واشنگٹن چینی فوجی مشقوں کو "جارحانہ" قرار دے رہا ہے

امریکی قومی سلامتی کونسل کے ترجمان جان کربی وائٹ ہاؤس میں گفتگو کر تے ہوئے (رائٹرز)
امریکی قومی سلامتی کونسل کے ترجمان جان کربی وائٹ ہاؤس میں گفتگو کر تے ہوئے (رائٹرز)
TT

واشنگٹن چینی فوجی مشقوں کو "جارحانہ" قرار دے رہا ہے

امریکی قومی سلامتی کونسل کے ترجمان جان کربی وائٹ ہاؤس میں گفتگو کر تے ہوئے (رائٹرز)
امریکی قومی سلامتی کونسل کے ترجمان جان کربی وائٹ ہاؤس میں گفتگو کر تے ہوئے (رائٹرز)

کل پیر کے روز، وائٹ ہاؤس نے امریکی افواج کے ساتھ سمندر اور فضا میں دو مرتبہ تقریباً حادثات کا باعث بننے والی چینی مشقوں کو "جارحانہ" قرار دیتے ہوئے انتباہ کیا ہے کہ یہ تصادم کا باعث بن سکتی ہیں۔

امریکی قومی سلامتی کونسل کے ترجمان جان کربی نے صحافیوں کو بتایا کہ "کسی کو نقصان پہنچنے میں زیادہ دیر نہیں لگے گی۔" انہوں نے مزید کہا، "یہی چیز ہے جو غیر محفوظ اور غیر پیشہ ورانہ مداخلتوں کے بارے میں ہمارے خدشات کو بڑھاتی ہے۔"

یاد رہے کہ ہفتے کے روز، امریکی وزارت دفاع نے آبنائے تائیوان میں موجود اپنے ایک تباہ کن بحری جہاز کے گرد چینی بحری جہاز کا "خطرناک انداز میں" ادھر ادھر سفر کرنے کی مذمت کی، کیونکہ اس کے باعث امریکی جہاز کو تصادم سے بچنے کے لیے راستہ بدلنا پڑا۔

اس واقعہ کے دو ہفتوں سے بھی کم وقت کے بعد ایک اور واقعہ پیش آیا جب واشنگٹن نے الزام لگایا کہ 26 مئی کو بحیرہ جنوبی چین کے اوپر پرواز کرنے والے امریکی جاسوس طیارے کے قریب "بلا جواز جارحانہ انداز" میں ایک چینی لڑاکا طیارہ آیا۔

کربی نے کہا کہ یہ مشقیں "بڑھتی ہوئی جارحیت کا حصہ ہیں" جو چینی فوج کی طرف سے کی جاتی ہیں۔

منگل - 17 ذوالقعدہ 1444 ہجری - 06 جون 2023ء شمارہ نمبر [16261]



امریکی سینیٹ یوکرین اور اسرائیل کی مدد کے بل میں پیش رفت کر رہی ہے

امریکی کیپیٹل بلڈنگ (روئٹرز)
امریکی کیپیٹل بلڈنگ (روئٹرز)
TT

امریکی سینیٹ یوکرین اور اسرائیل کی مدد کے بل میں پیش رفت کر رہی ہے

امریکی کیپیٹل بلڈنگ (روئٹرز)
امریکی کیپیٹل بلڈنگ (روئٹرز)

امریکی سینیٹ نے کل جمعرات کے روز یوکرین، اسرائیل اور تائیوان کی امداد پر مشتمل 95.34 بلین ڈالر کے ایک بل میں پیش رفت کی، جب کہ ریپبلکنز نے پہلے اس متفقہ بل کو روک دیا تھا کہ جس میں امیگریشن پالیسی میں طویل انتظار کے بعد کی گئی اصلاحات بھی شامل تھیں۔

سینیٹرز نے بل کی حمایت کے لیے درکار 60 ووٹوں کی حد سے تجاوز کرتے ہوئے 32 کے مقابلے میں 67 ووٹوں سے اس مجوزہ بل کی حمایت کی۔ اور ریپبلکنز کی جانب سے اس وسیع تر بل کو کئی روز تک روکے رکھنے کے بعد بدھ کے روز اس کے 17 سینیٹرز نے اچانک اس کے حق میں ووٹ دیا۔

سینیٹ میں اکثریتی پارٹی ڈیموکریٹ کے رہنما چک شومر نے ووٹنگ کے بعد کہا "یہ پہلا اچھا قدم ہے، یہ بل ہماری قومی سلامتی، یوکرین اور اسرائیل میں ہمارے دوستوں کی سلامتی اور غزہ اور تائیوان میں معصوم شہریوں کی انسانی امداد کے لیے ضروری ہے۔"

خیال رہے کہ ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ 100 اراکین پر مشتمل کونسل اس مسودہ قانون کی حتمی منظوری پر کب غور کرے گی، جب کہ کچھ سینیٹرز نے کہا ہے کہ اگر ضروری ہوا تو وہ ہفتے کے آخر میں سیشنز جاری رکھنے کی توقع رکھتے ہیں۔(...)

جمعہ-28 رجب 1445ہجری، 09 فروری 2024، شمارہ نمبر[16509]