بائیڈن - ہیرس 2024 کی انتخابی مہم میں اسقاط حمل کے حقوق کو ترجیح دے رہے ہیں

بائیڈن کل منگل کے روز وائٹ ہاؤس میں "روے بمقابلہ ویڈ" کیس کی 51 ویں یاد کے موقع پر تقریر کر رہے ہیں (اے ایف پی)
بائیڈن کل منگل کے روز وائٹ ہاؤس میں "روے بمقابلہ ویڈ" کیس کی 51 ویں یاد کے موقع پر تقریر کر رہے ہیں (اے ایف پی)
TT

بائیڈن - ہیرس 2024 کی انتخابی مہم میں اسقاط حمل کے حقوق کو ترجیح دے رہے ہیں

بائیڈن کل منگل کے روز وائٹ ہاؤس میں "روے بمقابلہ ویڈ" کیس کی 51 ویں یاد کے موقع پر تقریر کر رہے ہیں (اے ایف پی)
بائیڈن کل منگل کے روز وائٹ ہاؤس میں "روے بمقابلہ ویڈ" کیس کی 51 ویں یاد کے موقع پر تقریر کر رہے ہیں (اے ایف پی)

صدر بائیڈن، ان کی اہلیہ اور نائب صدر کملا ہیرس اور ان کے شوہر نے کل منگل کے روز ورجینیا ریاست کے شہر مینسا میں 2024 انتخابات کے پہلے جلسے میں اسقاط حمل کے حقوق کو ترجیح دی۔ جب کہ یہ وہ مسئلہ ہے جس پر ڈیموکریٹس نے 2022 کے وسط مدتی انتخابات میں ریپبلکنز کے گرد سرخ محاصرہ کرنے میں کامیاب رہے اور اب بائیڈن 2024 کے صدارتی انتخابات کی اپنی مہم میں اسے ترجیح دے رہے ہیں۔

صدارتی حلقہ نے ورجینیا میں اسقاط حمل کے حقوق کی حمایت میں نکالی گئی اس ریلی میں صدر بائیڈن کی کاوشوں اور "روے بمقابلہ ویڈ" کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے کے "تباہ کن اثرات" کی جانب توجہ مبذول کروانے کی کوشش کی گئی، اسی طرح کیسے گزشتہ انتخابات میں خواتین ووٹرز نے اسقاط حمل کے حقوق کی حمایت کی اور اس وقت سے بائیڈن انتظامیہ نے ان کے حقوق کے تحفظ کے لیے کیا اقدامات کیے ہیں۔

بائیڈن نے پیر کے روز تولیدی صحت کی دیکھ بھال پر توجہ مرکوز کرنے والی ٹاسک فورس سے ملاقات کی اور مانع حمل ادویات تک رسائی کو آسان بنانے کے اقدامات کیے اور انہوں نے کانگریس سے مطالبہ کیا کہ وہ خواتین کی زندگی پر سیاست کرنا بند کرے۔

وائٹ ہاؤس کی ترجمان کرائن جان پیئر نے کل منگل کے روز صحافیوں کو بتایا کہ صدر خواتین کے حقوق کے تحفظ اور ان کی صحت کے معاملے میں واضح آواز بلند کر رہے ہیں، چنانچہ "ہمیں کانگریس میں اقدامات کو دیکھنا چاہئے اور ہم اس معاملے میں امریکیوں کی اکثریت کے ساتھ کھڑے ہیں۔" (...)

بدھ-12 رجب 1445ہجری، 24 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16493]



امریکی سینیٹ یوکرین اور اسرائیل کی مدد کے بل میں پیش رفت کر رہی ہے

امریکی کیپیٹل بلڈنگ (روئٹرز)
امریکی کیپیٹل بلڈنگ (روئٹرز)
TT

امریکی سینیٹ یوکرین اور اسرائیل کی مدد کے بل میں پیش رفت کر رہی ہے

امریکی کیپیٹل بلڈنگ (روئٹرز)
امریکی کیپیٹل بلڈنگ (روئٹرز)

امریکی سینیٹ نے کل جمعرات کے روز یوکرین، اسرائیل اور تائیوان کی امداد پر مشتمل 95.34 بلین ڈالر کے ایک بل میں پیش رفت کی، جب کہ ریپبلکنز نے پہلے اس متفقہ بل کو روک دیا تھا کہ جس میں امیگریشن پالیسی میں طویل انتظار کے بعد کی گئی اصلاحات بھی شامل تھیں۔

سینیٹرز نے بل کی حمایت کے لیے درکار 60 ووٹوں کی حد سے تجاوز کرتے ہوئے 32 کے مقابلے میں 67 ووٹوں سے اس مجوزہ بل کی حمایت کی۔ اور ریپبلکنز کی جانب سے اس وسیع تر بل کو کئی روز تک روکے رکھنے کے بعد بدھ کے روز اس کے 17 سینیٹرز نے اچانک اس کے حق میں ووٹ دیا۔

سینیٹ میں اکثریتی پارٹی ڈیموکریٹ کے رہنما چک شومر نے ووٹنگ کے بعد کہا "یہ پہلا اچھا قدم ہے، یہ بل ہماری قومی سلامتی، یوکرین اور اسرائیل میں ہمارے دوستوں کی سلامتی اور غزہ اور تائیوان میں معصوم شہریوں کی انسانی امداد کے لیے ضروری ہے۔"

خیال رہے کہ ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ 100 اراکین پر مشتمل کونسل اس مسودہ قانون کی حتمی منظوری پر کب غور کرے گی، جب کہ کچھ سینیٹرز نے کہا ہے کہ اگر ضروری ہوا تو وہ ہفتے کے آخر میں سیشنز جاری رکھنے کی توقع رکھتے ہیں۔(...)

جمعہ-28 رجب 1445ہجری، 09 فروری 2024، شمارہ نمبر[16509]