بین الاقوامی عدالت البشیر کے فرار ہونے والے حامیوں کی نگرانی کر رہی ہے

سوڈانی فوج کے ساتھ امریکی-سعودی ثالثی میں ایک نئی جنگ بندی... اور بیک وقت اقوام متحدہ-افریقی یونین کا تحرک

برطانوی شہریوں کو رائل ایئر فورس کے طیارے میں سوڈان سے قبرص منتقل کیا جا رہا ہے (اے ایف پی)
برطانوی شہریوں کو رائل ایئر فورس کے طیارے میں سوڈان سے قبرص منتقل کیا جا رہا ہے (اے ایف پی)
TT

بین الاقوامی عدالت البشیر کے فرار ہونے والے حامیوں کی نگرانی کر رہی ہے

برطانوی شہریوں کو رائل ایئر فورس کے طیارے میں سوڈان سے قبرص منتقل کیا جا رہا ہے (اے ایف پی)
برطانوی شہریوں کو رائل ایئر فورس کے طیارے میں سوڈان سے قبرص منتقل کیا جا رہا ہے (اے ایف پی)

"بین الاقوامی فوجداری عدالت" کے پبلک پراسیکیوٹر کے ترجمان نے اعلان کیا کہ عدالت کو مطلوب سوڈان کے معزول صدر عمر البشیر اور ان کے حامیوں کی صورتحال پر عدالت نظر رکھے ہوئے ہے جو کہ ان کے جیل سے فرار ہونے کی اطلاعات کے بعد اور ملک میں جاری حالیہ بحران کی روشنی میں ہے۔
ترجمان نے "الشرق الاوسط" کو بتایا کہ پبلک پراسیکیوٹر (کوپر) جیل، جہاں البشیر اور ان کی حکومت کے کئی رہنما موجود تھے، سے اکثریت کے غائب ہونے اور ایک شخص کے رہائی پانے کے اعلان کے بعد "(کوپر) جیل میں قید عدالت کو مطلوب افراد سے متعلق تمام صورت حال کے بارے میں میڈیا رپورٹس پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔"
علاوہ ازیں، "رائٹرز" کے مطابق سوڈانی فوج نے جمعرات کے روز جاری بیان میں سعودی-امریکی ثالثی کے ذریعے کل آدھی رات سے شروع ہونے والی جنگ بندی کو مزید 72 گھنٹے کے لیے بڑھانے پر اتفاق کیا۔ (...)

جمعہ - 8 شوال 1444 ہجری - 28 اپریل 2023ء شمارہ نمبر [16222]
 
امریکی سینیٹ یوکرین اور اسرائیل کی مدد کے بل میں پیش رفت کر رہی ہے

امریکی کیپیٹل بلڈنگ (روئٹرز)
امریکی کیپیٹل بلڈنگ (روئٹرز)
TT

امریکی سینیٹ یوکرین اور اسرائیل کی مدد کے بل میں پیش رفت کر رہی ہے

امریکی کیپیٹل بلڈنگ (روئٹرز)
امریکی کیپیٹل بلڈنگ (روئٹرز)

امریکی سینیٹ نے کل جمعرات کے روز یوکرین، اسرائیل اور تائیوان کی امداد پر مشتمل 95.34 بلین ڈالر کے ایک بل میں پیش رفت کی، جب کہ ریپبلکنز نے پہلے اس متفقہ بل کو روک دیا تھا کہ جس میں امیگریشن پالیسی میں طویل انتظار کے بعد کی گئی اصلاحات بھی شامل تھیں۔

سینیٹرز نے بل کی حمایت کے لیے درکار 60 ووٹوں کی حد سے تجاوز کرتے ہوئے 32 کے مقابلے میں 67 ووٹوں سے اس مجوزہ بل کی حمایت کی۔ اور ریپبلکنز کی جانب سے اس وسیع تر بل کو کئی روز تک روکے رکھنے کے بعد بدھ کے روز اس کے 17 سینیٹرز نے اچانک اس کے حق میں ووٹ دیا۔

سینیٹ میں اکثریتی پارٹی ڈیموکریٹ کے رہنما چک شومر نے ووٹنگ کے بعد کہا "یہ پہلا اچھا قدم ہے، یہ بل ہماری قومی سلامتی، یوکرین اور اسرائیل میں ہمارے دوستوں کی سلامتی اور غزہ اور تائیوان میں معصوم شہریوں کی انسانی امداد کے لیے ضروری ہے۔"

خیال رہے کہ ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ 100 اراکین پر مشتمل کونسل اس مسودہ قانون کی حتمی منظوری پر کب غور کرے گی، جب کہ کچھ سینیٹرز نے کہا ہے کہ اگر ضروری ہوا تو وہ ہفتے کے آخر میں سیشنز جاری رکھنے کی توقع رکھتے ہیں۔(...)

جمعہ-28 رجب 1445ہجری، 09 فروری 2024، شمارہ نمبر[16509]