وائٹ ہاؤس کا تمام فریقوں سے غزہ میں جاری کشیدگی کو روکنے کا مطالبہ

ایک میرین وائٹ ہاؤس میں ویسٹ ونگ کے داخلی راستے کی حفاظت کر رہا ہے (اے پی)
ایک میرین وائٹ ہاؤس میں ویسٹ ونگ کے داخلی راستے کی حفاظت کر رہا ہے (اے پی)
TT

وائٹ ہاؤس کا تمام فریقوں سے غزہ میں جاری کشیدگی کو روکنے کا مطالبہ

ایک میرین وائٹ ہاؤس میں ویسٹ ونگ کے داخلی راستے کی حفاظت کر رہا ہے (اے پی)
ایک میرین وائٹ ہاؤس میں ویسٹ ونگ کے داخلی راستے کی حفاظت کر رہا ہے (اے پی)

وائٹ ہاؤس نے منگل کے روز غزہ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کو روکنے کا مطالبہ کیا، اور اسی دوران غزہ کی پٹی میں سرگرم فلسطینی افراد کو نشانہ بنانے کے اسرائیلی "حق" کا بھی دفاع کیا۔

امریکہ کی قومی سیکیورٹی کونسل کے ترجمان نے کہا "ہم تمام فریقوں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ کشیدگی کو روکیں،" انہوں نے یہ بیان ان رپورٹوں کا حوالہ دیتے ہوئے دیا جس میں کہا گیا تھا کہ اسرائیلی فوجی آپریشن میں عام شہری "افسوسناک انداز" میں مارے گئے ہیں۔

لیکن ترجمان نے ریاست ہائے متحدہ امریکہ کی اسرائیل کے ساتھ "غیر متزلزل" وابستگی پر زور دیا۔ فرانسیسی پریس ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ترجمان نے کہا کہ، "اسرائیل کو حق حاصل ہے کہ وہ دہشت گرد گروہوں کی جانب سے شروع کیے گئے اندھا دھند میزائل حملوں سے اپنی اور اپنی عوام کی حاظت کرے۔" (...)

بدھ - 20 شوال 1444 ہجری - 10 مئی 2023ء شمارہ نمبر [16234]



امریکی سینیٹ یوکرین اور اسرائیل کی مدد کے بل میں پیش رفت کر رہی ہے

امریکی کیپیٹل بلڈنگ (روئٹرز)
امریکی کیپیٹل بلڈنگ (روئٹرز)
TT

امریکی سینیٹ یوکرین اور اسرائیل کی مدد کے بل میں پیش رفت کر رہی ہے

امریکی کیپیٹل بلڈنگ (روئٹرز)
امریکی کیپیٹل بلڈنگ (روئٹرز)

امریکی سینیٹ نے کل جمعرات کے روز یوکرین، اسرائیل اور تائیوان کی امداد پر مشتمل 95.34 بلین ڈالر کے ایک بل میں پیش رفت کی، جب کہ ریپبلکنز نے پہلے اس متفقہ بل کو روک دیا تھا کہ جس میں امیگریشن پالیسی میں طویل انتظار کے بعد کی گئی اصلاحات بھی شامل تھیں۔

سینیٹرز نے بل کی حمایت کے لیے درکار 60 ووٹوں کی حد سے تجاوز کرتے ہوئے 32 کے مقابلے میں 67 ووٹوں سے اس مجوزہ بل کی حمایت کی۔ اور ریپبلکنز کی جانب سے اس وسیع تر بل کو کئی روز تک روکے رکھنے کے بعد بدھ کے روز اس کے 17 سینیٹرز نے اچانک اس کے حق میں ووٹ دیا۔

سینیٹ میں اکثریتی پارٹی ڈیموکریٹ کے رہنما چک شومر نے ووٹنگ کے بعد کہا "یہ پہلا اچھا قدم ہے، یہ بل ہماری قومی سلامتی، یوکرین اور اسرائیل میں ہمارے دوستوں کی سلامتی اور غزہ اور تائیوان میں معصوم شہریوں کی انسانی امداد کے لیے ضروری ہے۔"

خیال رہے کہ ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ 100 اراکین پر مشتمل کونسل اس مسودہ قانون کی حتمی منظوری پر کب غور کرے گی، جب کہ کچھ سینیٹرز نے کہا ہے کہ اگر ضروری ہوا تو وہ ہفتے کے آخر میں سیشنز جاری رکھنے کی توقع رکھتے ہیں۔(...)

جمعہ-28 رجب 1445ہجری، 09 فروری 2024، شمارہ نمبر[16509]