اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے کل (اتوار کے روز) قبرص میں اسرائیلی اہداف پر ایرانی حملے کو ناکام بنانے کی تعریف کی۔
نیتن یاہو نے اپنے بیان میں کہا: "قبرص میں اسرائیلی اہداف پر ایرانی دہشت گردانہ حملے کو ناکام بنانے کا اسرائیل خیرمقدم کرتا ہے۔" انہوں نے مزید کہا: "اسرائیل ہر جگہ یہودیوں اور اسرائیلیوں کے تحفظ کے لیے مختلف انداز سے کام کر رہا ہے اور وہ ایرانی سرزمین سمیت جہاں کہیں بھی ایرانی دہشت گردی نظر آئے گی اسے ختم کرنے کے لیے کام جاری رکھے گا۔" جب کہ نیتن یاہو کے بیان میںمزید کوئی اور تفصیلات شامل نہیں تھیں۔
پیر-08 ذوالحج 1444 ہجری، 26 جون 2023، شمارہ نمبر[16281]