نیتن یاہو فوج کے ساتھ "الجھتے" ہیں... اور پھر معذرت کرتے ہیں

ان لوگوں کی تعداد بڑھ رہی ہے جو انہیں "حکمرانی کرنے اور جنگ چلانے کے لیے نااہل" سمجھتے ہیں

اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو (رائٹرز)
اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو (رائٹرز)
TT

نیتن یاہو فوج کے ساتھ "الجھتے" ہیں... اور پھر معذرت کرتے ہیں

اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو (رائٹرز)
اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو (رائٹرز)

اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کو "حکمرانی کرنے اور جنگی امور کو چلانے کے لیے نااہل" ماننے والے اسرائیلیوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔ یہاں تک کہ دائیں بازو کے کیمپ میں ان کے ساتھی بھی یہ محسوس کرنے لگے ہیں کہ اب وہ تجربہ کار رہنما نہیں رہے۔ وہ تین ہفتے قبل "حماس" کے حملے کے بعد سے ان کے اقدامات کا مشاہدہ کر رہے ہیں اور ان کے بدلتے فیصلوں اور متضاد بیانات پر حیران ہیں۔ ان کا ماننا ہے کہ نیتن یاہو طاقت کا اظہار کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جو کمزوری میں بدل رہی ہے، اور ان کی کارکردگی سے اندرون ملک ان کے مخالفین کو اور بیرون ملک ان کے دشمنوں کو تقویت مل رہی ہے، جب کہ عوام جنہوں نے انہیں اقتدار میں اکثریت دلائی تھی، انہیں فوری طور پر ناپسند کرنے لگی ہے اور مطالبہ کرتی ہے کہ وہ مستعفی ہو جائیں اور یہ سب کچھ اس جنگ کے درمیان ہے جو 7 اکتوبر سے جاری ہے۔ مزید یہاں تک کہ جب انہوں نے تحریری طور پر معافی مانگی اور لکھا: "میں معافی چاہتا ہوں، مجھ سے غلطی ہوگئی،" تب بھی عوام نے ان پر یقین نہیں کیا۔

صحافیوں کا سامنا

جب انہوں نے رات گئے جنگی کمان کے دو ارکان، وزیر دفاع یوو گیلنٹ اور ریاستی وزیر بینی گانٹز، کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کی اور جنگ کے آغاز کے بعد پہلی بار صحافیوں کو آگاہ کیا گیا کہ انہیں سوالات کرنے کی اجازت ہوگی۔ چنانچہ صرف انہی سے سوالات کیے گئے۔ جن میں ایک سوال اسرائیلی فوج کے ریڈیو کے نمائندے نے "ان رپورٹس کے بارے میں اٹھایا جس میں اشارہ کیا گیا تھا کہ انہیں جنگ سے پہلے ہی ملٹری انٹیلی جنس ڈویژن (امان) کے سربراہ اہرون حلیوہ اور جنرل انٹیلی جنس ایجنسی (شن بیٹ) کے سربراہ رونن بار سے دستاویزات موصول ہوئی تھیں، جن میں جنگ چھڑنے کے بڑھتے ہوئے امکان کے بارے میں انہیں خبردار کیا گیا تھا۔" یہ سوال کیے جانے پر ان کے چہرے اور لہجے پر الجھن ظاہر ہوئی اور انہوں نے کہا: "اٹھائے گئے تمام معاملات کی جانچ کی جائے گی اور مجھ سمیت ہر کسی سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔ اب ہم سب دشمن کے مشن کو ناکام بنانے کے لیے فوجی ہیں، جو ہم سب کو نقشے سے مٹانا چاہتا ہے۔" (...)

پیر-15 ربیع الثاني 1445ہجری، 30 اکتوبر 2023، شمارہ نمبر[16407]



خان یونس میں کاروائیاں "تیز" کی جائیں گی: اسرائیلی وزیردفاع

اسرائیلی وزیر دفاع یوو گیلنٹ (ڈی پی اے)
اسرائیلی وزیر دفاع یوو گیلنٹ (ڈی پی اے)
TT

خان یونس میں کاروائیاں "تیز" کی جائیں گی: اسرائیلی وزیردفاع

اسرائیلی وزیر دفاع یوو گیلنٹ (ڈی پی اے)
اسرائیلی وزیر دفاع یوو گیلنٹ (ڈی پی اے)

اسرائیلی وزیر دفاع یوو گیلنٹ نے کل اتوار کے روز کہا کہ "خان یونس میں کاروائیاں تیز کر دی جائیں گی۔" اسرائیلی اخبار "یدیعوت احرونوت" کی ویب سائٹ کے مطابق، گیلنٹ نے اسرائیلی فضائیہ کی ایک بیس کے دورے کے دوران مزید کہا: "جب تک ہم اپنا مقصد پورا نہیں کر لیتے دھوئیں کے بادل غزہ کو ڈھانپیں رکھیں گے۔ ہمار ہدف تحریک حماس کو ختم کرنا اور تمام اسرائیلی یرغمالیوں کی واپسی ہے۔"

"عرب ورلڈ نیوز ایجنسی" کی رپورٹ کے مطابق، اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے اس سے پہلے آج یہ بیان دیا کہ وہ غزہ کی پٹی میں قیدیوں کی رہائی کے لیے تحریک "حماس" کی شرائط کو مسترد کرتے ہیں۔ نیتن یاہو نے اپنے ترجمان اوفیر گینڈلمین کے شائع کردہ بیانات میں مزید کہا: "اگر ہم اس پر اتفاق کرتے ہیں تو ہمارے جنگجوؤں کی قربانیاں بیکار ہو جائیں گی... اور ہم اپنے شہریوں کی حفاظت کی ضمانت نہیں دے سکیں گے۔" (...)

پیر-10 رجب 1445ہجری، 22 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16491]