امریکی وزیر دفاع اپنے اسرائیلی ہم منصب پر زور دے رہے ہیں کہ وہ غزہ میں شہریوں کے تحفظ کے لیے مزید کوششیں کریں

9 مارچ 2023 کو اسرائیل کے بین گوریون ہوائی اڈے پر امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن اور اسرائیلی وزیر دفاع یوو گیلنٹ کے درمیان ہونے والی ملاقات (روئٹرز)
9 مارچ 2023 کو اسرائیل کے بین گوریون ہوائی اڈے پر امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن اور اسرائیلی وزیر دفاع یوو گیلنٹ کے درمیان ہونے والی ملاقات (روئٹرز)
TT

آج جمعہ کے روز امریکی وزارت دفاع "پینٹاگون " نے کہا ہے کہ امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے اپنے اسرائیلی ہم منصب یوو گیلنٹ پر زور دیا ہے کہ وہ غزہ کی پٹی میں شہریوں کے تحفظ، امداد کی فراہمی اور مغربی کنارے میں آباد کاروں کے تشدد کو کم کرنے کے لیے کوششوں کو مزید بڑھائیں۔

امریکی وزارت نے اپنے جاری بیان میں وضاحت کی کہ آسٹن نے گیلنٹ کے ساتھ ٹیلی فونک رابطے کے دوران روان ہفتے اسرائیلی فوج اور "لبنانی حزب اللہ" کے درمیان ہونے والی سرحدی جھڑپوں کے بارے میں بھی اپنی تشویش کا اظہار کیا، "جس کی وجہ سے لبنانی مسلح افواج کا ایک فوجی اور ایک اسرائیلی شہری ہلاک ہو گئے تھے۔"

بیان میں کہا گیا ہے کہ رابطے کے دوران آسٹن نے "بحیرہ احمر میں حوثیوں کی بڑھتی ہوئی جارحیت کی مذمت کی، جس سے جہاز رانی کی آزادی اور سمندری تجارتی نقل و حرکت کو خطرہ لاحق ہے۔"

جمعہ-24 جمادى الأولى 1445ہجری، 08 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16446]

میں نے نیتن یاہو کو "تناؤ کو ہوا دینے والے" اقدامات سے خبردار کیا ہے: بلنکن

امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن (اے ایف پی)

گذشتہ روز امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن نے اعلان کیا کہ انہوں نے اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو اور ان کی حکومت کو تناؤ کو ہوا دینے والے اقدامات کے حوالے سے خبردار کیا ہے۔

بلنکن نے صحافیوں کو بتایا کہ "آج میں نے اسرائیلی وزیر اعظم اور سینئر حکام کے ساتھ اپنی بات چیت کے دوران حکومتی عہدیداروں سمیت دیگر ذمہ داران کے اقدامات اور بیانات کے بارے میں اپنی گہری تشویش کا اظہار کیا، کیونکہ یہ ایسے تناؤ کو ہوا دے رہے ہیں جس سے بین الاقوامی حمایت میں کمی اور اسرائیل کی سلامتی پر زیادہ پابندیاں عائد ہو رہی ہیں۔"

بلنکن نے گذشتہ روز اسرائیل سے مطالبہ کیا کہ وہ جنوبی غزہ کی پٹی کے شہر رفح میں شہریوں کو ترجیح دے، لیکن شہر میں فوجی آپریشن روکنے کا مطالبہ کیے بغیر کہ جہاں لاکھوں بے گھر فلسطینیوں کا ہجوم ہے۔ (...)

جمعرات-27 رجب 1445ہجری، 08 فروری 2024، شمارہ نمبر[16508]