غزہ جنگ کی وجہ سے نوجوان ووٹرز بائیڈن کے خلاف ہو گئے ہیں

بائیڈن کی مقبولیت 40٪ تک گر گئی، اور ٹرمپ نے انہیں کئی پولز میں پیچھے چھوڑ دیا

امریکی صدر جو بائیڈن (آرکائیوز - رائٹرز)
امریکی صدر جو بائیڈن (آرکائیوز - رائٹرز)
TT

غزہ جنگ کی وجہ سے نوجوان ووٹرز بائیڈن کے خلاف ہو گئے ہیں

امریکی صدر جو بائیڈن (آرکائیوز - رائٹرز)
امریکی صدر جو بائیڈن (آرکائیوز - رائٹرز)

امریکہ کے "این بی سی" نیوز نیٹ ورک کے ایک حالیہ سروے میں 18 سے 34 سال کی عمر کے نوجوان ووٹرز میں صدر جو بائیڈن کی مقبولیت میں کمی کو ظاہر کیا گیا ہے، جس میں سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو 46 فیصد نوجوان ووٹرز کی حمایت حاصل ہوئی وہیں صدر بائیڈن کو 42 فیصد ووٹ ملے۔

ٹرمپ نے پہلی بار 2024 کے عام انتخابات کے لیے رائے عامہ کے جائزوں میں بائیڈن کو 46 سے 44 فیصد تک برتری حاصل کی، اور جو بات حیران کن تھی وہ یہ کہ ٹرمپ کی یہ 46 سے 42 فیصد تک کی برتری نوجوان ووٹرز میں تھی۔

جب کہ صرف 40 فیصد ووٹروں نے بائیڈن کی کارکردگی سے اتفاق کیا جب کہ 57 فیصد نے اختلاف کیا۔ اس طرح بائیڈن کے صدر بننے کے بعد سے ان کی کارکردگی سے اتفاق کرنے والوں کی یہ کم ترین سطح ہے۔

2019 کے بعد سے "این بی سی" نیوز کے ذریعہ 10 سے زیادہ بار کرائے گئے رائے عامہ سے متعلق سروے کے نتائج میں پہلی بار سابق صدر ٹرمپ کو صدر بائیڈن سے آگے دکھایا گیا ہے۔ سروے میں بائیڈن کی خارجہ پالیسی سے نمٹنے اور اسرائیل اور "حماس" کے درمیان تنازعات کے حوالے سے نوجوانوں میں زبردست عدم اطمینان کی جانب نشاندہی کی گئی ہے، کیونکہ سروے کے نتائج کے مطابق بائیڈن کی مقبولیت 40 فیصد تک گر گئی، جو کہ ان کی صدارت کے لیے نہایت کم ترین سطح ہے۔ (...)

پیر-06 جمادى الأولى 1445ہجری، 20 نومبر 2023، شمارہ نمبر[16428]



میں نے نیتن یاہو کو "تناؤ کو ہوا دینے والے" اقدامات سے خبردار کیا ہے: بلنکن

امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن (اے ایف پی)
امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن (اے ایف پی)
TT

میں نے نیتن یاہو کو "تناؤ کو ہوا دینے والے" اقدامات سے خبردار کیا ہے: بلنکن

امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن (اے ایف پی)
امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن (اے ایف پی)

گذشتہ روز امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن نے اعلان کیا کہ انہوں نے اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو اور ان کی حکومت کو تناؤ کو ہوا دینے والے اقدامات کے حوالے سے خبردار کیا ہے۔

بلنکن نے صحافیوں کو بتایا کہ "آج میں نے اسرائیلی وزیر اعظم اور سینئر حکام کے ساتھ اپنی بات چیت کے دوران حکومتی عہدیداروں سمیت دیگر ذمہ داران کے اقدامات اور بیانات کے بارے میں اپنی گہری تشویش کا اظہار کیا، کیونکہ یہ ایسے تناؤ کو ہوا دے رہے ہیں جس سے بین الاقوامی حمایت میں کمی اور اسرائیل کی سلامتی پر زیادہ پابندیاں عائد ہو رہی ہیں۔"

بلنکن نے گذشتہ روز اسرائیل سے مطالبہ کیا کہ وہ جنوبی غزہ کی پٹی کے شہر رفح میں شہریوں کو ترجیح دے، لیکن شہر میں فوجی آپریشن روکنے کا مطالبہ کیے بغیر کہ جہاں لاکھوں بے گھر فلسطینیوں کا ہجوم ہے۔ (...)

جمعرات-27 رجب 1445ہجری، 08 فروری 2024، شمارہ نمبر[16508]