امریکہ سوڈانی فوج اور "ریپڈ سپورٹ" فورسز سے جنوبی دارفر میں لڑائی روکنے کا مطالبہ کر رہا ہے

مشرقی سوڈان کی ریاست القضارف میں ایک سوڈانی فوجی (اے ایف پی)
مشرقی سوڈان کی ریاست القضارف میں ایک سوڈانی فوجی (اے ایف پی)
TT

ریاست ہائے متحدہ امریکہ نے جمعرات کے روز سوڈانی فوج اور "ریپڈ سپورٹ" فورسز سے جنوبی دارفور کے علاقے نیالا میں لڑائی بند کرنے کا مطالبہ کیا۔

امریکی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا: "ہمیں خاص طور پر ریپڈ سپورٹ فورسز اور سوڈانی مسلح افواج دونوں کی طرف سے اندھا دھند گولہ باری اور اس سے ہونے والی شہری ہلاکتوں کی اطلاعات پر تشویش ہے۔"

بیان میں مزید کہا گیا کہ "شہریوں کو کسی صورت متحارب فریقوں کے بلاجواز اقدامات کی قیمت ادا نہیں کرنی چاہیے۔" اور زور دیا گیا کہ دونوں فریقوں کا چاہیے کہ وہ شہریوں کے تحفظ سمیت انسانی قانون کے تحت اپنی تمام تر ذمہ داریوں کو ادا کریں۔

عرب ورلڈ نیوز ایجنسی کے مطابق بیان میں اس بات پر زور دیا گیا کہ سوڈان میں جاری تنازع کا کوئی فوجی حل نہیں ہے۔ (...)

جمعہ-02 صفر 1445ہجری، 18 اگست 2023، شمارہ نمبر[16334]

میں نے نیتن یاہو کو "تناؤ کو ہوا دینے والے" اقدامات سے خبردار کیا ہے: بلنکن

امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن (اے ایف پی)

گذشتہ روز امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن نے اعلان کیا کہ انہوں نے اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو اور ان کی حکومت کو تناؤ کو ہوا دینے والے اقدامات کے حوالے سے خبردار کیا ہے۔

بلنکن نے صحافیوں کو بتایا کہ "آج میں نے اسرائیلی وزیر اعظم اور سینئر حکام کے ساتھ اپنی بات چیت کے دوران حکومتی عہدیداروں سمیت دیگر ذمہ داران کے اقدامات اور بیانات کے بارے میں اپنی گہری تشویش کا اظہار کیا، کیونکہ یہ ایسے تناؤ کو ہوا دے رہے ہیں جس سے بین الاقوامی حمایت میں کمی اور اسرائیل کی سلامتی پر زیادہ پابندیاں عائد ہو رہی ہیں۔"

بلنکن نے گذشتہ روز اسرائیل سے مطالبہ کیا کہ وہ جنوبی غزہ کی پٹی کے شہر رفح میں شہریوں کو ترجیح دے، لیکن شہر میں فوجی آپریشن روکنے کا مطالبہ کیے بغیر کہ جہاں لاکھوں بے گھر فلسطینیوں کا ہجوم ہے۔ (...)

جمعرات-27 رجب 1445ہجری، 08 فروری 2024، شمارہ نمبر[16508]