ٹرمپ کی مشکلات میں چوتھی فرد جرم کے ساتھ کئی گنا اضافہ

ٹرمپ گذشتہ اتوار کے روز نیو جرسی میں ایک گولف ٹورنامنٹ کے دوران شائقین کی جانب اشارہ کرتے ہوئے (اے ایف پی)
ٹرمپ گذشتہ اتوار کے روز نیو جرسی میں ایک گولف ٹورنامنٹ کے دوران شائقین کی جانب اشارہ کرتے ہوئے (اے ایف پی)
TT

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی قانونی مشکلات کئی گنا بڑھ گئیں جب ان  پر چوتھی فرد جرم عائد کی گئی، جن کا تعلق ان کے قریبی 18 اہلکاروں کے ساتھ مل کر ایک "مجرمانہ تنظیم" بنانے کی سازش کرنے سے ہے، تاکہ 2020 میں ریاست جارجیا کے انتخابات کے نتائج کو دھوکہ دہی، فراڈ اور غیر قانونی دباؤ کے ذریعے تبدیل کر دیا جائے۔

ٹرمپ کو 41 مجرمانہ الزامات میں جارجیا ریاست کے فلٹن کی پراسیکیوٹر فینی ولس کی زیر نگرانی ایک بڑی جیوری کی طرف سے عائد کردہ فرد جرم کا سامنا ہے۔ اس طرح ان کے خلاف مجرمانہ الزامات کی کل تعداد 90 سے زیادہ ہو گئی ہے۔ جب کہ نیو یارک، فلوریڈا، اور واشنگٹن ڈی سی میں سابقہ ​​تین فرد جرم میں درجنوں دیگر الزامات شامل ہیں۔ شیڈول کے مطابق ان چار فرد جرائم پر سماعت کا آغاز نومبر 2024 میں ہونے والے صدارتی انتخابات سے پہلے ہو جائے گا۔

غالباً آئندہ صدارتی انتخابات سے پہلے ٹرمپ کو اپنے ریپبلکن حریفوں اور موجودہ ڈیموکریٹک صدر جو بائیڈن کے خلاف جاری انتخابی مہم کے دوران کمرہ عدالت میں بھی جانا پڑے گا۔

بدھ-29 محرم الحرام 1445ہجری، 16 اگست 2023، شمارہ نمبر[16332]

امریکی سینیٹ یوکرین اور اسرائیل کی مدد کے بل میں پیش رفت کر رہی ہے

امریکی کیپیٹل بلڈنگ (روئٹرز)
امریکی کیپیٹل بلڈنگ (روئٹرز)
TT

امریکی سینیٹ یوکرین اور اسرائیل کی مدد کے بل میں پیش رفت کر رہی ہے

امریکی کیپیٹل بلڈنگ (روئٹرز)
امریکی کیپیٹل بلڈنگ (روئٹرز)

امریکی سینیٹ نے کل جمعرات کے روز یوکرین، اسرائیل اور تائیوان کی امداد پر مشتمل 95.34 بلین ڈالر کے ایک بل میں پیش رفت کی، جب کہ ریپبلکنز نے پہلے اس متفقہ بل کو روک دیا تھا کہ جس میں امیگریشن پالیسی میں طویل انتظار کے بعد کی گئی اصلاحات بھی شامل تھیں۔

سینیٹرز نے بل کی حمایت کے لیے درکار 60 ووٹوں کی حد سے تجاوز کرتے ہوئے 32 کے مقابلے میں 67 ووٹوں سے اس مجوزہ بل کی حمایت کی۔ اور ریپبلکنز کی جانب سے اس وسیع تر بل کو کئی روز تک روکے رکھنے کے بعد بدھ کے روز اس کے 17 سینیٹرز نے اچانک اس کے حق میں ووٹ دیا۔

سینیٹ میں اکثریتی پارٹی ڈیموکریٹ کے رہنما چک شومر نے ووٹنگ کے بعد کہا "یہ پہلا اچھا قدم ہے، یہ بل ہماری قومی سلامتی، یوکرین اور اسرائیل میں ہمارے دوستوں کی سلامتی اور غزہ اور تائیوان میں معصوم شہریوں کی انسانی امداد کے لیے ضروری ہے۔"

خیال رہے کہ ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ 100 اراکین پر مشتمل کونسل اس مسودہ قانون کی حتمی منظوری پر کب غور کرے گی، جب کہ کچھ سینیٹرز نے کہا ہے کہ اگر ضروری ہوا تو وہ ہفتے کے آخر میں سیشنز جاری رکھنے کی توقع رکھتے ہیں۔(...)

جمعہ-28 رجب 1445ہجری، 09 فروری 2024، شمارہ نمبر[16509]