متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ کی جان کیری سے ملاقات اور موسمیاتی اقدامات پر تبادلہ خیال

امارات کے وزیر خارجہ کی امریکی صدر کے خصوصی ایلچی برائے موسمیاتی امور جان کیری سے ملاقات (وام)
امارات کے وزیر خارجہ کی امریکی صدر کے خصوصی ایلچی برائے موسمیاتی امور جان کیری سے ملاقات (وام)
TT

متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید آل نہیان نے زور دیا ہے کہ ان کا ملک موسمیاتی سربراہی اجلاس "COP 28" کی میزبانی کے دوران موسمیاتی تبدیلی کے رجحان سے نمٹنے کے لیے وعدوں سے لے کر اس فائل میں ٹھوس اقدامات کے نفاذ کے مرحلے تک وہ عالمی کوششوں کی قیادت کرنے کے لیے پر عزم ہے۔

شیخ عبداللہ بن زاید کی یہ بیان ابوظہبی میں امریکی صدر کے خصوصی ایلچی برائے موسمیاتی امور جان کیری کے ساتھ ہونے والی ملاقات کے موقع پر سامنے آیا، جس کے دوران انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان سٹریٹجک تعلقات اور تمام شعبوں کے علاوہ موسمیاتی شعبہ میں شراکت داری پر تبادلہ خیال کیا۔ (...)

اتوار - 15 ذوالقعدہ 1444 ہجری - 04 جون 2023ء شمارہ نمبر  [16259]

میں نے نیتن یاہو کو "تناؤ کو ہوا دینے والے" اقدامات سے خبردار کیا ہے: بلنکن

امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن (اے ایف پی)

گذشتہ روز امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن نے اعلان کیا کہ انہوں نے اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو اور ان کی حکومت کو تناؤ کو ہوا دینے والے اقدامات کے حوالے سے خبردار کیا ہے۔

بلنکن نے صحافیوں کو بتایا کہ "آج میں نے اسرائیلی وزیر اعظم اور سینئر حکام کے ساتھ اپنی بات چیت کے دوران حکومتی عہدیداروں سمیت دیگر ذمہ داران کے اقدامات اور بیانات کے بارے میں اپنی گہری تشویش کا اظہار کیا، کیونکہ یہ ایسے تناؤ کو ہوا دے رہے ہیں جس سے بین الاقوامی حمایت میں کمی اور اسرائیل کی سلامتی پر زیادہ پابندیاں عائد ہو رہی ہیں۔"

بلنکن نے گذشتہ روز اسرائیل سے مطالبہ کیا کہ وہ جنوبی غزہ کی پٹی کے شہر رفح میں شہریوں کو ترجیح دے، لیکن شہر میں فوجی آپریشن روکنے کا مطالبہ کیے بغیر کہ جہاں لاکھوں بے گھر فلسطینیوں کا ہجوم ہے۔ (...)

جمعرات-27 رجب 1445ہجری، 08 فروری 2024، شمارہ نمبر[16508]