اسرائیل نے جنوبی لبنان کو گوتریس کے لیے "لیٹر باکس" میں تبدیل کر دیا

تل ابیب نے واشنگٹن پر زور دیا ہے کہ "حزب اللہ" کے خطرے کو دور کرنے کی ضرورت ہے

ایک اسرائیلی ٹینک جنوبی لبنان کی طرف گولہ باری کرتے ہوئے (اے ایف پی)
ایک اسرائیلی ٹینک جنوبی لبنان کی طرف گولہ باری کرتے ہوئے (اے ایف پی)
TT

اسرائیل نے جنوبی لبنان کو گوتریس کے لیے "لیٹر باکس" میں تبدیل کر دیا

ایک اسرائیلی ٹینک جنوبی لبنان کی طرف گولہ باری کرتے ہوئے (اے ایف پی)
ایک اسرائیلی ٹینک جنوبی لبنان کی طرف گولہ باری کرتے ہوئے (اے ایف پی)

اسرائیل نے جنوبی لبنان میں سرگرم بین الاقوامی افواج (UNIFIL) کے ٹھکانوں کو نشانہ بنا کر جنوبی لبنان کو اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کے لیے ایک "لیٹر باکس" میں تبدیل کر دیا۔

لبنان کے ایک ممتاز سیاسی ذریعے نے "الشرق الاوسط" کو تصدیق کی کہ اسرائیل کی جانب سے "یونیفل" کو نشانہ بنایا جانا غلطی نہیں تھا، بلکہ پہلے سے سوچے سمجھے منصوبے کے تحت تھام کیونکہ اپنے بار بار حملوں کے ذریعے اس نے دو "ہنگامی" پیغامات بھیجنے کی کوشش کی ہے، پہلا گوتریس کو آرٹیکل 99 کے تحت اختیارات استعمال کرنے کے پس منظر میں، اور دوسرا لبنانی فوج کے ٹھکانوں کو نشانہ بنا کر اسے خبردار کرنا تھا کہ غزہ کی پٹی میں جاری اسرائیلی جنگ کے اثرات اس کے شہری امن پر بھی پڑے ہیں، جیسا کہ بحر احمر میں اسرائیلی کاروباری افراد کی ملکیت والے بحری جہاز کو حوثیوں کی جانب روکنے کے سبب سمندری نقل وحرکت کو خطر لاحق ہوا ہے۔

زمینی سطح پر، پیر کے روز اسرائیل اور "حزب اللہ" کے درمیان بمباری کا تبادلہ تیزی کے ساتھ جاری رہا، جبکہ "ٹائمز آف اسرائیل" اخبار نے رپورٹ کیا کہ اسرائیلی جنگی کونسل کے وزیر بینی گینٹز نے امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن کو ٹیلی فونک رابطے میں مطلع کیا کہ اسرائیل کو اپنی شمالی سرحد پر "حزب اللہ" کی طرف سے لاحق "خطرے" سے چھٹکارا حاصل کرنے کی ضرورت ہے۔

منگل-28 جمادى الأول 1445ہجری، 12 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16450]



تمام اہداف کے حصول تک جنگ جاری رہے گی اور اس کے لیے کئی ماہ درکار ہیں: نیتن یاہو

اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو (ڈی پی اے)
اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو (ڈی پی اے)
TT

تمام اہداف کے حصول تک جنگ جاری رہے گی اور اس کے لیے کئی ماہ درکار ہیں: نیتن یاہو

اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو (ڈی پی اے)
اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو (ڈی پی اے)

کل جمعرات کے روز اسرائیلی ٹی وی چینل "آئی24 نیوز" نے وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کے حوالے سے کہا کہ غزہ میں جنگ اس وقت تک جاری رہے گی جب تک تمام اہداف کا حصول اور قیدیوں کی واپسی نہیں ہو جاتی۔

انہوں نے تل ابیب میں ایک پریس کانفرنس کے دوران مزید کہا کہ جنگ میں "فتح" کے حصول کے لیے کئی ماہ درکار ہیں، جب کہ اسرائیل نے غزہ میں "جزوی طور پر" کچھ اہداف حاصل کیے ہیں۔

انہوں نے گفتگو کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ اپنے مقاصد کے حصول سے پہلے جنگ کو روکنا "ہمارے دشمنوں کو کمزوری کا پیغام دے گا۔" انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ جنگ کے اگلے دن کا مطلب "اسرائیلی کنٹرول اور اسلحہ سے پاک" غزہ ہے۔

یاد رہے کہ تحریک "حماس" اور دیگر فلسطینی گروپوں کی جانب سے گذشتہ 7 اکتوبر کو پٹی سے ملحقہ اسرائیلی قصبوں اور ٹھکانوں پر اچانک حملے کے بعد سے اسرائیل نے غزہ کی پٹی پر اپنی جنگ جاری رکھی ہوئی ہے۔

"ٹائمز آف اسرائیل" نے رپورٹ کیا ہے کہ قومی سلامتی کے وزیر اتمار بین گویر نے مغربی کنارے میں اسرائیلی فوجیوں پر زور دیا ہے کہ وہ ہر مسلح شخص کو گولی مار دیں "چاہے وہ خطرے کا باعث نہ بھی ہو۔" اخبار نے مغربی کنارے میں ایک بیس کے دورے کے دوران اتمار بین گویر کی سرحدی پولیس کے یونٹ افسران سے گفتگو کو نقل کیا: "آپ کو میری مکمل حمایت حاصل ہے۔ "جب آپ کی جان کو خطرہ ہو یا آپ کسی دہشت گرد کو دیکھیں - چاہے وہ آپ کے لیے خطرے کا باعث نہ بھی ہو - تب بھی اسے گولی مار دیں۔"

جمعہ-07 رجب 1445ہجری، 19 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16488]