"حماس" کے حملے کے بعد "اسرائیلی انٹیلی جنس کی صلاحیتوں" پر سوالیہ نشان

اسرائیلی فوجی پیر کے روز تل ابیب کے فوجی قبرستان کی طرف "حماس" کے مسلح عناصر کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے فوجی کا تابوت لے جا رہے ہیں (اے پی)
اسرائیلی فوجی پیر کے روز تل ابیب کے فوجی قبرستان کی طرف "حماس" کے مسلح عناصر کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے فوجی کا تابوت لے جا رہے ہیں (اے پی)
TT

اگرچہ اسرائیلی انٹیلی جنس نے بین الاقوامی سطح پر ایجنسیوں میں کئی دہائیوں کے دوران اپنے حاصل کردہ کامیابیوں کی وجہ سے ناقابل تسخیر ہونے کی شہرت حاصل کیے رکھی، جیسا کہ اسرائیل نے مغربی کنارے میں منصوبوں کو ناکام بنایا اور دبئی میں "حماس" کے کارکنوں کا تعاقب کیا اور اسی طرح تہران کے مرکز میں ایرانی جوہری سائنسدانوں کو قتل کرنے کا الزام بھی اس پر لگایا گیا اور یہاں تک کہ جب اس کی کوششیں ناکام ہو رہی تھیں تب بھی موساد، شن بیٹ اور ملٹری انٹیلی جنس جیسی خفیہ ایجنسیوں نے اپنا بھرم برقرار رکھا۔

"ایسوسی ایٹڈ پریس" کی رپورٹ کے مطابق، رواں ہفتے کے شروع میں یہودیوں کی ایک اہم تعطیل کے موقع پر "حماس" کی طرف سے کیے گئے حملے نے اسرائیل کو حیران کر دیا اور اس کی ایجنسیوں کی شہرت پر شکوک پیدا ہوئے جو اس کمزور دشمن کا مقابلہ کرنے کے لیے ملک کی تیاری پر سوالات اٹھاتے ہیں۔

وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کے قومی سلامتی کے سابق مشیر یاکوف امیڈور کا کہنا ہے کہ، "جو کچھ ہوا وہ ایک بڑی ناکامی ہے۔" انہوں نے مزید کہا کہ، "یہ کارروائی عملی طور پر ثابت کرتی ہے کہ غزہ میں انٹیلی جنس کی صلاحیتیں اچھی نہیں تھیں۔" لیکن امیڈرور نے اس ناکامی کی وضاحت کرنے سے انکار کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ "صورتحال پرسکون ہونے پر اس سے سبق سیکھنا چاہیے۔" (...)

منگل-25 ربیع الاول 1445ہجری، 10 اکتوبر 2023، شمارہ نمبر[16387]

خان یونس میں کاروائیاں "تیز" کی جائیں گی: اسرائیلی وزیردفاع

اسرائیلی وزیر دفاع یوو گیلنٹ (ڈی پی اے)
اسرائیلی وزیر دفاع یوو گیلنٹ (ڈی پی اے)
TT

خان یونس میں کاروائیاں "تیز" کی جائیں گی: اسرائیلی وزیردفاع

اسرائیلی وزیر دفاع یوو گیلنٹ (ڈی پی اے)
اسرائیلی وزیر دفاع یوو گیلنٹ (ڈی پی اے)

اسرائیلی وزیر دفاع یوو گیلنٹ نے کل اتوار کے روز کہا کہ "خان یونس میں کاروائیاں تیز کر دی جائیں گی۔" اسرائیلی اخبار "یدیعوت احرونوت" کی ویب سائٹ کے مطابق، گیلنٹ نے اسرائیلی فضائیہ کی ایک بیس کے دورے کے دوران مزید کہا: "جب تک ہم اپنا مقصد پورا نہیں کر لیتے دھوئیں کے بادل غزہ کو ڈھانپیں رکھیں گے۔ ہمار ہدف تحریک حماس کو ختم کرنا اور تمام اسرائیلی یرغمالیوں کی واپسی ہے۔"

"عرب ورلڈ نیوز ایجنسی" کی رپورٹ کے مطابق، اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے اس سے پہلے آج یہ بیان دیا کہ وہ غزہ کی پٹی میں قیدیوں کی رہائی کے لیے تحریک "حماس" کی شرائط کو مسترد کرتے ہیں۔ نیتن یاہو نے اپنے ترجمان اوفیر گینڈلمین کے شائع کردہ بیانات میں مزید کہا: "اگر ہم اس پر اتفاق کرتے ہیں تو ہمارے جنگجوؤں کی قربانیاں بیکار ہو جائیں گی... اور ہم اپنے شہریوں کی حفاظت کی ضمانت نہیں دے سکیں گے۔" (...)

پیر-10 رجب 1445ہجری، 22 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16491]