اسرائیلی فوج کا شمالی غزہ کی پٹی میں لڑائی کے دوران دو آفسران کی ہلاکت کا اعلان

غزہ کی پٹی میں دو اسرائیلی فوجی لڑائی کے دوران (روئٹرز)
غزہ کی پٹی میں دو اسرائیلی فوجی لڑائی کے دوران (روئٹرز)
TT

اسرائیلی فوج کا شمالی غزہ کی پٹی میں لڑائی کے دوران دو آفسران کی ہلاکت کا اعلان

غزہ کی پٹی میں دو اسرائیلی فوجی لڑائی کے دوران (روئٹرز)
غزہ کی پٹی میں دو اسرائیلی فوجی لڑائی کے دوران (روئٹرز)

اسرائیلی فوج نے آج جمعہ کے روز اعلان کیا ہے کہ شمالی غزہ کی پٹی میں لڑائی میں اس کے دو آفسر مارے گئے ہیں۔

اسرائیلی میڈیا نے بتایا کہ دونوں افسران ریزرو فورسز میں میجر کے رینک کے تھے، جن میں سے ایک انجینئرنگ کور میں آفسر تھا جس کی عمر 41 سال تھی اور دوسرے کی عمر 28 سال تھی جو 699 ویں بٹالین میں خدمات انجام دے رہا تھا۔ میڈیا کے مطابق ان کے اہل خانہ کو کل جمعرات کے روز لڑائی میں ان کی ہلاکت کی اطلاع دے دی گئی تھی۔

جمعہ-24 جمادى الأولى 1445ہجری، 08 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16446]

کم جونگ ان نے آبدوز سے کروز میزائل کے تجربے کی نگرانی کی

کم جونگ ان اور ان کی بیٹی کی بیلسٹک میزائل کی لانچنگ کی فائل فوٹو (اے ایف پی)

سرکاری میڈیا ذرائع کے مطابق شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان نے آبدوز سے دو کروز میزائل چھوڑے جانے کے تجربے کی نگرانی کی، جو کہ جزیرہ نما کوریا میں جوہری ہتھیاروں سے لیس ریاست کی طرف سے کشیدگی کی جانب ایک نئی پیش رفت ہے۔

شمالی کوریا کی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے اطلاع دی ہے کہ اتوار کے روز "کروز میزائل مشرقی سمندر کے اوپر سے فضا میں پرواز کی (...) اور ہدف بنائے گئے جزیرے کو نشانہ بنایا۔" دوسری جانب جنوبی کوریا کی فوج نے اتوار کے روز اعلان کیا کہ اس نے شمالی کوریا کے علاقے سینبو کے اطراف میں سمندر کے قریب کروز میزائلوں کے داغے جانے کی خبر پہنچی ہے۔

پیر-17 رجب 1445ہجری، 29 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16498]