بائیڈن نیتن یاہو پر زور دے رہے ہیں کہ غزہ میں شہریوں کے تحفظ کی "اشد ضرورت" ہے

امریکی صدر جو بائیڈن (روئٹرز)
امریکی صدر جو بائیڈن (روئٹرز)
TT

بائیڈن نیتن یاہو پر زور دے رہے ہیں کہ غزہ میں شہریوں کے تحفظ کی "اشد ضرورت" ہے

امریکی صدر جو بائیڈن (روئٹرز)
امریکی صدر جو بائیڈن (روئٹرز)

امریکی صدر جو بائیڈن نے اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کے ساتھ ٹیلی فونک رابطے میں اس بات پر زور دیا کہ غزہ کے بڑے شہروں اور اس کے اطراف میں لڑائی میں شدت کے دوران شہریوں کے تحفظ کی "اشد ضرورت" ہے۔

بائیڈن نے 26 نومبر کے بعد نیتن یاہو کے ساتھ اپنی پہلے ٹیلی فونک رابطے میں "شہری آبادی کو حماس سے الگ کرنے کے لیے" انسانی ہمدردی کی راہداریوں کے قیام کا مطالبہ کیا۔

امریکی ایوان صدر نے بیان میں کہا: "صدر نے شہریوں کے تحفظ اور شہری آبادی کو حماس سے الگ کرنے کی فوری ضرورت پر زور دیا، تاکہ لوگوں کو راہداریوں کے ذریعے لڑائی کے مخصوص علاقوں سے محفوظ انداز میں منتقل ہونے کی اجازت دی جائے۔"

علاوہ ازیں، واشنگٹن نے اسرائیل کو، جو گزشتہ ہفتے جنگ بندی کے خاتمے کے بعد   اس وقت جنوبی غزہ پر پھر سے حملے کر رہا ہے، مطلع کیا کہ ہلاکتیں اور بے گھر افراد کی تعداد اتنی زیادہ نہیں ہونی چاہیے جتنی شمالی غزہ کی پٹی پر حملے کے دوران تھی۔ (...)

جمعہ-24 جمادى الأولى 1445ہجری، 08 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16446]



امریکی سینیٹ یوکرین اور اسرائیل کی مدد کے بل میں پیش رفت کر رہی ہے

امریکی کیپیٹل بلڈنگ (روئٹرز)
امریکی کیپیٹل بلڈنگ (روئٹرز)
TT

امریکی سینیٹ یوکرین اور اسرائیل کی مدد کے بل میں پیش رفت کر رہی ہے

امریکی کیپیٹل بلڈنگ (روئٹرز)
امریکی کیپیٹل بلڈنگ (روئٹرز)

امریکی سینیٹ نے کل جمعرات کے روز یوکرین، اسرائیل اور تائیوان کی امداد پر مشتمل 95.34 بلین ڈالر کے ایک بل میں پیش رفت کی، جب کہ ریپبلکنز نے پہلے اس متفقہ بل کو روک دیا تھا کہ جس میں امیگریشن پالیسی میں طویل انتظار کے بعد کی گئی اصلاحات بھی شامل تھیں۔

سینیٹرز نے بل کی حمایت کے لیے درکار 60 ووٹوں کی حد سے تجاوز کرتے ہوئے 32 کے مقابلے میں 67 ووٹوں سے اس مجوزہ بل کی حمایت کی۔ اور ریپبلکنز کی جانب سے اس وسیع تر بل کو کئی روز تک روکے رکھنے کے بعد بدھ کے روز اس کے 17 سینیٹرز نے اچانک اس کے حق میں ووٹ دیا۔

سینیٹ میں اکثریتی پارٹی ڈیموکریٹ کے رہنما چک شومر نے ووٹنگ کے بعد کہا "یہ پہلا اچھا قدم ہے، یہ بل ہماری قومی سلامتی، یوکرین اور اسرائیل میں ہمارے دوستوں کی سلامتی اور غزہ اور تائیوان میں معصوم شہریوں کی انسانی امداد کے لیے ضروری ہے۔"

خیال رہے کہ ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ 100 اراکین پر مشتمل کونسل اس مسودہ قانون کی حتمی منظوری پر کب غور کرے گی، جب کہ کچھ سینیٹرز نے کہا ہے کہ اگر ضروری ہوا تو وہ ہفتے کے آخر میں سیشنز جاری رکھنے کی توقع رکھتے ہیں۔(...)

جمعہ-28 رجب 1445ہجری، 09 فروری 2024، شمارہ نمبر[16509]