اسرائیل کی "جہاد اسلامی" کے ساتھ جنگ ​​بندی کی تصدیق... اور نیتن یاہو نے ثالثی کے لیے سیسی کا شکریہ ادا کیا

اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو (رائٹرز)
اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو (رائٹرز)
TT

اسرائیل کی "جہاد اسلامی" کے ساتھ جنگ ​​بندی کی تصدیق... اور نیتن یاہو نے ثالثی کے لیے سیسی کا شکریہ ادا کیا

اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو (رائٹرز)
اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو (رائٹرز)

اسرائیلی ٹیلی ویژن چینل "آئی 24 نیوز" نے کل ہفتہ کے روز کہا کہ اسرائیل نے "جہاد اسلامی" تحریک کے ساتھ جنگ ​​بندی کی باضابطہ طور پر تصدیق کر دی ہے اور وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے ثالثی کے لیے مصری صدر عبدالفتاح السیسی کا شکریہ ادا کیا ہے۔

دریں اثناء، اسرائیلی اخبار "یروشلم پوسٹ" نے اسرائیلی قومی سلامتی کے مشیر تساحی ہنگبی کے بیان کو نقل کرتے ہوئے کہا: "اگر اسرائیل پر حملہ کیا گیا یا اس کی دھمکی دی گئی تو وہ اپنے دفاع کے لیے سب کچھ کرے گا۔"

بعد ازاں، ہفتے کی شام اسرائیلی فوج نے کہا کہ، جنگ بندی کے نافذ ہونے کے باوجود غزہ کی پٹی کے قریبی دیہاتوں میں انتباہی سائرن بجائے گئے۔ یاد رہے کہ فریقین نے نئی مصری تجویز سے اتفاق کرتے ہوئے فلسطینی جماعتوں اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کے معاہدے پر مقامی وقت کے مطابق رات 10 بجے نافذ شروع کیا گیا۔(...)

اتوار - 24شوال 1444 ہجری - 14 مئی 2023ء شمارہ نمبر [16238]

"اونروا" نے "حماس" کو اپنا بنیادی ڈھانچہ "فوجی سرگرمیوں" کے لیے استعمال کرنے کی اجازت دی: اسرائیل

کارکن القدس کے محلے شیخ جراح میں "اونروا" کے دفاتر سے امداد پہنچاتے ہوئے (روئٹرز)

کل منگل کے روز اسرائیل نے فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی "اونروا" (UNRWA) پر الزام عائد کیا کہ اس نے تحریک "حماس" کو غزہ کی پٹی میں اپنے بنیادی ڈھانچے کو فوجی سرگرمیوں کے لیے استعمال کرنے کی اجازت دی۔

اسرائیل کے حکومتی ترجمان ایلون لیوی نے ایک ویڈیو بیان میں کہا، "اونروا (حماس) ہی کا ایک محاذ ہے۔" یہ 3 اہم طریقوں سے کام کرتی ہے: "بڑے پیمانے پر دہشت گردوں کو ملازمت دے کر، (حماس) کو اپنے بنیادی ڈھانچے کو فوجی سرگرمیوں کے لیے استعمال کرنے کی اجازت دے کر، اور غزہ کی پٹی میں امداد کی تقسیم کے لیے (حماس) پر انحصار کر کے۔"

انہوں نے کوئی ثبوت فراہم کیے بغیر مزید کہا کہ "اونروا" کے 10 فیصد ملازمین غزہ میں "حماس" یا "اسلامی جہاد" تحریکوں کے رکن تھے اور زور دیا کہ یہ ایک "غیر جانبدار تنظیم نہیں ہے۔"

خیال رہے کہ اقوام متحدہ کی یہ ایجنسی کچھ عرصے سے اسرائیل کے نشانے پر ہے، جس پر وہ الزام لگاتا ہے کہ یہ عبرانی ریاست کے مفادات کے خلاف منظم انداز میں کام کر رہی ہے۔(...)

بدھ-19 رجب 1445ہجری، 31 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16500]