بائیڈن، اسرائیل سے "جنگی قوانین" کا احترام کرنے کا مطالبہ... اور ایران کو خبردار کر رہے ہیں

بائیڈن امریکہ میں یہودی امریکیوں کے نمائندوں سے ملاقات کے دوران (اے پی)
بائیڈن امریکہ میں یہودی امریکیوں کے نمائندوں سے ملاقات کے دوران (اے پی)
TT

بائیڈن، اسرائیل سے "جنگی قوانین" کا احترام کرنے کا مطالبہ... اور ایران کو خبردار کر رہے ہیں

بائیڈن امریکہ میں یہودی امریکیوں کے نمائندوں سے ملاقات کے دوران (اے پی)
بائیڈن امریکہ میں یہودی امریکیوں کے نمائندوں سے ملاقات کے دوران (اے پی)

کل بدھ کے روز امریکی صدر جو بائیڈن نے اسرائیل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ غزہ کی پٹی سے تحریک "حماس" کے حملوں کے جواب میں کی جانے والی کاروائیوں میں "جنگی قوانین" کا احترام کرے۔ دریں اثنا انہوں نے ایران کو عبرانی ریاست اور فلسطینی تحریک کے درمیان موجودہ تنازع میں مداخلت کے نتائج سے خبردار کیا۔

بائیڈن نے تریاست ہائے متحدہ امریکہ میں یہودی امریکیوں کے نمائندوں سے ملاقات کے دوران کہا کہ: "میں نے اسرائیلی وزیر اعظم (بنجمن نیتن یاہو) کو ایک بات کہی، اور یہ واقعی اہم ہے کہ اسرائیل کو چاہیے کہ اپنے تمام تر غصے اور ناراضگی کے باوجود (...) جنگ کے قوانین کے مطابق اقدامات کرے۔" انہوں نے مزید کہا، "میں نے ایرانیوں کو واضح پیغام بھیجا ہے: خبردار رہو۔"

امریکی صدر نے اپنے ملک کے یہودیوں کو یقین دلانے کی کوشش کی کہ ان کی انتظامیہ کی جانب سے اسرائیل کے لیے اپنی حمایت میں کوئی کمی نہیں آئے گی۔ انہوں نے کہا "آپ ملک میں اور بیرون ملک سے مجھ پر بھروسہ کر سکتے ہیں۔" انہوں نے گفتگو کو جاری رکھتے ہوئے کہا "ہم اسرائیل اور دنیا بھر میں اپنے شراکت داروں کے ساتھ مل کر کام کرتے رہیں گے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ اسرائیل کے پاس وہ سب کچھ موجود ہو جو اسے اپنے شہریوں اور شہروں کے دفاع اور ان حملوں کا جواب دینے کے لیے کافی ہو۔" بائیڈن نے ایک بار پھر "حماس" کی طرف سے گذشتہ ہفتے کے روز اسرائیل پر اچانک اور بے مثال حملے میں کیے جانے والے مظالم کی شدید مذمت کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ یہ "ہولوکاسٹ کے بعد یہودیوں کے لیے سب سے خونی دن تھا۔"

ڈیموکریٹک صدر نے تصدیق کی کہ ان کی حکومت نے امریکہ میں یہودیوں، ان کے اداروں اور ان کے مفادات کے تحفظ کے لیے سیکورٹی اقدامات کو مضبوط کیا ہے۔ انہوں نے کہا، "میں نے اپنی ٹیم (...) سے کہا ہے، جن میں سے اکثر آج یہاں موجود بھی ہیں، کہ وہ یہودی کمیونٹی میں اپنے شراکت داروں کے ساتھ امریکہ میں یہودیوں کے رہائشی علاقوں کی حفاظت کو یقینی بنانے اور خطرات کی شناخت کرنے، ان کی روک تھام کرنے اور ان کا جواب دینے کے لیے انتھک محنت کرے۔" انہوں نے گفتگو کو جاری رکھتے ہوئے کہا، "ہم ہر موقع پر یہود دشمنی کی مذمت اور مقابلہ کرتے رہیں گے۔ (...)

جمعرات-27 ربیع الاول 1445ہجری، 12 اکتوبر 2023، شمارہ نمبر[16389]



امریکی سینیٹ یوکرین اور اسرائیل کی مدد کے بل میں پیش رفت کر رہی ہے

امریکی کیپیٹل بلڈنگ (روئٹرز)
امریکی کیپیٹل بلڈنگ (روئٹرز)
TT

امریکی سینیٹ یوکرین اور اسرائیل کی مدد کے بل میں پیش رفت کر رہی ہے

امریکی کیپیٹل بلڈنگ (روئٹرز)
امریکی کیپیٹل بلڈنگ (روئٹرز)

امریکی سینیٹ نے کل جمعرات کے روز یوکرین، اسرائیل اور تائیوان کی امداد پر مشتمل 95.34 بلین ڈالر کے ایک بل میں پیش رفت کی، جب کہ ریپبلکنز نے پہلے اس متفقہ بل کو روک دیا تھا کہ جس میں امیگریشن پالیسی میں طویل انتظار کے بعد کی گئی اصلاحات بھی شامل تھیں۔

سینیٹرز نے بل کی حمایت کے لیے درکار 60 ووٹوں کی حد سے تجاوز کرتے ہوئے 32 کے مقابلے میں 67 ووٹوں سے اس مجوزہ بل کی حمایت کی۔ اور ریپبلکنز کی جانب سے اس وسیع تر بل کو کئی روز تک روکے رکھنے کے بعد بدھ کے روز اس کے 17 سینیٹرز نے اچانک اس کے حق میں ووٹ دیا۔

سینیٹ میں اکثریتی پارٹی ڈیموکریٹ کے رہنما چک شومر نے ووٹنگ کے بعد کہا "یہ پہلا اچھا قدم ہے، یہ بل ہماری قومی سلامتی، یوکرین اور اسرائیل میں ہمارے دوستوں کی سلامتی اور غزہ اور تائیوان میں معصوم شہریوں کی انسانی امداد کے لیے ضروری ہے۔"

خیال رہے کہ ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ 100 اراکین پر مشتمل کونسل اس مسودہ قانون کی حتمی منظوری پر کب غور کرے گی، جب کہ کچھ سینیٹرز نے کہا ہے کہ اگر ضروری ہوا تو وہ ہفتے کے آخر میں سیشنز جاری رکھنے کی توقع رکھتے ہیں۔(...)

جمعہ-28 رجب 1445ہجری، 09 فروری 2024، شمارہ نمبر[16509]