ہے، آپ کی ویب سائٹ تک رسائی اور داخلہ استعمال کے لئے شرائط کی غیرمشروط منظوری تصور کیا جائے گا، چاہے آپ رجسٹرڈ صارف ہوں یا نہ ہوں، یہ منظوری ویب سائٹ کے پہلے استعمال کی تاریخ سے مؤثر ہوگی ۔
ان قواعد وضوابط میں کوئی بھی ترمیم اعلان کے فورا بعد اثرانداز ہوگی، اس كے علاوہ كہ اس صورت میں کوئی اور تاریخ مقرر کی گئی ہو، کسی بھی ترمیم کے اعلان کے بعد ویب سائٹ کا جاری استعمال مذکورہ ترمیم کی بلا اشتباه قبولیت تصور کیا جائے گا، استعمال کے قواعد وضوابط میں رازداری کی پالیسی اور عاقلانہ ملکیت کے حقوق سے متعلق حصہ شامل ہے۔
استعمال پر پابندیاں:
الشرق الاوسط کی ویب سائٹ استعمال کرنے کا مطلب ہے کہ آپ مندرجہ ذیل امور سے اجتناب کریں گے:
1. ایسے مشمولات یا مواد یا معلومات یا تصاویر یا ان دیگر معلومات کی فراہمى، اپ لوڈ یا نقل کرنا جن کی آپ ملکیت نہ رکھتے ہوں یا جس کے لئے آپ کے پاس لائسنس نہ ہو۔
2. اس ویب سائٹ کو تجارتی ای میل یا کسی بھی دوسری قسم کی اسپام میل بھیجنے کے لئے کسی بھی طریقے سے استعمال کرنا، یا کسی بھی طریقے سے الشرق الاوسط کی ویب سائٹ کا غلط استعمال کرنا۔
3. اس ویب سائٹ پر ایسی کوئی بھی فائلیں فراہم کرنا یا اپ لوڈ کرنا جن میں وائرس یا خراب ڈیٹا ہو۔
4. الشرق الاوسط کی ویب سائٹ کے ذریعے ایسا کوئی بھی مواد یا معلومات جس سے نیک نامی متاثر ہو یا قوانین کی خلاف ورزی ہو، یا کوئی بھی فحش مواد، یا عام اخلاقیات کے خلاف یا کوئی بھی غیر قانونی ڈیٹا یا معلومات شائع کرنا، اشتہار ڈالنا یا تقسیم کرنا۔
5. الشرق الاوسط کی ویب سائٹ کے ذریعے غیر قانونی سرگرمیوں میں حصہ لینا۔
6. الشرق الاوسط کی ویب سائٹ پر کسی بھی مصنوعات یا خدمات کے اشتہار لگانا جس کی وجہ سے ہم کسی بھی شعبے کے قوانین یا ضوابط کی خلاف ورزی کریں۔
7. الشرق الاوسط کی ویب سائٹ کے درست عمل کی روک تھام کرنے یا ایسا کرنے کی کوشش کرنے والا کوئی بھی طریقہ کار، پروگرام یا کارروائی اپنانا۔
8. ایسی کوئی بھی کارروائی کرنا جس کی وجہ سے ویب سائٹ کی ساخت پر نامناسب اثر پڑے۔
9. برطانیہ کے اندر اور باہر لاگو كئے گئے قواعد وضوابط اور قابل نفاذ قوانین کی تعمیل کرنا۔

الشرق الاوسط کی ویب سائٹ پر موجود لنکس کا استعمال
آپ کو اس ویب سائٹ تک جانے والی برقیاتی لنکس کی تخلیق، یا اس کے مشمولات کی پیشکش، یا اس قسم کی کسی بھی دوسری سرگرمیوں میں حصہ لینے سے قبل، الشرق الاوسط کے ناشر سعودى برطانوى كمپنى برائے تحقيق واشاعت کو مخصوص درخواست بھیجنا اور ان کی منظوری حاصل کرنا ضروری ہے۔
سعودى برطانوى كمپنى برائے تحقيق واشاعت کی انتظامیہ الشرق الاوسط کی ویب سائٹ کے ناشر اس ویب سائٹ اور اس کے کسی بھی مشمولات تک برقیاتی لنک قائم کرنے یا اس ویب سائٹ یا اس کے مشمولات پیش کرنے کی اجازت پر کسی بھی قسم کی شرائط لاگو کرنے کا حق محفوظ رکھتے ہيں۔
سعودى برطانوى كمپنى برائے تحقيق واشاعت کی انتظامیہ الشرق الاوسط کی ویب سائٹ کے ناشر اس ویب سائٹ کے ساتھ ایسا کوئی بھی رابطہ معطل کرنے یا رکاوٹ پیش کرنے کا حق محفوظ رکھتے ہیں جو نامناسب مواد، یا واضح، فحش، نازیبا، ناقابل قبول یا غیرقانونی ہو یا جو کسی بھی قانون، عاقلانہ ملکیت کے حقوق، رازداری کے حقوق یا اشتہار کے حقوق کی خلاف ورزی کرتے ہوں۔
سعودى برطانوى كمپنى برائے تحقيق واشاعت کی انتظامیہ الشرق الاوسط کی ویب سائٹ کے ناشر کسی بھی قسم کے غیراعلانیہ کنکشن میں مداخلت کا حق محفوظ رکھتے ہیں اور کسی بھی ایسی ویب سائٹ کے مشمولات کی ذمہ داری قبول نہیں کرتے ہیں جس کے ذریعے اس ویب سائٹ تک رسائی ممکن ہو، یا جس تک اس ویب سائٹ کے ذریعے رسائی ممکن ہو۔
مذکورہ بالا کے علاوہ، الشرق الاوسط کی ویب سائٹ یا اس کے کسی بھی مشمولات کو منتقل کرنا، نقل کرنا، یا اس کے ذریعے برقیاتی لنکس تخلیق کرنے کی سختی سے ممانعت ہے۔

الشرق الاوسط کى ویب سائٹ کے لنکس
آپ کی رسائی کی آسانی کے لئے آپ کو پورٹل اور/ یا دیگر ویب سائٹ تک لنکس فراہم کئے جائيں گے، ہم جن ویب سائٹ اور/یا پورٹل کے لنکس فراہم کرتے ہيں، ان کے مشمولات یا مصدق ہونے کی ذمہ داری نہيں رکھتے، اور نہ ہی ان کے مشمولات کی توثیق کرتے ہیں، ان ویب سائٹس یا پورٹل تک رسائی کے لنکس کے استعمال کی ذمہ داری آپ کی اپنی ہے۔
ہم غیرمتصل لنکس – یعنی کہ وہ لنکس جو کام نہيں کرتے – کو تبدیل کرکے دوسری ویب سائٹ کے لنکس فراہم کرنے کی کوشش کرتے ہيں، لیکن ہم ان لنکس کے تسلسل کی ضمانت نہيں دے سکتے ۔

وائرس سے بچاؤ
الشرق الاوسط کی انتظامیہ تخلیق کے تمام مراحل کے دوران اس ویب سائٹ کے مشمولات کا معائنہ اور جانچ پڑتال کرنے کی آخرى حد تک کوشش کرتی ہے۔ ہم آپ کو انٹرنیٹ سے ڈاؤن لوڈ کردہ تمام مواد کے لئے اینٹی وائرس سافٹ وئیر کا استعمال کرنے کا مشورہ دیتے ہیں، ہم اس سائٹ سے متصل ہونے یا اس کے کسی مشمولات کے استعمال کے دوران آپ کے ڈیٹا یا کمپیوٹر کو کسی بھی قسم کے نقصان کی ذمہ داری قبول نہيں کرتے ۔
مطالبوں سے سبکدوشی
الشرق الاوسط کی ویب سائٹ اور اس میں موجود یا اس کے ذریعے دستیاب خدمات، معلومات، مواد اور فننکشنز آپ کے ذاتی استعمال کے لئے اور بغیر کسی توثیق، وعدوں یا ضمانتوں کے "جیسے ہیں” کی بنیاد پر فراہم کئے جاتے ہيں، علاوہ ان سرکاری اداروں كے جن سے ہم سابقہ استعمال کی رپورٹس کی بنیاد پر منسلک ہيں۔
ہم اس ویب سائٹ یا کسی بھی لنک کردہ سائٹ یا اس کے مشمولات کے استعمال کی وجہ سے پیدا ہونے والی خلاف ورزیاں، غلطیاں، یا عدم تسلسل کی ذمہ داریاں قبول نہيں کرسکتے چاہے ہمیں ان معلومات کا علم ہو یا نہ ہو۔
اس سائٹ کے ذریعے معلومات بهيجنے یا كنكشن ركهنے والے صارف کے پاس ان کی ملکیت یا ان کی رازداری کی یقین دہانی کا حق نہيں ہے، نیز اس سائٹ میں شامل کسی بھی استعمال یا دوطرفہ رابطے پر مشتمل استعمال کی وجہ سے صارف کو کسی بھی قسم کے حقوق، لائسنس یا رعایات کی ضمانت نہيں دی جاتی اور نہ ہی ایسا تصور کیا جانا چاہئیے۔

ذمہ دارى کى حدود
الشرق الاوسط کی انتظامیہ کو انٹرنیٹ کے ذریعے ویب سائٹ کی طرف سے پیش کردہ برقیاتی خدمات کی پیشکش اور مختلف سرکاری شعبہ جات اور اداروں کے متعلق معلومات کے حصول کا مقصد محض دستی کارروائیوں کو آسان بنانا ہے، لہذا آپ اس بات کا مکمل اعتراف کرتے ہیں کہ انٹرنیٹ کے ذریعے دستیاب كنكشنز میں کسی تیسرے فریق کی مداخلت یا رکاوٹ ممکن ہے، اور ویب سائٹ سرکاری فریقین کی طرف سے فراہم کردہ معلومات کا نعم البدل نہيں ہے، اور یہ کہ حکام کو درخواست اور انتظامی طریقہ کار پیش کئے جاسکتے ہيں۔
لہذا اس ویب سائٹ کا استعمال آپ کی اپنی ذمہ داری ہے، اور ہم کسی بھی صورت میں اس ویب سائٹ کے استعمال یا اسے دیکھنے کی وجہ سے، یا اس ویب سائٹ پر موجود کوئى بھی معلومات، رائے یا اشتہار پر انحصار کرنے کی وجہ سے، یا عمل میں تاخیر، غلط كنكشن کی فراہمی، انٹرنیٹ تک رسائی میں مسائل، آلات یا سافٹ وئیر میں خرابی، یا اس ویب سائٹ میں داخل ہونے والے کسی بھی شخص کے غلط تصرف یا افكار کی صورت ميں پيش آنے والے کسی بھی نقصان کی ذمہ داری قبول نہيں کرتے۔
لہذا، آپ بذریعہ ہذا قبول کرتے ہیں کہ اس ویب سائٹ میں داخل ہونے یا استعمال کرنے کی وجہ سے کسی بھی ممکنہ نقصان سے بچنے کا بلا شرکت غیر اور واحد طریقہ کار اس ویب سائٹ کے استعمال یا داخلے سے پرہیز، یا استعمال اور داخلے کے عمل کو ترک کردینا ہے۔

بدلہ
مذکورہ بالا کو مد نظر رکھتے ہوئے، آپ الشرق الاوسط کی انتظامیہ یا سعودى برطانوى كمپنى برائے تحقيق واشاعت کی انتظامیہ یا اس انتظامیہ کے کسی بھی جزؤ کے ساتھ ساتھ الشرق الاوسط کی ویب سائٹ کے انتظام، مرمت، جدید بنانے یا پیشکش کے ذمہ دار اداروں، ملازمین یا ایجنٹوں کے خلاف کوئی بھی کارروائی کرنے اور انہيں ذمہ داری سے بری الذمہ ٹھہرانے پر رضامند ہيں، اور یہ کہ اس میں استعمال کے قواعد و ضوابط یا قابل نفاذ قوانین، چاہے وہ مملکت متحدہ کے ہوں، یا آپ کی رہائش کے ہوں، ان کی خلاف ورزی کی وجہ سے کسی بھی مطالبے سے متعلق کوئی بھی ذمہ داری شامل ہے۔

ويب سائٹ كے استعمال سے ممانعت
ہمیں بغیر کسی پیشگی اطلاع کے اور کسی بھی وجہ سے اور ہماری صوابدید پر آپ کا ویب سائٹ استعمال کرنے کا حق منسوخ کرنے، محدود کرنے یا معطل کرنے کی اجازت حاصل ہوگی، جس میں استعمال کے شرائط وضوابط کی خلاف ورزی، یا ایسا کوئی بھی عمل شامل ہے جسے ہم اپنے صوابدید کے مطابق غیرقانونی یا دوسروں کے لئے نقصان دہ سمجھتے ہيں، منسوخ ہونے کی صورت میں آپ کو ویب سائٹ میں داخل ہونے کا حق حاصل نہيں ہوگا۔

جملہ حقوق
اس ویب سائٹ اور اس ویب سائٹ پر موجود مواد (جس میں بغیر کسی پابندی کے اس ویب سائٹ کا متن، آرٹ ورک، تصویریں، خاکے، موسیقی، آڈیو مواد، ویڈیو مواد اور آڈیو ویڈيو مواد شامل ہیں) کی کاپی رائٹ مملکت متحدہ میں واقع سعودى برطانوى كمپنى برائے تحقيق واشاعت کے پاس ہیں۔
اس ویب سائٹ کی تکنیکی نگرانی کی ذمہ داری مملکت متحدہ میں واقع سعودى برطانوى كمپنى برائے تحقيق واشاعت کمپنی سے تعلق رکھنے والے معلومات مرکز کے پاس ہے۔
اس ویب سائٹ پر دستیاب معلومات، بشمول معلومات سے تعلق رکھنے والے اعداد و شمار، سافٹ وئیر، تصویریں، خاکے اور ٹریڈمارکس (مشمولات) کو اشاعت کے حقوق اور ٹریڈمارکس اور دوسرے مالکانہ حقوق کے مطابق تحفظ حاصل ہے۔
علاوہ اس صورت میں کہ اس کے برعکس واضح ہدایات موجود ہوں، آپ کو مملکت متحدہ میں واقع الشرق الاوسط کی پیشگی تحریری منظوری کے بغیر تجارتی مقاصد کے لئے اس ویب سائٹ کے کسی بھی مواد یا مشمولات کو عوام الناس کو فروخت کرنے، لائسنس کرنے، کرایے پر دینے، ایڈجسٹ کرنے، نقل کرنے، دوبارہ بنانے، دوبارہ شائع کرنے، اشتہار دینے، منتقل کرنے، تقسیم کرنے، ترمیم کرنے یا اس پر مبنی کوئی بھی دوسری چیز بنانے کی اجازت نہيں ہوگی۔
اس ویب سائٹ کے مشمولات میں ردوبدل کی سختی سے ممانعت ہے، نیز اس ویب سائٹ پر موجود خاکوں اور تصاویر کو اشاعت کے حقوق کے مطابق تحفظ حاصل ہے، انہیں مملکت متحدہ میں واقع الشرق الاوسط کے ناشر سعودى برطانوى كمپنى برائے تحقيق واشاعت کی انتظامیہ کی پیشگی تحریری اجازت کے بغیر کسی بھی طریقے سے دوبارہ تخلیق نہيں کیا جائے گا اور نہ ہی استعمال کیا جائے گا ۔

عدالتى فيصلے
مذکورہ بالا کی بنیاد پر، آپ ویب سائٹ کے استعمال کے نتیجے میں پیدا ہونے والے تمام مطالبہ جات اور اختلافات کے سلسلے میں مملکت متحدہ کے عدلی حکام کی بلاشرکت غیر پابندی کرنے کا اعتراف کرتے ہيں، اگر سعودى برطانوى كمپنى برائے تحقيق واشاعت کی انتظامیہ کو آپ کی طرف سے اس کے کاپی رائٹ کے زیرتحفظ مواد کے استعمال کے سلسلے میں مذکورہ بالا لائسنس کی خلاف ورزی کا علم ہوجائے، تو الشرق الاوسط کے ناشر سعودى برطانوى كمپنى برائے تحقيق واشاعت کی انتظامیہ آپ سے مالی معاوضہ طلب کرنے اور ان مواد کے استعمال کی روک تھام کا حکم جاری کرنے کا حق رکھتی ہے۔ آپ کو قانونی اخراجات اٹھانے کا حکم بھی دیا جاسکتا ہے۔
ان شرائط میں درج معلومات کے باوجود سعودى برطانوى كمپنى برائے تحقيق واشاعت خلاف ورزی کرنے والے کی رہائش پر کسی بھی قسم کی خلاف ورزی کی صورت میں قانونی اقدام اور کارروائی، اور مطالبہ وغیرہ کرنے کا حق ركهتى ہے ۔

تبصرہ کریں

XHTML/HTML <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>