ہم اسرائیل اور یوکرین دونوں کو فوجی امداد فراہم کر سکتے ہیں: امریکی وزیر خزانہ

امریکی وزیر خزانہ جینٹ ییلن لکسمبرگ میں یورپی وزرائے خزانہ سے ملاقات کے دوران (ای بی اے)
امریکی وزیر خزانہ جینٹ ییلن لکسمبرگ میں یورپی وزرائے خزانہ سے ملاقات کے دوران (ای بی اے)
TT

ہم اسرائیل اور یوکرین دونوں کو فوجی امداد فراہم کر سکتے ہیں: امریکی وزیر خزانہ

امریکی وزیر خزانہ جینٹ ییلن لکسمبرگ میں یورپی وزرائے خزانہ سے ملاقات کے دوران (ای بی اے)
امریکی وزیر خزانہ جینٹ ییلن لکسمبرگ میں یورپی وزرائے خزانہ سے ملاقات کے دوران (ای بی اے)

امریکہ کی خاتون وزیر خزانہ جینٹ ییلن نے کہا ہے کہ رہاست ہائے متحدہ امریکہ اسرائیل کو "حماس" کے خلاف اور یوکرین کو روس کے خلاف جنگ میں "یقینی طور پر" فوجی مدد فراہم کر سکتا ہے۔ انہوں نے پیر کے روز برطانوی نیٹ ورک "اسکائی نیوز" کو بیانات دیتے ہوئے کہا: "امریکہ یقینی طور پر اسرائیل کے ساتھ کھڑا ہے اور اسرائیل کی فوجی ضروریات میں مدد کر سکتا ہے اور اسی طرح ہم یوکرین کو روس کے خلاف اس کی جدوجہد میں مدد کر سکتے ہیں اور یہ ہم پر لازم ہے۔"

ییلن نے اسرائیل کے لیے امریکی حمایت کی یقین دہانی کا اعادہ کیا، اور غزہ کی پٹی پر ایک بڑے جوابی حملے کی تیاری کرنے والی اسرائیلی افواج سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس دوران احتیاط کریں اور شہریوں کے قتل سے گریز کریں۔

ییلن نے کہا: "ہم اسرائیلیوں کے ساتھ بہت قریب سے کام کرتے ہیں اور انہیں اپنے دفاع کا حق حاصل ہے، لیکن ضروری بات یہ ہے کہ زیادہ سے زیادہ حد تک معصوم شہریوں کی جانیں بچانے کی کوشش کی جائے۔" انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ کو "اسرائیل اور یوکرین دونوں کو فنڈز فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔"

یاد رہے کہ صدر جو بائیڈن نے پروگرام "60 منٹ" کو انٹرویو دیتے ہوئے اس خیال کو مسترد کیا تھا کہ ریاست ہائے متحدہ امریکہ ایک ہی وقت میں اسرائیل کو "حماس" کے خلاف جنگ میں اور یورکرین کو روس کے خلاف جنگ میں مدد فراہم نہیں کر سکتا۔ انہوں نے کہا کہ دونوں تنازعات امریکی عوام کے تحفظ کو متاثر کرتے ہیں۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ امریکہ "ان دونوں تنازعات کو مد نظر رکھتے ہوئے اپنے جامع قومی دفاع کو برقرار رکھ سکتا ہے۔" (...)

منگل-02 ربیع الثاني 1445ہجری، 17 اکتوبر 2023، شمارہ نمبر[16394]



امریکی سینیٹ یوکرین اور اسرائیل کی مدد کے بل میں پیش رفت کر رہی ہے

امریکی کیپیٹل بلڈنگ (روئٹرز)
امریکی کیپیٹل بلڈنگ (روئٹرز)
TT

امریکی سینیٹ یوکرین اور اسرائیل کی مدد کے بل میں پیش رفت کر رہی ہے

امریکی کیپیٹل بلڈنگ (روئٹرز)
امریکی کیپیٹل بلڈنگ (روئٹرز)

امریکی سینیٹ نے کل جمعرات کے روز یوکرین، اسرائیل اور تائیوان کی امداد پر مشتمل 95.34 بلین ڈالر کے ایک بل میں پیش رفت کی، جب کہ ریپبلکنز نے پہلے اس متفقہ بل کو روک دیا تھا کہ جس میں امیگریشن پالیسی میں طویل انتظار کے بعد کی گئی اصلاحات بھی شامل تھیں۔

سینیٹرز نے بل کی حمایت کے لیے درکار 60 ووٹوں کی حد سے تجاوز کرتے ہوئے 32 کے مقابلے میں 67 ووٹوں سے اس مجوزہ بل کی حمایت کی۔ اور ریپبلکنز کی جانب سے اس وسیع تر بل کو کئی روز تک روکے رکھنے کے بعد بدھ کے روز اس کے 17 سینیٹرز نے اچانک اس کے حق میں ووٹ دیا۔

سینیٹ میں اکثریتی پارٹی ڈیموکریٹ کے رہنما چک شومر نے ووٹنگ کے بعد کہا "یہ پہلا اچھا قدم ہے، یہ بل ہماری قومی سلامتی، یوکرین اور اسرائیل میں ہمارے دوستوں کی سلامتی اور غزہ اور تائیوان میں معصوم شہریوں کی انسانی امداد کے لیے ضروری ہے۔"

خیال رہے کہ ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ 100 اراکین پر مشتمل کونسل اس مسودہ قانون کی حتمی منظوری پر کب غور کرے گی، جب کہ کچھ سینیٹرز نے کہا ہے کہ اگر ضروری ہوا تو وہ ہفتے کے آخر میں سیشنز جاری رکھنے کی توقع رکھتے ہیں۔(...)

جمعہ-28 رجب 1445ہجری، 09 فروری 2024، شمارہ نمبر[16509]