امریکی ریاست آئیووا کے ایک ہائی اسکول میں فائرنگ سے "متعدد لوگ متاثر"

امریکی پولیس کے افراد (آرکائیوز - روئٹرز)
امریکی پولیس کے افراد (آرکائیوز - روئٹرز)
TT

امریکی ریاست آئیووا کے ایک ہائی اسکول میں فائرنگ سے "متعدد لوگ متاثر"

امریکی پولیس کے افراد (آرکائیوز - روئٹرز)
امریکی پولیس کے افراد (آرکائیوز - روئٹرز)

امریکی ریاست آئیووا کے مقامی حکام کے مطابق کل جمعرات کے روز ایک ہائی اسکول میں فائرنگ کے واقعہ میں "گولیاں لگنے سے متعدد متاثرہ افراد میں سے کچھ ہلاک ہو گئے ہیں۔" حکام نے ہلاکتوں کی تصدیق کیے بغیر مزید کہا کہ واقعہ ختم ہوگیا ہے۔

ڈیلاس نامی علاقے کے پولیس چیف ایڈم انفینٹے نے پیری ہائی اسکول میں ہونے والی فائرنگ کے بعد صحافیوں کو بتایا: "زخمیوں کی صحیح تعداد اور زخموں کی شدت ابھی واضح نہیں ہے، لیکن ہم فی الحال اس کی تصدیق کے لیے کام کر رہے ہیں۔ لیکن عوام کو مزید کوئی خطرہ نہیں ہے۔"

"اے بی سی" چینل نے رپورٹ کیا ہے کہ اس حادثہ میں کم از کم ایک شخص مارا گیا ہے، اس بات کی نشاندہی نہیں کی کہ مرنے والا وہ شوٹر تھا یا کوئی اور۔

انفینٹے کے مطابق، فائرنگ مقامی وقت کے مطابق 19:30بجے (13:30 GMT) کے قریب ہوئی، جیسا کہ مقامی اور ریاستی حکام نے بھی اس کی تصدیق کی ہے۔

خیال رہے کہ پیری ہائی سکول ریاست کے دارالحکومت ڈیس موئنز سے تقریباً 55 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔ (...)

جمعہ-23 جمادى الآخر 1445ہجری، 05 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16474]

بلنکن سعودی عرب، مصر، قطر، اسرائیل اور مغربی کنارے کے اپنے پانچویں دورے کا آغاز کر رہے ہیں

امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن نے خطے کے پانچویں دورے کا آغاز کر دیا ہے (روئٹرز)

کل اتوار کے روز امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن نے مشرق وسطیٰ کے اپنے دورے کا آغاز کیا جس میں فلسطینی مغربی کنارے کے علاوہ 4 ممالک، مملکت سعودی عرب، مصر، قطر اور اسرائیل شامل ہیں، جو کہ 7 اکتوبر کے حملوں کے بعد سے خطے میں ان کا پانچواں دورہ ہے۔ جب کہ اس دورے کا مقصد "حماس" کے زیر حراست باقی ماندہ یرغمالیوں کی رہائی کے لیے معاہدے تک رسائی کے لیے سفارتی مذاکرات کو جاری رکھنا اور انسانی بنیادوں پر جنگ بندی تک پہنچنا ہے، جس سے غزہ میں شہریوں تک انسانی امداد کی فراہمی ممکن ہو سکے۔

امریکی قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان نے کل اتوار کے روز "سی بی ایس" پر "فیس دی نیشن" پروگرام میں بتایا کہ بلنکن کے دورے اور اسرائیلی حکومت کے ساتھ ان کی ملاقاتوں کا مقصد اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ غزہ کے شہریوں تک "زیادہ سے زیادہ" انسانی امداد پہنچائی جائے۔ انہوں نے مزید کہا: "ہم اس بات کو یقینی بنانا چاہتے ہیں کہ غزہ میں فلسطینیوں کو خوراک، ادویات، پانی اور پناہ گاہ تک رسائی حاصل ہو، چنانچہ ہم اس کے حصول تک دباؤ ڈالتے رہیں گے۔" (...)

پیر-24 رجب 1445ہجری، 05 فروری 2024، شمارہ نمبر[16505]