امریکی سفارت کاری نے چین کی جاسوسی میں توسیع کو سست کر دیا ہے: بلنکن

امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن (اے ایف پی)
امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن (اے ایف پی)
TT

امریکی سفارت کاری نے چین کی جاسوسی میں توسیع کو سست کر دیا ہے: بلنکن

امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن (اے ایف پی)
امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن (اے ایف پی)

امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن نے کل پیر کے روز کہا کہ صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ نے بائیڈن کے اس ہفتے چین کے دارالحکومت بیجنگ کے طے شدہ دورے سے قبل سفارتی اقدامات اٹھائے ہیں جس کی وجہ سے دنیا بھر میں اپنی فوجی طاقت کو پیش کرنے کی چین کی کوششوں میں کمی آئی ہے۔اس دوران بلنکن سے پچھلے ہفتے "وال سٹریٹ جرنل" کی رپورٹ پر واشنگٹن کے ردعمل کے بارے میں سوال کیا گیا، جس میں امریکی حکام کے حوالے سے کہا گیا تھا کہ اس وقت کیوبا میں جاسوسی کی نئی کوششیں ہو رہی ہیں، اس کے جواب میں انہوں نے نشاندہی کی کہ کیوبا میں چین کی کوششیں "بیجنگ کی جانب سے بیرون ملک اپنی موجودگی کو بڑھانے کی عالمی کوششوں کا حصہ ہیں۔" انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ جنوری 2021 میں صدر جو بائیڈن کے اقتدار میں آنے کے بعد سے اس سے نمٹنے کے لیے امریکی اقدامات جاری ہیں، انہوں نے مزید تفصیلات میں جائے بغیر کہا کہ "اس نے پھل دیا ہے"۔انہوں نے کہا کہ "ہمارے ماہرین کا خیال ہے کہ ہماری سفارتی کوششوں نے چین کی کوششوں کو سست کر دیا ہے۔" انہوں نے مزید کہا کہ سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کو 2019 میں چین کی جانب سے کیوبا میں انٹیلی جنس معلومات اکٹھا کرنے کے مقصد کے بارے میں علم ہو چکا تھا، تاہم، اس سے نمٹنے کے لیے اس دور میں کی جانے والی کوششوں میں "کافی حد تک پیش رفت نہیں ہو پائی تھی۔"(...)

منگل-24 ذوالقعدہ 1444 ہجری، 13جون 2023، شمارہ نمبر (16268)



امریکی سینیٹ یوکرین اور اسرائیل کی مدد کے بل میں پیش رفت کر رہی ہے

امریکی کیپیٹل بلڈنگ (روئٹرز)
امریکی کیپیٹل بلڈنگ (روئٹرز)
TT

امریکی سینیٹ یوکرین اور اسرائیل کی مدد کے بل میں پیش رفت کر رہی ہے

امریکی کیپیٹل بلڈنگ (روئٹرز)
امریکی کیپیٹل بلڈنگ (روئٹرز)

امریکی سینیٹ نے کل جمعرات کے روز یوکرین، اسرائیل اور تائیوان کی امداد پر مشتمل 95.34 بلین ڈالر کے ایک بل میں پیش رفت کی، جب کہ ریپبلکنز نے پہلے اس متفقہ بل کو روک دیا تھا کہ جس میں امیگریشن پالیسی میں طویل انتظار کے بعد کی گئی اصلاحات بھی شامل تھیں۔

سینیٹرز نے بل کی حمایت کے لیے درکار 60 ووٹوں کی حد سے تجاوز کرتے ہوئے 32 کے مقابلے میں 67 ووٹوں سے اس مجوزہ بل کی حمایت کی۔ اور ریپبلکنز کی جانب سے اس وسیع تر بل کو کئی روز تک روکے رکھنے کے بعد بدھ کے روز اس کے 17 سینیٹرز نے اچانک اس کے حق میں ووٹ دیا۔

سینیٹ میں اکثریتی پارٹی ڈیموکریٹ کے رہنما چک شومر نے ووٹنگ کے بعد کہا "یہ پہلا اچھا قدم ہے، یہ بل ہماری قومی سلامتی، یوکرین اور اسرائیل میں ہمارے دوستوں کی سلامتی اور غزہ اور تائیوان میں معصوم شہریوں کی انسانی امداد کے لیے ضروری ہے۔"

خیال رہے کہ ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ 100 اراکین پر مشتمل کونسل اس مسودہ قانون کی حتمی منظوری پر کب غور کرے گی، جب کہ کچھ سینیٹرز نے کہا ہے کہ اگر ضروری ہوا تو وہ ہفتے کے آخر میں سیشنز جاری رکھنے کی توقع رکھتے ہیں۔(...)

جمعہ-28 رجب 1445ہجری، 09 فروری 2024، شمارہ نمبر[16509]