اگر امریکی ایوان نمائندگان نے قرض کی حد کے معاہدے کو مسترد کرنے کے حق میں ووٹ دیا تو کیا ہوگا؟

امریکی اسپیکر کیون میکارتھی
امریکی اسپیکر کیون میکارتھی
TT

اگر امریکی ایوان نمائندگان نے قرض کی حد کے معاہدے کو مسترد کرنے کے حق میں ووٹ دیا تو کیا ہوگا؟

امریکی اسپیکر کیون میکارتھی
امریکی اسپیکر کیون میکارتھی

وائٹ ہاؤس نے قرض کی حد کو بڑھانے کے حوالے سے ایک معاہدے کو تیزی سے منظور کرنے پر زور دیا کیونکہ تشویشناک ڈیڈ لائن پیر 5 جون کو پہنچنے کو ہے، جس سے امریکہ کو اپنے قرضوں میں نادہندہ ہونے کا خطرہ ہے۔ صدر جو بائیڈن نے بدھ کی صبح اپنے اعلی اقتصادی حکام کو قانون سازوں سے ملاقات کے لیے کیپیٹل بھیجا۔ دریں اثنا، ہاؤس کے اسپیکر کیون میکارتھی نے ساتھی ریپبلکنز سے رابطے جاری رکھے تاکہ وہ بل کو منظور کرنے پر زور دے سکیں۔ایک طرف قدامت پسند ریپبلکن نمائندوں اور دوسری طرف لبرل ڈیموکریٹک نمائندوں کی مخالفت پر مسلسل ڈرامے اور تنازعات کے درمیان ایوان نمائندگان نے گذشتہ کل (بدھ) رات 8:30 بجے قرض کی حد میں اضافے کے بل پر ووٹ ڈالے تاکہ وزارت خزانہ کی جانب سے مقرر کردہ تاریخ سے پہلے ووٹ کے بعد اس بل کو سینیٹ بھیجا جا سکے۔کیونکہ یہ امریکی معیشت اور بین الاقوامی مالیاتی منڈیوں پر تباہ کن ناکامی اور زبردست معاشی اثرات سے خبردار کرتا ہے۔(...)

جمعرات 12 ذوالقعدہ 1444 ہجری- 01 جون 2023ء شمارہ نمبر (16256)



واشنگٹن یقین دہانی کر رہا ہے کہ غزہ میں یرغمالیوں سے متعلق معاہدہ اب بھی "ممکن" ہے

امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر (امریکی وزارت خارجہ کی ویب سائٹ)
امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر (امریکی وزارت خارجہ کی ویب سائٹ)
TT

واشنگٹن یقین دہانی کر رہا ہے کہ غزہ میں یرغمالیوں سے متعلق معاہدہ اب بھی "ممکن" ہے

امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر (امریکی وزارت خارجہ کی ویب سائٹ)
امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر (امریکی وزارت خارجہ کی ویب سائٹ)

وزارت خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے صحافیوں کو بتایا: "ہم سمجھتے ہیں کہ معاہدے تک پہنچنا ممکن ہے اور ہم اس کے حصول کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے۔" انہوں نے مزید کہا: "ہمیں یقین ہے کہ جنگ بندی (کے اعلان) اور یرغمالیوں کے بارے میں ایک معاہدے تک پہنچنے کے فوائد بہت زیادہ ہیں، جو نہ صرف رہا کیے جانے والے یرغمالیوں کے لیے ہیں، بلکہ غزہ میں انسانی ہمدردی کی کوششوں اور تنازعے کے موثر و دیرپا حل کے لیے ہماری قابلیت کے مفاد میں ہے۔"

ملر نے غزہ میں چھ سالہ بچی ہند رجب کی "المناک" موت پر افسوس کا اظہار کیا، جو کئی روز تک مدد کے لیے پکارتی رہی لیکن کوئی فائدہ نہیں ہوا۔ انہوں نے اسرائیل پر زور دیا کہ وہ اس سلسلے میں جلد تحقیقات مکمل کرے۔ امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ "اس بچی کی کہانی تباہ کن اور دل دہلا دینے والی ہے اور یقیناً اسی طرح ہزاروں دوسرے بچے بھی ہیں جو اس تنازع کے نظر ہو چکے ہیں۔" انہوں نے مزید کہا کہ "ہم نے اسرائیلی حکام سے کہا ہے کہ وہ اس واقعہ کی فوری تحقیقات کریں۔"

منگل-03 شعبان 1445ہجری، 13 فروری 2024، شمارہ نمبر[16513]