ایک ممتاز ریپبلکن سینیٹر، ٹرمپ سے مطالبہ کر رہے ہیں کہ وہ امریکی صدارت کے لیے پارٹی کی دوڑ سے دستبردار ہو جائیں

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ (اے پی)
سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ (اے پی)
TT

ایک ممتاز ریپبلکن سینیٹر، ٹرمپ سے مطالبہ کر رہے ہیں کہ وہ امریکی صدارت کے لیے پارٹی کی دوڑ سے دستبردار ہو جائیں

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ (اے پی)
سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ (اے پی)

ممتاز امریکی سینیٹر بل کیسیڈی نے کل اتوار کے روز کہا کہ سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو اگلے سال ہونے والے صدارتی انتخابات کے لیے ریپبلکن پارٹی کی نامزدگی کی دوڑ سے دستبردار ہو جانا چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ٹرمپ ڈیموکریٹک صدر جو بائیڈن کے خلاف کوئی بھی عام انتخابات نہیں جیت سکیں گے۔

یاد رہے کہ کیسڈی ان سات ریپبلکن سینیٹرز میں سے ایک ہیں جنہوں نے 2021 میں سابق صدر ٹرمپ کے دوسرے ٹرائل میں انہیں مجرم ٹھہرانے کے لیے ووٹ دیا تھا۔ انہوں نے ٹرمپ کے خلاف وفاقی دستاویزات کے مقدمے کو "تقریباً موت کا پروانہ" قرار دیتے ہوئے متنبہ کیا تھا کہ ووٹر ایک سزا یافتہ مجرم کو بطور اپنا صدر منتخب نہیں کریں گے۔

کیسڈی نے، ٹرمپ کو صدارتی دوڑ سے دستبردار ہو جانے سے متعلق ایک سوال کے جواب میں "سی این این" کو کہا: "مجھے ایسا ہی لگتا ہے. لیکن یہ واضح طور پر انہی پر منحصر ہے۔ میرا مطلب ہے کہ آپ صرف میری رائے پوچھ رہے ہیں۔ لیکن موجودہ رائے عامہ کے جائزوں کو دیکھتے ہوئے کہا جا سکتا ہے کہ وہ جو بائیڈن سے ہار جائیں گے۔" (...)

پیر-05 صفر 1445ہجری، 21 اگست 2023، شمارہ نمبر[16337]



امریکی سینیٹ یوکرین اور اسرائیل کی مدد کے بل میں پیش رفت کر رہی ہے

امریکی کیپیٹل بلڈنگ (روئٹرز)
امریکی کیپیٹل بلڈنگ (روئٹرز)
TT

امریکی سینیٹ یوکرین اور اسرائیل کی مدد کے بل میں پیش رفت کر رہی ہے

امریکی کیپیٹل بلڈنگ (روئٹرز)
امریکی کیپیٹل بلڈنگ (روئٹرز)

امریکی سینیٹ نے کل جمعرات کے روز یوکرین، اسرائیل اور تائیوان کی امداد پر مشتمل 95.34 بلین ڈالر کے ایک بل میں پیش رفت کی، جب کہ ریپبلکنز نے پہلے اس متفقہ بل کو روک دیا تھا کہ جس میں امیگریشن پالیسی میں طویل انتظار کے بعد کی گئی اصلاحات بھی شامل تھیں۔

سینیٹرز نے بل کی حمایت کے لیے درکار 60 ووٹوں کی حد سے تجاوز کرتے ہوئے 32 کے مقابلے میں 67 ووٹوں سے اس مجوزہ بل کی حمایت کی۔ اور ریپبلکنز کی جانب سے اس وسیع تر بل کو کئی روز تک روکے رکھنے کے بعد بدھ کے روز اس کے 17 سینیٹرز نے اچانک اس کے حق میں ووٹ دیا۔

سینیٹ میں اکثریتی پارٹی ڈیموکریٹ کے رہنما چک شومر نے ووٹنگ کے بعد کہا "یہ پہلا اچھا قدم ہے، یہ بل ہماری قومی سلامتی، یوکرین اور اسرائیل میں ہمارے دوستوں کی سلامتی اور غزہ اور تائیوان میں معصوم شہریوں کی انسانی امداد کے لیے ضروری ہے۔"

خیال رہے کہ ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ 100 اراکین پر مشتمل کونسل اس مسودہ قانون کی حتمی منظوری پر کب غور کرے گی، جب کہ کچھ سینیٹرز نے کہا ہے کہ اگر ضروری ہوا تو وہ ہفتے کے آخر میں سیشنز جاری رکھنے کی توقع رکھتے ہیں۔(...)

جمعہ-28 رجب 1445ہجری، 09 فروری 2024، شمارہ نمبر[16509]