القدس میں عیسائیوں کی پینٹی کوسٹل دعاؤں کے دوران اسرائیلی آباد کاروں کے حملے

القدس میں عیسائیوں کی پینٹی کوسٹل دعاؤں کے دوران اسرائیلی آباد کاروں کے حملے
TT

القدس میں عیسائیوں کی پینٹی کوسٹل دعاؤں کے دوران اسرائیلی آباد کاروں کے حملے

القدس میں عیسائیوں کی پینٹی کوسٹل دعاؤں کے دوران اسرائیلی آباد کاروں کے حملے

القدس (یروشلم) کے پرانے علاقے میں واقع "رقاد العذراء" نامی چرچ میں اتوار اور پیر کو پینٹی کوسٹل دعاؤں کے دوران فلسطینی عیسائی عبادت گزاروں پر متعدد یہودی آباد کاروں نے حملے کیے اور سیدنا عیسیٰ اور عیسائیوں کے خلاف توہین آمیز اور فحش الفاظ استعمال کیے۔مقدس سرزمین میں چرچوں کے سربراہوں کے مشیر ودیح ابو نصار نے ان حملوں کا انکشاف کرتے ہوئے انہوں نے اپنے فیس بک پیج پر لکھا: "مسیح اور عیسائیوں کی نئی توہین،" سیدنا المسیح کی اہانت اور ان کی شان میں نازیبا الفاظ کا استعمال "بدترین توہین" ہے۔" انہوں نے نشاندہی کی کہ انہوں نے "نازیبا الفاظ کے استعمال کے ثبوت" کے طور پر ایک ویڈیو پولیس کو بحی بھیجی لیکن اس کے باوجود دوسرے روز (پیر کی پینٹی کوسٹل دعاؤں) کے دوران پھر سے حملے کیے گئے۔یہ معلوم ہوتا ہے کہ رواں سال کے آغاز سے عیسائی مقدسات اور عیسائیوں کے خلاف متعدد حملے ریکارڈ کیے جا چکے ہیں اور پولیس کی طرف سے ان پر کوئی روک ٹوک نہیں کی گئی خاص طور پر تقریباً دو ہفتے قبل "فلیگ ڈے" کے موقع پر 4 اسرائیلی آباد کاروں نے القدس میں نیو گیٹ کے قریب "ننز آف چیریٹی" عیسائی خانقاہ پر دھاوا بول دیا، لیکن گارڈ انہیں اس جگہ سے دور رکھنے میں کامیاب رہا۔ یاد رہے کہ عیسائی خانقاہ میں بچے اور معذور افراد رہتے ہیں۔(...)

منگل 10ذوالقعدہ 1444 ہجری- 30 مئی 2023ء شمارہ نمبر (16254)



تمام اہداف کے حصول تک جنگ جاری رہے گی اور اس کے لیے کئی ماہ درکار ہیں: نیتن یاہو

اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو (ڈی پی اے)
اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو (ڈی پی اے)
TT

تمام اہداف کے حصول تک جنگ جاری رہے گی اور اس کے لیے کئی ماہ درکار ہیں: نیتن یاہو

اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو (ڈی پی اے)
اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو (ڈی پی اے)

کل جمعرات کے روز اسرائیلی ٹی وی چینل "آئی24 نیوز" نے وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کے حوالے سے کہا کہ غزہ میں جنگ اس وقت تک جاری رہے گی جب تک تمام اہداف کا حصول اور قیدیوں کی واپسی نہیں ہو جاتی۔

انہوں نے تل ابیب میں ایک پریس کانفرنس کے دوران مزید کہا کہ جنگ میں "فتح" کے حصول کے لیے کئی ماہ درکار ہیں، جب کہ اسرائیل نے غزہ میں "جزوی طور پر" کچھ اہداف حاصل کیے ہیں۔

انہوں نے گفتگو کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ اپنے مقاصد کے حصول سے پہلے جنگ کو روکنا "ہمارے دشمنوں کو کمزوری کا پیغام دے گا۔" انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ جنگ کے اگلے دن کا مطلب "اسرائیلی کنٹرول اور اسلحہ سے پاک" غزہ ہے۔

یاد رہے کہ تحریک "حماس" اور دیگر فلسطینی گروپوں کی جانب سے گذشتہ 7 اکتوبر کو پٹی سے ملحقہ اسرائیلی قصبوں اور ٹھکانوں پر اچانک حملے کے بعد سے اسرائیل نے غزہ کی پٹی پر اپنی جنگ جاری رکھی ہوئی ہے۔

"ٹائمز آف اسرائیل" نے رپورٹ کیا ہے کہ قومی سلامتی کے وزیر اتمار بین گویر نے مغربی کنارے میں اسرائیلی فوجیوں پر زور دیا ہے کہ وہ ہر مسلح شخص کو گولی مار دیں "چاہے وہ خطرے کا باعث نہ بھی ہو۔" اخبار نے مغربی کنارے میں ایک بیس کے دورے کے دوران اتمار بین گویر کی سرحدی پولیس کے یونٹ افسران سے گفتگو کو نقل کیا: "آپ کو میری مکمل حمایت حاصل ہے۔ "جب آپ کی جان کو خطرہ ہو یا آپ کسی دہشت گرد کو دیکھیں - چاہے وہ آپ کے لیے خطرے کا باعث نہ بھی ہو - تب بھی اسے گولی مار دیں۔"

جمعہ-07 رجب 1445ہجری، 19 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16488]