ماسک کے ساتھ براہ راست انٹرویو کے دوران... ڈی سینٹیس امریکی صدارت کے لیے اپنی امیدواری کا اعلان کریں گے

ڈی سینٹیس ایلون ماسک کے ساتھ "ٹویٹر" کے ذریعے براہ راست انٹرویو کے دوران امریکی صدارت کے لئے اپنی امیدواری کا اعلان کریں گے (اے ایف پی)
ڈی سینٹیس ایلون ماسک کے ساتھ "ٹویٹر" کے ذریعے براہ راست انٹرویو کے دوران امریکی صدارت کے لئے اپنی امیدواری کا اعلان کریں گے (اے ایف پی)
TT

ایک باخبر ذریعہ نے فرانسیسی پریس ایجنسی کو بتایا کہ ریپبلکن پارٹی کے رون ڈی سینٹیس نے ایلون ماسک کے ساتھ "ٹوئٹر" کے ذریعے براہ راست بات چیت کے دوران کہا کہ وہ سال 2024 کے امریکی صدارتی انتخابات کے لیے اپنی امیدواری کا آج (بروز بدھ) اعلان کریں گے۔"ٹوئٹر" سروس کے مالک ماسک نے فوری طور پر اس خبر کی تصدیق کی اور انہوں نے "وال سٹریٹ جرنل" کو بتایا کہ "میں ڈی سینٹیس سے ملاقات کرنے جا رہا ہوں اور وہاں ایک بڑا اعلان ہو گا۔"شیڈول کے مطابق دونوں افراد کے درمیان بات چیت بدھ کے روز واشنگٹن کے وقت کے مطابق 18:00 بجے (22:00 GMT) پر ہونے والی ہے۔فلوریڈا کے گورنر ڈی سینٹیس کا شمار 2024 کے صدارتی انتخابات میں ریپبلکن پارٹی کی نامزدگی جیتنے کے لیے ڈونلڈ ٹرمپ کے لیے ایک اہم حریف ہیں۔یاد رہے کہ 2018 میں ٹرمپ، جو اس وقت صدر تھے، کی حمایت حاصل ہونے کے بعد، امریکی بحریہ کے سابق افسر (ڈی سینٹیس) کو ملک کی جنوب مشرقی ریاست فلوریڈا کے گورنر کے لیے مشکل سے منتخب کیا گیا تھا، لیکن اس کے بعد انہوں نے خود کو سابق صدر سے دور کر لیا ہے اور تعلیم یا امیگریشن کے بارے میں اپنے انتہائی قدامت پسندانہ موقف کے ذریعے اپنی مقبولیت میں اضافہ کیا۔(...)

بدھ - 4 ذی القعدہ 1444 ہجری - 24 مئی 2023ء شمارہ نمبر [16248]

واشنگٹن یقین دہانی کر رہا ہے کہ غزہ میں یرغمالیوں سے متعلق معاہدہ اب بھی "ممکن" ہے

امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر (امریکی وزارت خارجہ کی ویب سائٹ)

وزارت خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے صحافیوں کو بتایا: "ہم سمجھتے ہیں کہ معاہدے تک پہنچنا ممکن ہے اور ہم اس کے حصول کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے۔" انہوں نے مزید کہا: "ہمیں یقین ہے کہ جنگ بندی (کے اعلان) اور یرغمالیوں کے بارے میں ایک معاہدے تک پہنچنے کے فوائد بہت زیادہ ہیں، جو نہ صرف رہا کیے جانے والے یرغمالیوں کے لیے ہیں، بلکہ غزہ میں انسانی ہمدردی کی کوششوں اور تنازعے کے موثر و دیرپا حل کے لیے ہماری قابلیت کے مفاد میں ہے۔"

ملر نے غزہ میں چھ سالہ بچی ہند رجب کی "المناک" موت پر افسوس کا اظہار کیا، جو کئی روز تک مدد کے لیے پکارتی رہی لیکن کوئی فائدہ نہیں ہوا۔ انہوں نے اسرائیل پر زور دیا کہ وہ اس سلسلے میں جلد تحقیقات مکمل کرے۔ امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ "اس بچی کی کہانی تباہ کن اور دل دہلا دینے والی ہے اور یقیناً اسی طرح ہزاروں دوسرے بچے بھی ہیں جو اس تنازع کے نظر ہو چکے ہیں۔" انہوں نے مزید کہا کہ "ہم نے اسرائیلی حکام سے کہا ہے کہ وہ اس واقعہ کی فوری تحقیقات کریں۔"

منگل-03 شعبان 1445ہجری، 13 فروری 2024، شمارہ نمبر[16513]