6 صدارتی امیدوار ریپبلکن مباحثے کے لیے اہل اور ٹرمپ غیر حاضر ہو سکتے ہیں

ڈونالڈ ٹرمپ صدارتی انتخابات میں ریپبلکن امیدواروں میں شامل (اے پی)
ڈونالڈ ٹرمپ صدارتی انتخابات میں ریپبلکن امیدواروں میں شامل (اے پی)
TT

6 صدارتی امیدوار ریپبلکن مباحثے کے لیے اہل اور ٹرمپ غیر حاضر ہو سکتے ہیں

ڈونالڈ ٹرمپ صدارتی انتخابات میں ریپبلکن امیدواروں میں شامل (اے پی)
ڈونالڈ ٹرمپ صدارتی انتخابات میں ریپبلکن امیدواروں میں شامل (اے پی)

2024 کے امریکی صدارتی انتخابات کی گرما گرمی کے ساتھ وائٹ ہاؤس پینچنے کے لیے ریپبلکن امیدوار 3 اگست کو انتخابی دوڑ کی ایک اہم ریاست وسکونسن کے سب سے بڑے شہر میلوکی میں ریپبلکن پارٹی کے ساتھ عوام کے ابتدائی مباحثے کا سامنا کرنے کو تیار ہیں۔

ریپبلکن نیشنل کمیٹی نے امیدواروں کے لیے ضروری شرائط کی وضاحت کی ہے۔ جو کہ معلومات کے مطابق ووٹروں کی حمایت حاصل کرنے اور فنڈز جمع کرنے کی صلاحیت پر مرکوز ہے۔ جب کہ امیدوار کے اہل ہونے کے لیے اسے 3 قومی انتخابات میں کم از کم 1 فیصد ووٹ حاصل کرنا، کم از کم 40 ہزار عطیہ دہندگان ہوں جو اس کی صدارتی میم کمیٹی کے رکن ہوں اور ہر ریاست سے کم سے کم 200 عطیہ دہندگان ہونا ضروری ہے، اس کے علاوہ یہ عہد کرنا لازم ہے کہ وہ نامزدگی جیتنے والے پارٹی کے حتمی امیدوار کی حمایت کرنے پر راضی ہوگا۔

ان معیاروں کے مطابق، ریپبلکن پارٹی کے پاس 6 امیدوار ہیں جو اگلے ماہ ہونے والے پہلے ریپبلکن مباحثے کے لیے کوالیفائی کر چکے ہیں۔ جس میں سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ، فلوریڈا کے گورنر رون ڈی سینٹس، اقوام متحدہ کی سابق خاتون سفیر نکی ہیلی، جنوبی کیرولینا ریاست کے سینیٹر ٹم سکاٹ، بزنس مین وویک راماسوامی، اور نیو جرسی کے سابق گورنر کریس کرسٹی شامل ہیں۔ (...)

جمعہ 03 محرم الحرام 1445 ہجری - 21 جولائی 2023ء شمارہ نمبر [16306]



امریکی سینیٹ یوکرین اور اسرائیل کی مدد کے بل میں پیش رفت کر رہی ہے

امریکی کیپیٹل بلڈنگ (روئٹرز)
امریکی کیپیٹل بلڈنگ (روئٹرز)
TT

امریکی سینیٹ یوکرین اور اسرائیل کی مدد کے بل میں پیش رفت کر رہی ہے

امریکی کیپیٹل بلڈنگ (روئٹرز)
امریکی کیپیٹل بلڈنگ (روئٹرز)

امریکی سینیٹ نے کل جمعرات کے روز یوکرین، اسرائیل اور تائیوان کی امداد پر مشتمل 95.34 بلین ڈالر کے ایک بل میں پیش رفت کی، جب کہ ریپبلکنز نے پہلے اس متفقہ بل کو روک دیا تھا کہ جس میں امیگریشن پالیسی میں طویل انتظار کے بعد کی گئی اصلاحات بھی شامل تھیں۔

سینیٹرز نے بل کی حمایت کے لیے درکار 60 ووٹوں کی حد سے تجاوز کرتے ہوئے 32 کے مقابلے میں 67 ووٹوں سے اس مجوزہ بل کی حمایت کی۔ اور ریپبلکنز کی جانب سے اس وسیع تر بل کو کئی روز تک روکے رکھنے کے بعد بدھ کے روز اس کے 17 سینیٹرز نے اچانک اس کے حق میں ووٹ دیا۔

سینیٹ میں اکثریتی پارٹی ڈیموکریٹ کے رہنما چک شومر نے ووٹنگ کے بعد کہا "یہ پہلا اچھا قدم ہے، یہ بل ہماری قومی سلامتی، یوکرین اور اسرائیل میں ہمارے دوستوں کی سلامتی اور غزہ اور تائیوان میں معصوم شہریوں کی انسانی امداد کے لیے ضروری ہے۔"

خیال رہے کہ ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ 100 اراکین پر مشتمل کونسل اس مسودہ قانون کی حتمی منظوری پر کب غور کرے گی، جب کہ کچھ سینیٹرز نے کہا ہے کہ اگر ضروری ہوا تو وہ ہفتے کے آخر میں سیشنز جاری رکھنے کی توقع رکھتے ہیں۔(...)

جمعہ-28 رجب 1445ہجری، 09 فروری 2024، شمارہ نمبر[16509]