اسرائیل اور فلسطینیوں کے درمیان 6 اکتوبر سے پہلے کی صورت حال پر واپسی نہیں ہو سکتی: بائیڈن

امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
TT

اسرائیل اور فلسطینیوں کے درمیان 6 اکتوبر سے پہلے کی صورت حال پر واپسی نہیں ہو سکتی: بائیڈن

امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)

کل بدھ کے روز امریکی صدر جو بائیڈن نے اپنے یقین کا اعادہ کیا کہ اسرائیل کو اپنے شہریوں کے دفاع کے حق ہے، لیکن ساتھ ہی، انہوں نے "غزہ میں بے گناہ شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے کی ضرورت کی طرف اشارہ کیا جو اسرائیل اور حماس کے درمیان تنازعہ کا شکار ہیں۔"

علاوہ ازیں بائیڈن نے آسٹریلیا کے وزیر اعظم انتھونی البانیزی کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران موجودہ تنازعہ کے پرسکون ہونے کے بعد دو ریاستی حل کے مطالبے کی  بھی تجدید کی۔

انہوں نے زور دیا کہ "اسرائیل اور فلسطینیوں کے درمیان 6 اکتوبر سے پہلے جو صورت حال قائم تھی اس کی واپسی نہیں ہو سکتی۔" امریکی صدر نے کہا: "میں مغربی کنارے میں فلسطینیوں پر آباد کاروں کے حملوں پر پریشان محسوس کر رہا تھا۔"

انہوں نے مزید کہا: "فلسطینیوں پر ان کے زیر قبضہ مقامات پر انتہا پسند آباد کاروں کی جانب سے حملے بند ہونے چاہئیں۔"

انہوں نے اسرائیل سے مطالبہ کیا کہ وہ جنگ کے قوانین پر عمل کرے اور معصوم شہریوں کے تحفظ کے لیے ہر ممکن کوشش کرے۔ انہوں نے کہا: "ہمیں یاد رکھنا چاہیے کہ (حماس) فلسطینی عوام کی اکثریت کی نمائندگی نہیں کرتی اور عام شہریوں کے پیچھے چھپ جاتی ہے۔"

جمعرات-11 ربیع الثاني 1445ہجری، 26 اکتوبر 2023، شمارہ نمبر[16403]



میں نے نیتن یاہو کو "تناؤ کو ہوا دینے والے" اقدامات سے خبردار کیا ہے: بلنکن

امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن (اے ایف پی)
امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن (اے ایف پی)
TT

میں نے نیتن یاہو کو "تناؤ کو ہوا دینے والے" اقدامات سے خبردار کیا ہے: بلنکن

امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن (اے ایف پی)
امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن (اے ایف پی)

گذشتہ روز امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن نے اعلان کیا کہ انہوں نے اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو اور ان کی حکومت کو تناؤ کو ہوا دینے والے اقدامات کے حوالے سے خبردار کیا ہے۔

بلنکن نے صحافیوں کو بتایا کہ "آج میں نے اسرائیلی وزیر اعظم اور سینئر حکام کے ساتھ اپنی بات چیت کے دوران حکومتی عہدیداروں سمیت دیگر ذمہ داران کے اقدامات اور بیانات کے بارے میں اپنی گہری تشویش کا اظہار کیا، کیونکہ یہ ایسے تناؤ کو ہوا دے رہے ہیں جس سے بین الاقوامی حمایت میں کمی اور اسرائیل کی سلامتی پر زیادہ پابندیاں عائد ہو رہی ہیں۔"

بلنکن نے گذشتہ روز اسرائیل سے مطالبہ کیا کہ وہ جنوبی غزہ کی پٹی کے شہر رفح میں شہریوں کو ترجیح دے، لیکن شہر میں فوجی آپریشن روکنے کا مطالبہ کیے بغیر کہ جہاں لاکھوں بے گھر فلسطینیوں کا ہجوم ہے۔ (...)

جمعرات-27 رجب 1445ہجری، 08 فروری 2024، شمارہ نمبر[16508]