امریکہ یوکرین کو کلسٹر بموں سے لیس میزائل فراہم کرنے کی منظوری دینے والا ہے: امریکی حکام

کلسٹر بم (رائٹرز)
کلسٹر بم (رائٹرز)
TT

امریکہ یوکرین کو کلسٹر بموں سے لیس میزائل فراہم کرنے کی منظوری دینے والا ہے: امریکی حکام

کلسٹر بم (رائٹرز)
کلسٹر بم (رائٹرز)

چار امریکی عہدیداروں نے کہا ہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ یوکرین کو کلسٹر بموں سے لیس طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائلوں کی فراہمی کی منظوری دینے کے عمل میں ہے، جو کیف کو اس قابل بنا دے گا کہ وہ روس کے زیر قبضہ علاقے میں سخت تباہی پھیلا سکے۔

خبر رساں ادارے "رائٹرز" کے مطابق، تین امریکی اہلکاروں نے بتایا کہ گزشتہ چند مہینوں میں 155 ایم ایم کے توپ خانے میں کلسٹر بموں کی کامیابی کے بعد امریکہ کیف کو یا تو 306 کلومیٹر تک مار کرنے والے ملٹری ٹیکٹیکل میزائل سسٹم ( (Atakms فراہم کرنے پر غور کر رہا ہے، یا تقریباً 70 کلومیٹر تک کی رینج کے ایک سے زیادہ گائیڈڈ میزائل سسٹم جو کلسٹر بموں سے لیس ہوں وہ فراہم کرے گا یا پھر دونوں ہی دے سکتا ہے۔

منگل-27 صفر 1445ہجری، 12 ستمبر 2023، شمارہ نمبر[16359]



امریکی سینیٹ یوکرین اور اسرائیل کی مدد کے بل میں پیش رفت کر رہی ہے

امریکی کیپیٹل بلڈنگ (روئٹرز)
امریکی کیپیٹل بلڈنگ (روئٹرز)
TT

امریکی سینیٹ یوکرین اور اسرائیل کی مدد کے بل میں پیش رفت کر رہی ہے

امریکی کیپیٹل بلڈنگ (روئٹرز)
امریکی کیپیٹل بلڈنگ (روئٹرز)

امریکی سینیٹ نے کل جمعرات کے روز یوکرین، اسرائیل اور تائیوان کی امداد پر مشتمل 95.34 بلین ڈالر کے ایک بل میں پیش رفت کی، جب کہ ریپبلکنز نے پہلے اس متفقہ بل کو روک دیا تھا کہ جس میں امیگریشن پالیسی میں طویل انتظار کے بعد کی گئی اصلاحات بھی شامل تھیں۔

سینیٹرز نے بل کی حمایت کے لیے درکار 60 ووٹوں کی حد سے تجاوز کرتے ہوئے 32 کے مقابلے میں 67 ووٹوں سے اس مجوزہ بل کی حمایت کی۔ اور ریپبلکنز کی جانب سے اس وسیع تر بل کو کئی روز تک روکے رکھنے کے بعد بدھ کے روز اس کے 17 سینیٹرز نے اچانک اس کے حق میں ووٹ دیا۔

سینیٹ میں اکثریتی پارٹی ڈیموکریٹ کے رہنما چک شومر نے ووٹنگ کے بعد کہا "یہ پہلا اچھا قدم ہے، یہ بل ہماری قومی سلامتی، یوکرین اور اسرائیل میں ہمارے دوستوں کی سلامتی اور غزہ اور تائیوان میں معصوم شہریوں کی انسانی امداد کے لیے ضروری ہے۔"

خیال رہے کہ ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ 100 اراکین پر مشتمل کونسل اس مسودہ قانون کی حتمی منظوری پر کب غور کرے گی، جب کہ کچھ سینیٹرز نے کہا ہے کہ اگر ضروری ہوا تو وہ ہفتے کے آخر میں سیشنز جاری رکھنے کی توقع رکھتے ہیں۔(...)

جمعہ-28 رجب 1445ہجری، 09 فروری 2024، شمارہ نمبر[16509]