امریکی ریاست آئیووا کے ایک ہائی اسکول میں فائرنگ سے "متعدد لوگ متاثر"

امریکی پولیس کے افراد (آرکائیوز - روئٹرز)
امریکی پولیس کے افراد (آرکائیوز - روئٹرز)
TT

امریکی ریاست آئیووا کے ایک ہائی اسکول میں فائرنگ سے "متعدد لوگ متاثر"

امریکی پولیس کے افراد (آرکائیوز - روئٹرز)
امریکی پولیس کے افراد (آرکائیوز - روئٹرز)

امریکی ریاست آئیووا کے مقامی حکام کے مطابق کل جمعرات کے روز ایک ہائی اسکول میں فائرنگ کے واقعہ میں "گولیاں لگنے سے متعدد متاثرہ افراد میں سے کچھ ہلاک ہو گئے ہیں۔" حکام نے ہلاکتوں کی تصدیق کیے بغیر مزید کہا کہ واقعہ ختم ہوگیا ہے۔

ڈیلاس نامی علاقے کے پولیس چیف ایڈم انفینٹے نے پیری ہائی اسکول میں ہونے والی فائرنگ کے بعد صحافیوں کو بتایا: "زخمیوں کی صحیح تعداد اور زخموں کی شدت ابھی واضح نہیں ہے، لیکن ہم فی الحال اس کی تصدیق کے لیے کام کر رہے ہیں۔ لیکن عوام کو مزید کوئی خطرہ نہیں ہے۔"

"اے بی سی" چینل نے رپورٹ کیا ہے کہ اس حادثہ میں کم از کم ایک شخص مارا گیا ہے، اس بات کی نشاندہی نہیں کی کہ مرنے والا وہ شوٹر تھا یا کوئی اور۔

انفینٹے کے مطابق، فائرنگ مقامی وقت کے مطابق 19:30بجے (13:30 GMT) کے قریب ہوئی، جیسا کہ مقامی اور ریاستی حکام نے بھی اس کی تصدیق کی ہے۔

خیال رہے کہ پیری ہائی سکول ریاست کے دارالحکومت ڈیس موئنز سے تقریباً 55 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔ (...)

جمعہ-23 جمادى الآخر 1445ہجری، 05 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16474]

واشنگٹن یقین دہانی کر رہا ہے کہ غزہ میں یرغمالیوں سے متعلق معاہدہ اب بھی "ممکن" ہے

امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر (امریکی وزارت خارجہ کی ویب سائٹ)

وزارت خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے صحافیوں کو بتایا: "ہم سمجھتے ہیں کہ معاہدے تک پہنچنا ممکن ہے اور ہم اس کے حصول کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے۔" انہوں نے مزید کہا: "ہمیں یقین ہے کہ جنگ بندی (کے اعلان) اور یرغمالیوں کے بارے میں ایک معاہدے تک پہنچنے کے فوائد بہت زیادہ ہیں، جو نہ صرف رہا کیے جانے والے یرغمالیوں کے لیے ہیں، بلکہ غزہ میں انسانی ہمدردی کی کوششوں اور تنازعے کے موثر و دیرپا حل کے لیے ہماری قابلیت کے مفاد میں ہے۔"

ملر نے غزہ میں چھ سالہ بچی ہند رجب کی "المناک" موت پر افسوس کا اظہار کیا، جو کئی روز تک مدد کے لیے پکارتی رہی لیکن کوئی فائدہ نہیں ہوا۔ انہوں نے اسرائیل پر زور دیا کہ وہ اس سلسلے میں جلد تحقیقات مکمل کرے۔ امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ "اس بچی کی کہانی تباہ کن اور دل دہلا دینے والی ہے اور یقیناً اسی طرح ہزاروں دوسرے بچے بھی ہیں جو اس تنازع کے نظر ہو چکے ہیں۔" انہوں نے مزید کہا کہ "ہم نے اسرائیلی حکام سے کہا ہے کہ وہ اس واقعہ کی فوری تحقیقات کریں۔"

منگل-03 شعبان 1445ہجری، 13 فروری 2024، شمارہ نمبر[16513]