گہری متعصبانہ تقسیم ریاست ہائے متحدہ کی ساکھ کے لیے خطرہ

امریکی وزیر خزانہ جینٹ ییلن (رائٹرز)
امریکی وزیر خزانہ جینٹ ییلن (رائٹرز)
TT

گہری متعصبانہ تقسیم ریاست ہائے متحدہ کی ساکھ کے لیے خطرہ

امریکی وزیر خزانہ جینٹ ییلن (رائٹرز)
امریکی وزیر خزانہ جینٹ ییلن (رائٹرز)

امریکی وزیر خزانہ کے اندازوں کے مطابق "ریاست ہائے متحدہ کے ڈیفالٹ" کی تاریخ قریب آنے کے ساتھ ہی امریکی قانون ساز اور وائٹ ہاؤس عوامی قرضوں کی حد کو بڑھانے کے لیے ایک معاہدے تک پہنچنے کے لیے اپنی کوششیں تیز کر رہے ہیں۔ شیڈول کے مطابق صدر جو بائیڈن منگل کو کانگریسی رہنماؤں کے ساتھ اپنی نوعیت کی دوسری میٹنگ کرنے والے ہیں، جو کہ گزشتہ جمعہ کو طے شدہ تھی، پھر بات چیت کے لیے مشترکہ بنیاد تلاش کرنے کے لیے منسوخ کر دی گئی۔

اجلاس کی منسوخی کے باوجود دونوں اطراف کے مذاکرات کاروں نے ملک پر چھائے ہوئے بحران، جس نے امریکہ کی اپنی ذمہ داریوں کو پورا کرنے کی صلاحیت کے بارے میں شکوک و شبہات پیدا کیے، کا حل تلاش کرنے کے لیے چوبیس گھنٹے کام کیا۔ یہ بحران ڈیموکریٹس اور ریپبلکنز کے درمیان حل کے بارے میں ان کے خیال میں گہری تقسیم کو اجاگر کرتا ہے، کیونکہ ریپبلکن پارٹی قرض کی حد میں اضافے کو اخراجات میں کمی سے جوڑنے پر مُصر ہے، جب کہ وائٹ ہاؤس بغیر کسی شرط کے اس حد کو بڑھانے کا مطالبہ کرتے ہوئے اپنے موقف پر قائم ہے۔ اور اب تک ایسا نہیں لگتا کہ اختلافات کے آخر میں (اتفاق کی) کوئی روشنی ہے۔ (...)

منگل - 26 شوال 1444 ہجری - 16 مئی 2023ء شمارہ نمبر [16240]



میں نے نیتن یاہو کو "تناؤ کو ہوا دینے والے" اقدامات سے خبردار کیا ہے: بلنکن

امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن (اے ایف پی)
امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن (اے ایف پی)
TT

میں نے نیتن یاہو کو "تناؤ کو ہوا دینے والے" اقدامات سے خبردار کیا ہے: بلنکن

امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن (اے ایف پی)
امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن (اے ایف پی)

گذشتہ روز امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن نے اعلان کیا کہ انہوں نے اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو اور ان کی حکومت کو تناؤ کو ہوا دینے والے اقدامات کے حوالے سے خبردار کیا ہے۔

بلنکن نے صحافیوں کو بتایا کہ "آج میں نے اسرائیلی وزیر اعظم اور سینئر حکام کے ساتھ اپنی بات چیت کے دوران حکومتی عہدیداروں سمیت دیگر ذمہ داران کے اقدامات اور بیانات کے بارے میں اپنی گہری تشویش کا اظہار کیا، کیونکہ یہ ایسے تناؤ کو ہوا دے رہے ہیں جس سے بین الاقوامی حمایت میں کمی اور اسرائیل کی سلامتی پر زیادہ پابندیاں عائد ہو رہی ہیں۔"

بلنکن نے گذشتہ روز اسرائیل سے مطالبہ کیا کہ وہ جنوبی غزہ کی پٹی کے شہر رفح میں شہریوں کو ترجیح دے، لیکن شہر میں فوجی آپریشن روکنے کا مطالبہ کیے بغیر کہ جہاں لاکھوں بے گھر فلسطینیوں کا ہجوم ہے۔ (...)

جمعرات-27 رجب 1445ہجری، 08 فروری 2024، شمارہ نمبر[16508]