واشنگٹن کی سوڈان میں ایک نئے اقدام کے لیے علاقائی سطح پر ہم آہنگی کی کوشش

جنوبی دارفر ریاست کے دارالحکومت نیالا میں لڑائی کے باعث ایک میڈیکل اسٹور تباہی کا منظر (اے ایف پی)
جنوبی دارفر ریاست کے دارالحکومت نیالا میں لڑائی کے باعث ایک میڈیکل اسٹور تباہی کا منظر (اے ایف پی)
TT

کل منگل کے روز امریکی وزارت خارجہ نے اطلاع دی ہے کہ واشنگٹن اس وقت سوڈان میں جنگ کو روکنے کے لیے ایک نئے اقدام پر علاقائی مشاورت کر رہا ہے، اور امید ہے کہ اگلے چند روز میں ایک نقطہ نظر کا اعلان کیا جائے گا۔امریکی وزارت خارجہ کے ایک سینئر اہلکار نے کہا کہ سوڈان میں تنازع کے دونوں فریق جدہ مذاکرات کے اس موقع سے فائدہ نہیں اٹھا رہے، جو انہیں امریکہ اور سعودی عرب نے فراہم کیا تھا۔ اس اہلکار نے اپنی شناخت ظاہر کرنے سے انکار کرتے ہوئے واشنگٹن میں صحافیوں کو بتایا کہ مستقل طور پر لڑائی کے خاتمے کے لئے اٹھائے گئے اقدام کے تحت سوڈانی فوج اور "کوئیک سپورٹ" فورسز کے ساتھ جو آغاز میں اتفاق ہوا تھا اس کے پیش نظر جدہ مذاکرات کامیابی سے ہمکنار نہیں ہو پا رہے۔ انہوں نے گفتگو کو جاری رکھتے ہوئے کہا: "ہم اس وقت سوڈان میں آگے بڑھنے کے لیے سعودیوں، افریقیوں، عربوں اور دیگر شراکت داروں سے مشاورت کر رہے ہیں، اور ہمیں امید ہے کہ اگلے چند دنوں میں کسی ایک نقطہ نظر کا اعلان کیا جائے گا۔"دوسری جانب، سوڈانی وزارت خارجہ کو سوڈان میں بڑھتے ہوئے تنازع کو حل کرنے کے لیے پیر کے روز جبوتی میں منعقدہ بین الحکومتی اتھارٹی فار ڈیولپمنٹ ان ایسٹ افریقہ (IGAD) کے سربراہی اجلاس کے دوران لیے گئے اقدام کی شقوں پر کچھ تحفظات ہیں۔ (...)

بدھ-25 ذوالقعدہ 1444 ہجری، 14جون 2023، شمارہ نمبر (16269)

بلنکن سعودی عرب، مصر، قطر، اسرائیل اور مغربی کنارے کے اپنے پانچویں دورے کا آغاز کر رہے ہیں

امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن نے خطے کے پانچویں دورے کا آغاز کر دیا ہے (روئٹرز)

کل اتوار کے روز امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن نے مشرق وسطیٰ کے اپنے دورے کا آغاز کیا جس میں فلسطینی مغربی کنارے کے علاوہ 4 ممالک، مملکت سعودی عرب، مصر، قطر اور اسرائیل شامل ہیں، جو کہ 7 اکتوبر کے حملوں کے بعد سے خطے میں ان کا پانچواں دورہ ہے۔ جب کہ اس دورے کا مقصد "حماس" کے زیر حراست باقی ماندہ یرغمالیوں کی رہائی کے لیے معاہدے تک رسائی کے لیے سفارتی مذاکرات کو جاری رکھنا اور انسانی بنیادوں پر جنگ بندی تک پہنچنا ہے، جس سے غزہ میں شہریوں تک انسانی امداد کی فراہمی ممکن ہو سکے۔

امریکی قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان نے کل اتوار کے روز "سی بی ایس" پر "فیس دی نیشن" پروگرام میں بتایا کہ بلنکن کے دورے اور اسرائیلی حکومت کے ساتھ ان کی ملاقاتوں کا مقصد اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ غزہ کے شہریوں تک "زیادہ سے زیادہ" انسانی امداد پہنچائی جائے۔ انہوں نے مزید کہا: "ہم اس بات کو یقینی بنانا چاہتے ہیں کہ غزہ میں فلسطینیوں کو خوراک، ادویات، پانی اور پناہ گاہ تک رسائی حاصل ہو، چنانچہ ہم اس کے حصول تک دباؤ ڈالتے رہیں گے۔" (...)

پیر-24 رجب 1445ہجری، 05 فروری 2024، شمارہ نمبر[16505]