امریکہ ایران پر زور دے رہا ہے کہ وہ مظاہرین کو پھانسی نہ دے

امریکہ میں مہسا امینی کی ہلاکت پر ایران کی حکومت کے خلاف مظاہرے کا منظر
امریکہ میں مہسا امینی کی ہلاکت پر ایران کی حکومت کے خلاف مظاہرے کا منظر
TT

امریکہ ایران پر زور دے رہا ہے کہ وہ مظاہرین کو پھانسی نہ دے

امریکہ میں مہسا امینی کی ہلاکت پر ایران کی حکومت کے خلاف مظاہرے کا منظر
امریکہ میں مہسا امینی کی ہلاکت پر ایران کی حکومت کے خلاف مظاہرے کا منظر

ریاست ہائے متحدہ امریکہ نے جمعرات کے روز ایران پر زور دیا ہے کہ وہ تین افراد کے خلاف سزائے موت پر عمل درآمد نہ کرے جنہیں مہینوں پہلے ہونے والے مظاہروں کے سلسلے میں سزا سنائی جا چکی ہے۔ امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان ویدانت پٹیل نے گزشتہ نومبر میں اصفہان شہر میں ہونے والے مظاہروں کے بعد تہران کی جانب سے گرفتار کیے جانے والے ماجد کاظمی، صالح میرہاشمی اور سعید یعقوبی کے خلاف سزائے موت پر عمل درآمد کے امکان پر تشویش کا اظہار کیا۔

پٹیل نے صحافیوں کو بتایا، "ہم ایرانی عوام اور عالمی برادری کے ساتھ مل کر ایران سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ ان پھانسیوں پر عمل درآمد نہ کرے۔" انہوں نے مزید کہا کہ "ان افراد کو بڑے پیمانے پر دھوکہ دہی شمار ہونے والے مقدمات کے تحت پھانسی دینا انسانی حقوق اور ایران سمیت ہر جگہ پر عزت و وقار کی عمومی بنیادوں کی خلاف ورزی شمار ہوتی ہے۔" ان کے نزدیک "یہ واضح ہے کہ ایرانی حکومت نے مہسا امینی کی ہلاکت کے ساتھ شروع ہونے والے مظاہروں سے کچھ نہیں سیکھا،" جیسا کہ فرانسیسی پریس ایجنسی نے رپورٹ کیا ہے۔ (...)

جمعہ - 29 شوال 1444 ہجری - 19 مئی 2023ء شمارہ نمبر [16243]



امریکی سینیٹ یوکرین اور اسرائیل کی مدد کے بل میں پیش رفت کر رہی ہے

امریکی کیپیٹل بلڈنگ (روئٹرز)
امریکی کیپیٹل بلڈنگ (روئٹرز)
TT

امریکی سینیٹ یوکرین اور اسرائیل کی مدد کے بل میں پیش رفت کر رہی ہے

امریکی کیپیٹل بلڈنگ (روئٹرز)
امریکی کیپیٹل بلڈنگ (روئٹرز)

امریکی سینیٹ نے کل جمعرات کے روز یوکرین، اسرائیل اور تائیوان کی امداد پر مشتمل 95.34 بلین ڈالر کے ایک بل میں پیش رفت کی، جب کہ ریپبلکنز نے پہلے اس متفقہ بل کو روک دیا تھا کہ جس میں امیگریشن پالیسی میں طویل انتظار کے بعد کی گئی اصلاحات بھی شامل تھیں۔

سینیٹرز نے بل کی حمایت کے لیے درکار 60 ووٹوں کی حد سے تجاوز کرتے ہوئے 32 کے مقابلے میں 67 ووٹوں سے اس مجوزہ بل کی حمایت کی۔ اور ریپبلکنز کی جانب سے اس وسیع تر بل کو کئی روز تک روکے رکھنے کے بعد بدھ کے روز اس کے 17 سینیٹرز نے اچانک اس کے حق میں ووٹ دیا۔

سینیٹ میں اکثریتی پارٹی ڈیموکریٹ کے رہنما چک شومر نے ووٹنگ کے بعد کہا "یہ پہلا اچھا قدم ہے، یہ بل ہماری قومی سلامتی، یوکرین اور اسرائیل میں ہمارے دوستوں کی سلامتی اور غزہ اور تائیوان میں معصوم شہریوں کی انسانی امداد کے لیے ضروری ہے۔"

خیال رہے کہ ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ 100 اراکین پر مشتمل کونسل اس مسودہ قانون کی حتمی منظوری پر کب غور کرے گی، جب کہ کچھ سینیٹرز نے کہا ہے کہ اگر ضروری ہوا تو وہ ہفتے کے آخر میں سیشنز جاری رکھنے کی توقع رکھتے ہیں۔(...)

جمعہ-28 رجب 1445ہجری، 09 فروری 2024، شمارہ نمبر[16509]