امریکہ اور بھارت دفاع اور ٹیکنالوجی میں تعاون کو مضبوط کر رہے ہیں

جو بائیڈن بھارتی وزیراعظم کی تقریر سنتے ہوئے
TT

امریکہ اور بھارت دفاع اور ٹیکنالوجی میں تعاون کو مضبوط کر رہے ہیں

جو بائیڈن بھارتی وزیراعظم کی تقریر سنتے ہوئے

امریکی صدر جو بائیڈن نے جمعرات کے روز وائٹ ہاؤس میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کا خیرمقدم کیا اور انہوں نے اکیسویں صدی میں دونوں ممالک کے درمیان امتیازی تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے دوطرفہ "اہم" تعلقات کی تعریف کی۔  جبکہ مودی نے دونوں ممالک کے درمیان مشترکہ جمہوری اقدار اور دنیا کی "دو سب سے بڑی جمہوریتوں" کے درمیان شراکت داری کو مضبوط کرنے کی اپنی خواہش پر زور دیتے ہوئے اپنی مہمان نوازی پر شکریہ ادا کیا۔

بائیڈن اور مودی نے اعلان کیا کہ وہ مختلف شعبوں اور خاص طور پر دفاع اور ٹیکنالوجی کے شعوں میں معاہدوں تک پہنچے ہیں۔ ان معاہدوں میں بھارت کو 3 بلین ڈالر کی مالیت کے 31 امریکی ڈرون فروخت کرنے کا معاہدہ اور امریکی کمپنی جنرل الیکٹرک کی شراکت سے لڑاکا جیٹ انجنوں کی مشترکہ پیداوار شامل ہونے کے علاوہ فوجی اختراع میں تعاون کرنے، دفاعی تجارت میں رکاوٹوں کو دور کرنے، ہائی ٹیک تجارت کرنے اور بھارتی مسلح افواج کے لیے جنگی سازوسامان اور بکتر بند گاڑیوں کی تیاری کے اقدامات میں تعاون پر اتفاق کیا گیا۔

ان معاہدوں میں بھارت میں تیار کی جانے والی سیمی انڈسٹری اور الیکٹرانک چپس کو فروغ دینے اور اس صنعت کے لیے بھارت میں 2.75 بلین ڈالر مالیت کے ایک کمپلیکس کی تعمیر کے لیے امریکہ - بھارت تعاون بھی شامل ہے۔ (...)

جمعہ - 05 ذی الحج 1444 ہجری - 23 جون 2023ء شمارہ نمبر [16278]



امریکی سینیٹ یوکرین اور اسرائیل کی مدد کے بل میں پیش رفت کر رہی ہے

امریکی کیپیٹل بلڈنگ (روئٹرز)
امریکی کیپیٹل بلڈنگ (روئٹرز)
TT

امریکی سینیٹ یوکرین اور اسرائیل کی مدد کے بل میں پیش رفت کر رہی ہے

امریکی کیپیٹل بلڈنگ (روئٹرز)
امریکی کیپیٹل بلڈنگ (روئٹرز)

امریکی سینیٹ نے کل جمعرات کے روز یوکرین، اسرائیل اور تائیوان کی امداد پر مشتمل 95.34 بلین ڈالر کے ایک بل میں پیش رفت کی، جب کہ ریپبلکنز نے پہلے اس متفقہ بل کو روک دیا تھا کہ جس میں امیگریشن پالیسی میں طویل انتظار کے بعد کی گئی اصلاحات بھی شامل تھیں۔

سینیٹرز نے بل کی حمایت کے لیے درکار 60 ووٹوں کی حد سے تجاوز کرتے ہوئے 32 کے مقابلے میں 67 ووٹوں سے اس مجوزہ بل کی حمایت کی۔ اور ریپبلکنز کی جانب سے اس وسیع تر بل کو کئی روز تک روکے رکھنے کے بعد بدھ کے روز اس کے 17 سینیٹرز نے اچانک اس کے حق میں ووٹ دیا۔

سینیٹ میں اکثریتی پارٹی ڈیموکریٹ کے رہنما چک شومر نے ووٹنگ کے بعد کہا "یہ پہلا اچھا قدم ہے، یہ بل ہماری قومی سلامتی، یوکرین اور اسرائیل میں ہمارے دوستوں کی سلامتی اور غزہ اور تائیوان میں معصوم شہریوں کی انسانی امداد کے لیے ضروری ہے۔"

خیال رہے کہ ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ 100 اراکین پر مشتمل کونسل اس مسودہ قانون کی حتمی منظوری پر کب غور کرے گی، جب کہ کچھ سینیٹرز نے کہا ہے کہ اگر ضروری ہوا تو وہ ہفتے کے آخر میں سیشنز جاری رکھنے کی توقع رکھتے ہیں۔(...)

جمعہ-28 رجب 1445ہجری، 09 فروری 2024، شمارہ نمبر[16509]