امریکہ بھارت کو 4 بلین ڈالر کے ڈرون طیارے فروخت کرنے پر رضامند

ڈرون طیارہ "ایم کیو-9بی اسکائی گارڈینز" (جنرل ایٹمکس ویب سائٹ)
ڈرون طیارہ "ایم کیو-9بی اسکائی گارڈینز" (جنرل ایٹمکس ویب سائٹ)
TT

امریکہ بھارت کو 4 بلین ڈالر کے ڈرون طیارے فروخت کرنے پر رضامند

ڈرون طیارہ "ایم کیو-9بی اسکائی گارڈینز" (جنرل ایٹمکس ویب سائٹ)
ڈرون طیارہ "ایم کیو-9بی اسکائی گارڈینز" (جنرل ایٹمکس ویب سائٹ)

کل امریکہ نے بھارت کو 4 بلین ڈالر مالیت کے جدید ڈرون طیارے فروخت کرنے کے معاہدے کی منظوری دے دی ہے جس سے نئی دہلی کی فوجی صلاحیتوں میں اضافہ ہوگا اور اس کی چین کے ساتھ بڑھتی ہوئی سرحدی کشیدگی کے درمیان اپنے امریکی ساتھی کے ساتھ تعاون بڑھ رہا ہے۔

یہ معاہدہ بھارت کے لیے ایک اہم موڑ کی حیثت رکھتا ہے، کیونکہ یہ روس کے یوکرین پر حملے کے بعد اس پر عائد پابندیوں سے قبل روسی ہتھیاروں کی خریداری پر انحصار کرتا تھا۔

بھارت کی چین اور پاکستان کے ساتھ فوجی جھڑپوں کے بعد صدر جو بائیڈن کی دعوت پر گزشتہ سال وزیر اعظم نریندر مودی کے واشنگٹن کے سرکاری دورے کے دوران بھارتی حکام نے ڈرون طیاروں کے معاہدے پر بات چیت کی تھی۔

امریکی وزارت خارجہ نے مہینوں تک بات چیت کے بعد اعلان کیا کہ اس نے کانگریس کو "ایم کیو-9بی اسکائی گارڈینز" کے 31 ڈرون طیاروں کے معاہدے کے بارے میں آگاہ کر دیا ہے، جب کہ یہ "جنرل ایٹمکس" کمپنی کے تیار کردہ "پریڈیٹر" ڈرونز میں سب سے زیادہ جدید ہیں۔

وزارت خارجہ نے اپنے جاری بیان میں کہا ہے کہ "مجوزہ ڈیل سمندری راستوں کی ڈرون کے ذریعے نگرانی اور جاسوسی کے ساتھ موجودہ اور مستقبل کے خطرات سے نمٹنے کے لیے بھارت کی صلاحیتوں کو بہتر بنائے گی۔" (...)

جمعہ-21 رجب 1445ہجری، 02 فروری 2024، شمارہ نمبر[16502]



امریکی سینیٹ یوکرین اور اسرائیل کی مدد کے بل میں پیش رفت کر رہی ہے

امریکی کیپیٹل بلڈنگ (روئٹرز)
امریکی کیپیٹل بلڈنگ (روئٹرز)
TT

امریکی سینیٹ یوکرین اور اسرائیل کی مدد کے بل میں پیش رفت کر رہی ہے

امریکی کیپیٹل بلڈنگ (روئٹرز)
امریکی کیپیٹل بلڈنگ (روئٹرز)

امریکی سینیٹ نے کل جمعرات کے روز یوکرین، اسرائیل اور تائیوان کی امداد پر مشتمل 95.34 بلین ڈالر کے ایک بل میں پیش رفت کی، جب کہ ریپبلکنز نے پہلے اس متفقہ بل کو روک دیا تھا کہ جس میں امیگریشن پالیسی میں طویل انتظار کے بعد کی گئی اصلاحات بھی شامل تھیں۔

سینیٹرز نے بل کی حمایت کے لیے درکار 60 ووٹوں کی حد سے تجاوز کرتے ہوئے 32 کے مقابلے میں 67 ووٹوں سے اس مجوزہ بل کی حمایت کی۔ اور ریپبلکنز کی جانب سے اس وسیع تر بل کو کئی روز تک روکے رکھنے کے بعد بدھ کے روز اس کے 17 سینیٹرز نے اچانک اس کے حق میں ووٹ دیا۔

سینیٹ میں اکثریتی پارٹی ڈیموکریٹ کے رہنما چک شومر نے ووٹنگ کے بعد کہا "یہ پہلا اچھا قدم ہے، یہ بل ہماری قومی سلامتی، یوکرین اور اسرائیل میں ہمارے دوستوں کی سلامتی اور غزہ اور تائیوان میں معصوم شہریوں کی انسانی امداد کے لیے ضروری ہے۔"

خیال رہے کہ ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ 100 اراکین پر مشتمل کونسل اس مسودہ قانون کی حتمی منظوری پر کب غور کرے گی، جب کہ کچھ سینیٹرز نے کہا ہے کہ اگر ضروری ہوا تو وہ ہفتے کے آخر میں سیشنز جاری رکھنے کی توقع رکھتے ہیں۔(...)

جمعہ-28 رجب 1445ہجری، 09 فروری 2024، شمارہ نمبر[16509]