امریکی نیول ڈسٹرائر نے حوثیوں کی طرف سے اس کی جانب داغے گئے دو میزائلوں کو خلیج عدن میں مار گرایا

یمنیوں کا الزام ہے کہ حوثی گروپ غزہ کی جنگ سے فائدہ اٹھا کر مقامی سطح پر ہمدردی حاصل کرنے کی کوشش کر رہا ہے (اے ایف پی)
یمنیوں کا الزام ہے کہ حوثی گروپ غزہ کی جنگ سے فائدہ اٹھا کر مقامی سطح پر ہمدردی حاصل کرنے کی کوشش کر رہا ہے (اے ایف پی)
TT

امریکہ کے "فوکس نیوز" نیٹ ورک نے دو سینئر امریکی حکام کے حوالے سے خبر دی ہے کہ امریکی نیول ڈسٹرائر "یو ایس ایس میسن" نے حوثی فورسز کی جانب سے داغے گئے دو بیلسٹک میزائلوں کو مار گرایا ہے۔

نیٹ ورک نے وضاحت کی کہ یہ میزائل خلیج عدن میں اسرائیلی کمپنی "زوڈیک" سے تعلق رکھنے والے جہاز کو "آزاد" کرنے کے لیے امریکی نیول ڈسٹرائر کی مداخلت کے بعد داغے گئے، لیکن امریکی ڈسٹرائر نے ان دونوں میزائلوں کا پیچھا کیا جس پر یہ ہدف کو نشانہ بنانے میں ناکام رہے اور خلیج عدن میں گر گئے۔

دونوں امریکی عہدیداروں نے کہا کہ خلیج عدن میں یہ اس وقت ہوا جب امریکی بحریہ نے ایک مال بردار بحری جہاز کو ہائی جیک کرنے کی کوشش ناکام بنا دی اور اس پر سوار 5 مسلح افراد کو گرفتار کر لیا۔ امریکی وازارت دفاع "پینٹاگون" نے اس واقعہ کو "حوثیوں کی خطرے میں ایک بڑا اضافہ" قرار دیا۔

"فوکس نیوز" نیٹ ورک نے آج پہلے یہ کہا کہ 5 افراد کو اس وقت گرفتار کیا گیا جب انہوں نے خلیج عدن میں ایک ٹینکر کو حراست میں لینے کی کوشش کی جو ایک اسرائیلی تاجر کی ملکیتی کمپنی کی جانب سے چلایا جا رہا تھا۔ نیٹ ورک نے اطلاع دی کہ امریکی بحریہ کے ایک جہاز نے ٹینکر کی طرف سے دی گئی کال کا جواب دیا، جس پر لائبیریا کا جھنڈا لہرا رہا تھا اور وہ کل اتوار کے روز یمن کے ساحل کے قریب فاسفورک ایسڈ کی کھیپ لے کر جا رہا تھا۔ (...)

پیر-13 جمادى الأولى 1444 ہجری، 27 نومبر 2023، شمارہ نمبر[16435]

امریکی سینیٹ یوکرین اور اسرائیل کی مدد کے بل میں پیش رفت کر رہی ہے

امریکی کیپیٹل بلڈنگ (روئٹرز)
امریکی کیپیٹل بلڈنگ (روئٹرز)
TT

امریکی سینیٹ یوکرین اور اسرائیل کی مدد کے بل میں پیش رفت کر رہی ہے

امریکی کیپیٹل بلڈنگ (روئٹرز)
امریکی کیپیٹل بلڈنگ (روئٹرز)

امریکی سینیٹ نے کل جمعرات کے روز یوکرین، اسرائیل اور تائیوان کی امداد پر مشتمل 95.34 بلین ڈالر کے ایک بل میں پیش رفت کی، جب کہ ریپبلکنز نے پہلے اس متفقہ بل کو روک دیا تھا کہ جس میں امیگریشن پالیسی میں طویل انتظار کے بعد کی گئی اصلاحات بھی شامل تھیں۔

سینیٹرز نے بل کی حمایت کے لیے درکار 60 ووٹوں کی حد سے تجاوز کرتے ہوئے 32 کے مقابلے میں 67 ووٹوں سے اس مجوزہ بل کی حمایت کی۔ اور ریپبلکنز کی جانب سے اس وسیع تر بل کو کئی روز تک روکے رکھنے کے بعد بدھ کے روز اس کے 17 سینیٹرز نے اچانک اس کے حق میں ووٹ دیا۔

سینیٹ میں اکثریتی پارٹی ڈیموکریٹ کے رہنما چک شومر نے ووٹنگ کے بعد کہا "یہ پہلا اچھا قدم ہے، یہ بل ہماری قومی سلامتی، یوکرین اور اسرائیل میں ہمارے دوستوں کی سلامتی اور غزہ اور تائیوان میں معصوم شہریوں کی انسانی امداد کے لیے ضروری ہے۔"

خیال رہے کہ ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ 100 اراکین پر مشتمل کونسل اس مسودہ قانون کی حتمی منظوری پر کب غور کرے گی، جب کہ کچھ سینیٹرز نے کہا ہے کہ اگر ضروری ہوا تو وہ ہفتے کے آخر میں سیشنز جاری رکھنے کی توقع رکھتے ہیں۔(...)

جمعہ-28 رجب 1445ہجری، 09 فروری 2024، شمارہ نمبر[16509]