امریکہ ایرانی ڈرون کی تیاری سے منسلک نیٹ ورک پر نئی پابندیاں عائد کر رہا ہے

امریکی وزارت خزانہ کا لوگو (روئٹرز)
امریکی وزارت خزانہ کا لوگو (روئٹرز)
TT

امریکہ ایرانی ڈرون کی تیاری سے منسلک نیٹ ورک پر نئی پابندیاں عائد کر رہا ہے

امریکی وزارت خزانہ کا لوگو (روئٹرز)
امریکی وزارت خزانہ کا لوگو (روئٹرز)

امریکی وزارت خزانہ نے کل منگل کے روز کہا کہ امریکہ نے ایران، ملائیشیا، ہانگ کانگ اور انڈونیشیا میں موجود 10 اداروں اور 4 افراد پر ایرانی ڈرون کی تیاری میں معاونت کا الزام لگاتے ہوئے نئی پابندیاں عائد کی ہیں۔ خیر رساں ایجنسی "روئٹرز" کے مطابق، وزارت نے کہا کہ نیٹ ورک نے ایرانی "پاسداران انقلاب" اور اس کے ڈرون پروگرام سے وابستہ تنظیم "خود کفیل جہاد" کی فضائیہ کے لیے لاکھوں ڈالر مالیت کے پرزوں کی خریداری میں سہولت فراہم کی۔

دہشت گردی اور مالیاتی انٹیلی جنس امور میں وزارت خزانہ کے سیکرٹری برائن نیلسن نے ایک بیان میں کہا کہ "ایران کی جانب سے مہلک ڈرون طیاروں کی پیداوار اور مشرق وسطیٰ اور روس میں اپنے دہشت گرد ایجنٹوں کے ذریعے غیر قانونی پھیلاؤ سے کشیدگی میں اضافہ ہو رہا ہے اور تنازعات کو طول دے کر خطے کے استحکام کو نقصان پہنچایا گیا ہے۔"

تاہم، واشنگٹن طویل عرصے سے تہران پر الزام لگاتا رہا ہے کہ وہ روس کو یہ ہتھیار یوکرین میں استعمال کرنے کے لیے فراہم کر رہا ہے، لیکن ایران تردید کرتا رہا ہے کہ وہ روس کو ڈرون فراہم کر رہا ہے۔

بدھ-07 جمادى الآخر 1445ہجری، 20 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16458]



امریکی سینیٹ یوکرین اور اسرائیل کی مدد کے بل میں پیش رفت کر رہی ہے

امریکی کیپیٹل بلڈنگ (روئٹرز)
امریکی کیپیٹل بلڈنگ (روئٹرز)
TT

امریکی سینیٹ یوکرین اور اسرائیل کی مدد کے بل میں پیش رفت کر رہی ہے

امریکی کیپیٹل بلڈنگ (روئٹرز)
امریکی کیپیٹل بلڈنگ (روئٹرز)

امریکی سینیٹ نے کل جمعرات کے روز یوکرین، اسرائیل اور تائیوان کی امداد پر مشتمل 95.34 بلین ڈالر کے ایک بل میں پیش رفت کی، جب کہ ریپبلکنز نے پہلے اس متفقہ بل کو روک دیا تھا کہ جس میں امیگریشن پالیسی میں طویل انتظار کے بعد کی گئی اصلاحات بھی شامل تھیں۔

سینیٹرز نے بل کی حمایت کے لیے درکار 60 ووٹوں کی حد سے تجاوز کرتے ہوئے 32 کے مقابلے میں 67 ووٹوں سے اس مجوزہ بل کی حمایت کی۔ اور ریپبلکنز کی جانب سے اس وسیع تر بل کو کئی روز تک روکے رکھنے کے بعد بدھ کے روز اس کے 17 سینیٹرز نے اچانک اس کے حق میں ووٹ دیا۔

سینیٹ میں اکثریتی پارٹی ڈیموکریٹ کے رہنما چک شومر نے ووٹنگ کے بعد کہا "یہ پہلا اچھا قدم ہے، یہ بل ہماری قومی سلامتی، یوکرین اور اسرائیل میں ہمارے دوستوں کی سلامتی اور غزہ اور تائیوان میں معصوم شہریوں کی انسانی امداد کے لیے ضروری ہے۔"

خیال رہے کہ ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ 100 اراکین پر مشتمل کونسل اس مسودہ قانون کی حتمی منظوری پر کب غور کرے گی، جب کہ کچھ سینیٹرز نے کہا ہے کہ اگر ضروری ہوا تو وہ ہفتے کے آخر میں سیشنز جاری رکھنے کی توقع رکھتے ہیں۔(...)

جمعہ-28 رجب 1445ہجری، 09 فروری 2024، شمارہ نمبر[16509]